پانی زندگی ہے اور پانی کے بدولت ہی انسانی زندگی کی اس کائنات میں بقا باقی ہے


میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان~
پانی زندگی ہے اور پانی کے بدولت ہی انسانی زندگی کی اس کائنات میں بقا باقی ہے . ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری اسکولز نبی بخش گرگیز نے ہینڈز کے تعاون اور یونیسیف کے اشتراک سے اجرک کلب ہال میں پانی کے عالمی دن کے سلسلے میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا . انہوں نے مزید کہا کہ اس کائنات کا وجود پانی کے ایک قطرے سے ممکن ہوا اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہماری زندگی میں پانی کی کتنی قدر و قیمت اور افادیت ہے اور کہا کہ مستقبل میں پانی کی قلت کے باعث جنگیں لگنے کی پیش گوئی کی گئی ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ پانی کی اہمیت کو سمجھ کر پانی کو ضایع کرنے سے گریز کریں اور مستقبل میں پانی کی کمی کو نظر میں رکھتے ہوئے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے چھوٹے چھوٹے ڈیم تعمیر کرنے ہوں گے . اس موقع پر سندھ پروگرام مینیجر ھینڈس سيد وسیم شاہ اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ھینڈس مظھر حسین کپری نے ھینڈس کی کارکردگی کے بتاتے ہوئے کہا کہ ہینڈس لوگوں کو پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ واش پر بھی کام کر رہی ہے اس ضمن میں سندھ بھر کے مختلف علاقوں میں 50 ہینڈ پمپس فراہم کئے گئے ہیں جبکہ 50 ہینڈ پمپ مرمت کروائے گئے ہیں 4500لیٹرین تعمیر کرواکر دئیے گئے ہیں ، 3 صحت مراکز کے واش روم کی تزین و آرائش، 20 اسکولوں میں واش روم کی تعمیر کروائی گئی ہے اسی طرح ایک پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ محکمہ کی لیب کو فعال بنایا گیا ہے اور کہا کہ ہینڈس کی جانب سے پانی کا عالمی دن منانے کا مقصد لوگوں کو پانی کی اہمیت و افادیت کے متعلق شعور اجاگر کیا جائے تاکہ وہ پانی کو ضایع کرنے سے گریز کریں . پانی کے عالمی دن کے موقع پر مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے ٹیبلوز بھی پیش کئے . اس موقع اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر دادن میگھواڑ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد انور خاصخیلی ، ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ واش ہینڈز احمد دایو، گھرام بلوچ، سی ایس ایس پی کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر محمد بخش کپری ، ڈاکٹر مقبول احمد، مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات ،سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور کمیونٹی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی *