عمران خان نے اپنی اہلیہ اونتیکا ملک سے طلاق کی تصدیق کر دی

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بھانجے اور ہندی سنیما کے اداکار عمران خان نے اپنی اہلیہ اونتیکا ملک سے طلاق کی تصدیق کر دی ہے، اس طرح عمران خان نے برسوں پر محیط اس افواہ کو ختم کرتے ہوئے اونتیکا ملک اور اپنی طلاق کا انکشاف کیا اور بتایا کہ ہماری طلاق فروری 2019 میں ہوئی۔

عمران نے یہ تصدیق اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کی۔ جبکہ انہوں نے لیکھا واشنگٹن نامی خاتون سے اپنی رومانی ملاقاتوں کا بھی اقرار کیا اور کہا کہ لیکھا لوگوں کے گھر برباد کرنے والی نہیں ہے۔

اپنے مذکورہ بالا انٹرویو میں عمران خان نے سوشل میڈیا پر منفی کمنٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لیکھا کے بارے میں یہ کہنا کہ وہ شادی شدہ گھر برباد کرتی ہیں، اس جملے نے مجھے نہ صرف مشتعل کیا بلکہ یہ تو خواتین سے نفرت پر مبنی بھی ہے اور یہ تو میری ذاتی زندگی میں مداخلت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اور لیکھا نے لاک ڈاؤن کا دور اکٹھے گزارا ہے۔

واضح رہے کہ اونتیکا اور عمران خان کی شادی 2011 میں ہوئی اور انکی ایک بیٹی (عمارہ) ہے۔
=====================


عادل خان درانی اور سومی خان کی شادی کب ہوئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
معروف بھارتی اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان درانی نے سومی خان سے شادی کی تصاویر و اس سے متعلق دیگر تفصیلات بتا دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس 12کی امیدوار سومی خان سے شادی کرلی ہے۔

بعدازاں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان نے اپنی شادی سے متعلق گردشی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے اسے پہلی شادی قرار دیا تھا۔

تاہم اب عادل خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرکے سومی خان سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں 3 مارچ کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عادل خان نے خصوصی انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ یہ میری پہلی اور واحد شادی ہے، اس وقت ہم بینگلور میں ہیں، میں جلد ممبئی آکر اس کا باضابطہ اعلان کروں گا اور اس کے ساتھی ہی شادی سے متعلق مزید تفصیلات بھی دوں گا۔

دریں اثناء انہوں نے سومی خان کے ساتھ مشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا اور نکاح کی چند تصاویر طویل کیپشن کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان درانی نے دوسری شادی کرلی

انہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ میں شادی کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم نے ایک مختصر تقریب میں نکاح کر لیا ہے، جس پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں اور ساتھ ہی اپنے اہلخانہ اور دوستوں کا بھی شکریہ گزار ہوں جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہم میاں بیوی کے طور پر اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کررہے ہیں، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

اس پوسٹ میں عادل خان درانی نے بتایا کہ ان دونوں نے 3 مارچ 2024 کو شادی کی ہے، پوسٹ میں چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں سے ایک تصویر میں اس جوڑی کے ہاتھوں میں میرج سرٹیفیکٹ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔