جیکب آباد میں جگہ جگہ ایرانی پیٹرول فروخت کیا جانے لگا،ضلعی انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی سے مختلف علاقوں میں کھلی پیٹرول بم کی دوکانوں سے ہر وقت خطرہ رہنے لگا

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔ جیکب آباد میں جگہ جگہ ایرانی پیٹرول فروخت کیا جانے لگا،ضلعی انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی سے مختلف علاقوں میں کھلی پیٹرول بم کی دوکانوں سے ہر وقت خطرہ رہنے لگا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہر کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ ایرانی پیٹرول غیر قانونی طور پر فروخت کیا جانے لگا ہے بڑی تعداد میں پیٹرول کی دوکانیں کھل گئی ہیں،ضلعی انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے گلی گلی میں پیٹرول کھلی دکانیں بم کی مانند ہیں جس سے ہر وقت علاقے کے لوگوں کو خطرہ رہتا ہے غیر قانونی طورپر دوکانوں میں پیٹرول کی فروخت کے لئے حفاظتی تدابیر بھی اختیار نہیں کی گئی ہیں سول ہسپتال روڈپرکیبن میں ایرانی پیٹرول فروخت کرنے والے نوجوان نے بتایا کہ ایرانی پیٹرول260فی لیٹر فروخت کررہے ہیں جبکہ پمپ پر فروخت ہونے والے پیٹرول کے ریٹ میں صرف 30روپے کا فرق ہے اتنا مہنگا کیوں فروخت کرتے ہوئے ایرانی پیٹرو ل جس پر نوجوان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے ایرانی پیٹرول لاتے ہیں فی کین پر پولیس والے پانچ سو روپے لیتے ہیں راستے میں اتنی خواری ہوتی ہے اتنا تو ہمارا حق ہے دوسری جانب پیٹرول پمپ پر بھی ایرانی پیٹرول سرکاری ریٹ میں فروخت کئے جانے کا انکشاف ہو ا ہے شہریوں نے شکایت کی ہے کہ پمپ پر پیٹرول فی لیٹر میں ڈنڈی ماری جاتی ہے پورا لیٹر بھی نہیں دیا جاتا ضلع انتظامیہ،پولیس اور دیگر اداروں کی مجرمانہ خاموشی کے باعث شہر میں سرعام غیر قانونی طور پر غیر ملکی تیل کی فروخت کے سبب نہ صرف انسانی جانوں کو ہروقت خطرہ رہتا ہے بلکہ ٹیکس چوری سے ہر ماہ قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان ہوتا ہے اور فائدہ وہ سرکاری عملہ اٹھا رہا ہے جو سرکاری تنخواہ پر غیر ملکی تیل کی غیر قانونی اسمگلنگ کے اقدام کو روکنے کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔جیکب آباد میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا چھاپہ کھلا تیل فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی،تیل ضبط،اگلی بار جیکب آباد میں کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی:ڈپٹی ڈائریکٹر سعید میمن تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سندھ فوڈاتھارٹی کی جانب سے پولیس ٹاور چوکی انچارج آفتاب ترین کے ہمراہ مضرصحت اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کی گئی مارکیٹ میں کھلا تیل فروخت کرنے والے تین دوکانداروں میور کمار،محمد عارف اور روی کمارکی دوکان سے کھلے تین کے متعدد ڈرم تحویل میں لے لئے گئے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی سعید میمن نے بتایا کہ دوکانداروں کو پہلے وراننگ دی تھی باز نہیں آئے اس بار سامان ضبط کیا ہے اگلی بار دوکان سیل اور جرمانہ عائد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جیکب آباد میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت اور ہوٹلوں پر گندی کراکری استعمال کرنے کی شکایات ہیں اگلی بار اس پر کاروائی کی جائے گی۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔جیکب آباد سیپکو گرڈ انچارج کی جانب سے سوئچ یارڈ پر کام کے نام پر شہر کے 16فیڈرس پر کل 5فروری صبح 9سے 4بجے تک 7گھنٹے بجلی بند رکھنے کا اعلان،مینیجر سی ایم اینڈ او سکھر کی تصدیق نہ ہوئی،شٹ ڈاؤن کی منظوری کی وضاحت نہ کی گئی،شٹ ڈاؤن کے فرضی ہونے کاشبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سیپکو کے گرڈ انچارج کی جانب سے 132کے وی کے سوئچ یارڈ میں کام کے نام پر 5مارچ کو شہر کے 16فیڈرس پر صبح 9سے دن 4بجے تک یعنی 7گھنٹوں تک بجلی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ا یسی اطلاع سوشل میڈیا گروپس کے ذریعے صارفین کو دی گئی ہے جبکہ مینیجر سی ایم اینڈ او سیپکو سکھر کی جانب سے مذکورہ شٹ ڈاؤن کے متعلق رابطے کرکے معلوم کرنے کی کوشش کی گئی پر دفتر کا نمبر اٹینڈ نہ ہوا شٹ ڈاؤن کی منظوری کے متعلق سیپکو حکام نے دفتری خط پبلک نہیں کیا جس کے باعث شہریوں نے شٹ ڈاؤن کے فرضی ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے گزشتہ ماہ تین مرتبہ اداراجاتی منظوری کا خط پبلک کرنے کے شٹ ڈاؤ ن کئے جاچکے ہیں۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔جیکب آباد کے ہولڈنگ کیمپ میں غیر ملکیوں کا دوسری بار احتجاج،زبردستی باہر نکلنے کی کوشش،سہولیات کے فقدان اور کم کھانے دینے کی شکایت،جان بوجھ کر 5روز سے یہاں رکھا گیا ہے تاکہ بجٹ کا صفایہ کیا جاسکے غیر ملکیوں کا الزام تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے یوتھ ہاسٹل میں مقیم 40سے زائد غیر ملکیوں نے سہولیات کے فقدان اور کھانا کم دینے پر دوسری بار سخت احتجا ج کیااور زبردستی باہر نکلنے کی کوشش کی ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں نے ہولڈنگ کیمپ میں نہانے کے لئے صابن،شیمبونہ دینے اور کھانا کم دینے کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ صرف صبح چائے دی جاتی ہے کھاناکم ملتا ہے جس سے پیٹ نہیں بھرتا،انہوں نے الزام لگایا کہ جان بوجھ کر ہمیں پانچ رو ز سے جیکب آباد میں رکھا ہوا ہے تاکہ بلوں کے ذریعے بجٹ کا صفایہ کیا جاسکے،راستے کھلے ہوئے ہیں ہمیں بلاجواز یہاں کیوں قید کیا گیا ہے۔