حاملہ ہونے کی خبریں کیوں پھیلیں؟ ماہرہ خان نے بتا دیا

پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے حاملہ ہونے سے متعلق افواہوں پر لب کشائی کی ہے۔

8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ماہرہ نے اپنے بلاگ ‘میشن’ کے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے دلچسپ گفتگو کی۔

اسی میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے حاملہ ہونے کی تردید کی اور بتایا کہ یہ افواہیں کیوں سامنے آئیں اور سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا پر اس کا چرچہ کیونکر ہوا۔

ماہرہ سے سوال ہوا کہ آپ نے اپنے متعلق سب سے عجیب افواہ کیا سنی؟ جواب میں اداکارہ نے کہا کہ حال ہی میں جب خبریں آئیں کہ میں امید سے ہوں، تو یہ بہت ہی عجیب لگا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں علم یہ افواہیں کیوں سامنے آئیں، ہوسکتا ہے میرا وزن بڑھا ہے، اس وجہ سے یہ کہا گیا کہ میں حاملہ ہوں۔

ماہرہ خان نے ناصرف حاملہ ہونے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا بلکہ انہوں نے سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ سمیت دیگر بڑے پراجیکٹس سے دستبردار ہونے کے حوالے سے گردشی خبروں کو بھی جھوٹا قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نیٹ فلکس سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ سمیت دیگر کسی بڑے پراجیکٹس سے دستبردار نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ ماہرہ خان نے حاملہ ہونے کی وجہ سے او ٹی ٹی سیریز جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو سمیت دو بڑے پراجیکٹس چھوڑ دیے ہیں۔
=================

اداکارہ و گلوکارہ پرینیتی چوپڑا کے قریبی ذرائع نے ان کے حاملہ ہونے کی افواہوں کو مسترد کردیا۔

حال ہی میں اداکارہ پرینیتی کو ممبئی ائیرپورٹ پر ڈھیلے ڈھالے کپڑوں میں دیکھ کر بھارتی میڈیا پر یہ افواہویں گردش کررہی تھیں کہ پرینیتی اور راگھو چڈھا کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔

تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ہ کے قریبی ذرائع نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ پرینیتی کے حاملہ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اداکارہ اس وقت پیشہ ورانہ تو کبھی ذاتی وجوہات کی بنا پر کئی شہروں کا سفر کررہی ہیں۔

اداکارہ کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ حیران کن ہے کہ کسی کے لباس کو دیکھ ایسی قیاس آرائیاں جنم لیں جو کسی کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی کرسکتی ہیں۔

پرینیتی کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ اداکارہ اپنی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا پسند کرتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ حاملہ ہیں، اداکارہ نے مستقبل کیلئے کوئی شوٹنگ سائن نہیں کی ہوئی، وہ ان ہی پراجیکٹ پر کام کررہی ہیں جس کی منصوبہ بندی پہلے کی جاچکی ہے۔