عراق کا ایران سے 5 سال تک گیس درآمد کرنے کا معاہدہ طے پاگیا۔

معاہدے پر عراق کی جانب سے وزیر بجلی زیاد علی فاضل اور ایران کی جانب سے نیشنل گیس کمپنی کے حکام نے دستخط کیے۔

عراق کا ایران سے گیس درآمد کرنے کا معاہدہ۔عراقی وزارت بجلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق ایران سے گیس درآمد کرے گا۔معاہدے پر عراق کی جانب سے وزیر بجلی زیاد علی فاضل اور ایران کی جانب سے نیشنل گیس کمپنی کے حکام نے دستخط کیے۔عراقی وزارت بجلی کا کہنا ہے کہ ایران سے 5 سال تک گیس درآمد کرنے کا معاہدہ طے ہوگیا، ایران عراق کو  یومیہ 5 کروڑ کیوبک میٹر گیس5 سال تک فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔عراقی وزارت بجلی کے مطابق ایران سے گیس درآمد کر کے عراق بجلی پیدا کرنے کی ضروریات  پوری کرےگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے خبردار کیا تھا کہ  ہرایک کو مشورہ دیتے ہیں ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے امریکی پابندیوں کا خطرہ ہوسکتا ہے۔