الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل آف پاکستان اور پاکستان میڈیکل لیبارٹری ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر اسلام آباد میں پہلا قومی الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کنونشن منعقد ہوا

لاہور(جنرل رپورٹر )الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل آف پاکستان اور پاکستان میڈیکل لیبارٹری ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر اسلام آباد میں پہلا قومی الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کنونشن منعقد ہوا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کے صدر زمرد خان (ہلال امتیاز) وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان وائس پریزیڈنٹ محمد اسماعیل جسکانی تھے۔
دیگر اعزازی مہمانوں میں ڈاکٹر محمد عمران، ڈاکٹر امتیاز محمد طاھر ، ڈاکٹر ممتاز علی خان ،حبیب خان ،سراج الدین برکی شرافت الله یوسفزئی سید وقار حسین جعفری ملک شکیل شاھد جان خٹک ارشد خان شیراز خان سانون بلوچ قاضی محمود الحق سید یونس بخار محمد بن ثناء اللہ، عاصم خان علیزئی قاضی تنویر حسین خالد حسین جٹ مریم نور اور دیگر الائیڈ ہیلتھ ایسوسی ایشن کے نمائیندگان اور کونسل ٹیم میمبران ڈاکٹر حافظ منان اکبر سلطان سعید شاھد مس تحرین ناصر اکبر محمد تیمور و دیگر شریک تھے
کنونشن میں پاکستان بھر سے کثیر تعداد میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے نمائیندگان اور طلباء نے شرکت کی ۔
شرکائے کنونشن نے خطاب کیئے اور اپنی تجاویز کونسل کو پیش کیں پاکستان کی مختلف یونیورسٹیز انسٹیٹیوشن اور کالجز کے طلباء ٹیچرز اسکالرز پرنسپل وائیس چانسیلرز نے بھرپور شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظھار کرتے ہوِئے کونسل کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
میڈ ان پاکستان برانڈ کو فروغ دینے کے لئے مختلف میڈیکل انسٹرومنٹ کمپنیوں کے نمائیندگان اور فارن ڈیلیگیٹس نے شرکت کی اور جدید ٹیکنالوجیز کو متعارف کرایا ۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کونسل کے صدر زمرد خان (ہلال امتیاز ) نے کہا کہ انسانیت کی خدمت میرا اولین فریضہ ہے انشاء الله بہت جلد رولز ریگولیشن کی منظوری کے بعد ایڈوائیزی کمیٹیز بن جائیں گی اور کوالیفائیڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کی آن لائین رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا جائے گا
پہلے ہی%5 مستحق مسکین بچوں اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کے بچوں کی داخلہ پالیسی کا اعلان کر دیا ہے ، انسٹیٹیوشن اور اورسیز کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اب کونسل کے علاوہ کوئی بھی ایسوسی ایشن یا آرگنائیزیشن گوڈ اسٹینڈ سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرے گی ۔ ملک بھر میں کنونشن سیمینارز ورکشاپ کا انعقاد ہوا کرے گا جس سے اعلیٰ تعلیم کو فروغ دیا جائے گا اور کونسل کی جانب سے بہت جلد سائینسی جنرل کے اجراء کا اقدام اٹھایا جائے گا۔
مہمان خاص وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے اپنے خطاب میں کونسل کو مزید مستحکم کرنے سمیت ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی آخر میں وفاقی وزیر صحت نے وائس پریزیڈنٹ محمد اسماعیل جسکانی اور سیکرٹری الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کے سیکرٹری ڈاکٹر ابرار رفیق کو اعزاری شیلڈ پیش کی اس کے ساتھ ساتھ ایونٹ آرگنائزر چودھری احسان اللہ سدھو
راؤ محمد اکرم
چودھری بشارت رسول حافظ شھزاد حسین
محمد ندیم اشرف
حافظ حفیظ اور وائس پریزیڈنٹ محمد اسماعیل جسکانی نے کنونشن کے شرکاء الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل اور طلباء کو مشترکہ اسناد تقسیم کیں اور آخر میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔