آٸی جی سندھ کی کھاد کے ذخیرہ اندوزوں اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والے ڈیلروں کی جاری کردہ فہرست پر ضلعی انتظامیہ نے کھاد مافیا کے خلاف کریک ڈاٶن کرتے ہوٸے فرٹیلاٸیزر ڈیلروں کے دس گودام سیل کردیے

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان~
آٸی جی سندھ کی کھاد کے ذخیرہ اندوزوں اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والے ڈیلروں کی جاری کردہ فہرست پر ضلعی انتظامیہ نے کھاد مافیا کے خلاف کریک ڈاٶن کرتے ہوٸے فرٹیلاٸیزر ڈیلروں کے دس گودام سیل کردیے اور درجن سے زاٸد کھاد ڈیلروں کو وارننگ لیٹر بھی جاری کیے گٸے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو پریم چند نے متعلقہ تھانے کی پولیس کیساتھ ذخیرہ اور بلیک میں کھاد فروخت کرنے والے پرکاش کی کاٸنات ستاری فرٹیلاٸزر کے دو کھاد گودام، روی کی سدا شیو فرٹیلاٸزر کے دو کھاد گودام، مگھارام فرٹیلاٸزر کے دو کھاد گودام، آنند فرٹیلاٸزر کے دو کھاد گودام، تیرتھ کی النور فرٹیلاٸزر کے کھاد گودام سمیت دیگر کے گودام سیل کردیے* اور ساتھ ہی سیل کیے گٸے کھاد فرٹیلاٸیزر گوداموں کے تمام ڈیلروں کو ہنگامی طور پر یکم جنوری سے 24 فروری 2024 تک کھاد کی منگواٸی گٸی بوریوں کی مجموعی تعداد، آبادگاروں کو سرکاری نرخ پر بیچی گٸی کھاد کی بوریوں کی تعداد، کھاد کی بوریوں کا بقیہ اسٹاک، بیچی گٸی کھاد کی بوریوں کی رسیدیں اور کھاد کے اسٹاک رجسٹر کی مکمل تفصیلات جمع کرانے کا لیٹر بھی جاری کردیا۔ لیٹر میں تمام کھاد ڈیلروں کو تنبیہہ کی گٸی ہے کہ مطلوبہ معلومات فوری جمع نہ کرانے کی صورت میں سرکاری پالیسی اور قانونی قواعد و ضوابط کے تحت سخت کاروائی عمل میں لاٸی جاٸے گی***