آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی مرکزی،،ڈویژنل اور ضلعی سطح پر تنظیم سازی کا عمل مکمل

19 مارچ 2024

مرکزی صدر ڈاکٹر ملک ابرارحسین،جنرل سیکرٹری محمد اشرف ہراج،راجہ الیاس کیانی صوبائی صدر پنجاب،عرفان مظفر کیانی ڈویژنل صدر راولپنڈی منتخب
رانا سہیل سینئر نائب صدر،جاوید اقبال نائب صدر، اسرارشاہ انفارمیشن سیکرٹری،ڈاکٹر رخسانہ کوآرڈینیٹر ویمن ونگ، مسز سعدیہ اور مسز تصور مرزا معاون مقرر

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی مرکزی،صوبائی،ڈویژنل اور ضلعی سطح پر تنظیم سازی کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

نومنتخب عہدیداروں کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری جبکہ مرکزی صدرڈاکٹرملک ابرارحسین نے تمام عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے نجی شعبہ تعلیم کی ترقی،بہتری اور فروغ کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھنے کا عزم دہرایا ہے۔

مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری اطلاعات کے مطابق نجی تعلیمی اداروں کی ملک گیر تنظیم آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی مرکزی،صوبائی،ڈویژنل اور ضلعی سطح پر تنظیم سازی مکمل کرلی گئی ہے۔مرکزی سطح پر ڈاکٹر ملک ابرارحسین صدر،محمد اشرف ہراج سیکرٹری جنرل،ذوالفقار علی صدیقی جوائنٹ سیکرٹری،قاسم عباس فنانس سیکرٹری۔اسی طرح عرفان مظفر کیانی ڈویژنل صدر راولپنڈی ڈویژن،محمدابراہیم جنرل سیکرٹری اور ملک جاوید ایگزیکٹو ممبر، راجہ الیاس کیانی صوبائی صدر پنجاب، ساجد الیاس چودھری جنرل سیکرٹری پنجاب مقرر ہوئے ہیں۔ضلع راولپنڈی کی سطح پر ملک حفیظ الرحمن صدر،چودھری ارشد لطیف سینئر نائب صدر،زاہد حسین چودھری نائب صدر،افتخار محمود چودھری جنرل سیکرٹری،انجینئر عامر علی رضا جوائنٹ سیکرٹری،محمد عظیم کیانی انفارمیشن سیکرٹری جبکہ عنبرین صفدر کوآرڈینیٹر ویمن ونگ اور شاہین کنول ڈپٹی کوآرڈینیٹر مقرر کی گئی ہیں۔بیان کے مطابق رانا سہیل احمد مرکزی سینئر نائب صدر،جاوید اقبال راجہ مرکزی نائب صدر، اسرارشاہ بخاری انفارمیشن سیکرٹری،ڈاکٹر رخسانہ کوآرڈینیٹر ویمن ونگ جبکہ مسز سعدیہ اور مسز تصور مرزا معاون مقرر ہوئی ہیں جبکہ سید عابد شاہ،انتخاب حسین مرکزی ایگزیکٹیو ممبران میں شامل کیے گئے ہیں۔ملک دین محمد اعوان کو مرکزی ایگزیکٹیو ایڈوائزر بنایا گیاہے۔ صوبائی صدور،جنرل سیکرٹریز،ڈویژن جنرل سیکرٹری،ضلعی جنرل سیکرٹری،اسلام آباد کے تینوں صدور،راولپنڈی کے صدر ملک حفیظ الرحمن اورجنرل سیکرٹری افتخار محمود چودھری بھی مرکزی ایگزیکٹیو کونسل کے ممبرز ہونگے۔علاوہ ازیں حاجی عبدالرحم خان کو سینئر نائب صدر پنجاب کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ بیان کے مطابق مذکورہ بالا تعیناتیوں کے باقاعدہ نوٹیفکیشنز جاری کردیے گئے ہیں۔ جبکہ ملک بھر میں عنقریب تنظیمی ڈھانچے کومکمل کر لیا جائے گا ۔مرکزی صدر ڈاکٹر ملک ابرار حسین نے ملک بھر کے ماہرین تعلیم اور نجی تعلیمی شعبہ کیلئے خدمات سر انجام دینے کے خواہشمند افراد سے کہا کہ وہ رابطے میں آجائیں تاکہ ملک کا تعلیمی مستقبل محفوظ کیا جاسکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔