پاکستان سکھ گورو دواہ پربندھک کمیٹی کے نو منتخب ممبران کا چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ارشد فرید خان کی سربراہی میں اجلاس ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم نے بھی اجلاس میں شرکت کی

لاہور( جنرل رپورٹر )پاکستان سکھ گورو دواہ پربندھک کمیٹی کے نو منتخب ممبران کا چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ارشد فرید خان کی سربراہی میں اجلاس ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ممبران نے سردار رمیش سنگھ اروڑا کو متفقہ طورپر کمیٹی کا پردھان منتخب کر لیا جبکہ پہلی مرتبہ سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کی ممبر بننے والی ستونت کو ر کو بطور جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔نومتخب پردھا ن سردار رامیش سنگھ اروڑا نے چیئرمین بورڈ،ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز اور تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں بطور پردھان اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے انجام دوں گا سکھ قوم کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔جنرل سیکرٹری ستونت کور نے کہا کہ پاکستان میں سکھ کمیوینٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے فلاح وبہبود کے لیے اپنی خدمت انجام دونگی۔ قبل ازیں وفاقی کابینہ نے 20فروری کو پی ایس جی پی سی کی از سر نو تشکیل دینے کی منظوری دی تھی،کمیٹی میں رمیش سنگھ اروڑہ،گیان سنگھ چاولہ،ستونت کور،ڈاکٹر ممپال سنگھ،خیبر پختونخواہ سے ستونت سنگھ،ہرمیت سنگھ،صاحب سنگھ،سندھ سے تارا سنگھ،مہیش سنگھ اور بلوچستان سے بھگت سنگھ اور 3سرکاری ممبران سمیت 13رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔