و ای ٹی لاہور میں پانچویں آئی ٹی نمائش اور مقابلہ جات آئی ٹیک کا اہتمام,

لاہور(جنرل رپورٹر)و ای ٹی لاہور میں پانچویں آئی ٹی نمائش اور مقابلہ جات آئی ٹیک کا اہتمام,وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر حیات نے سی ای او ڈیوسنک عثمان آصف اور آئی ٹی کنسلٹنگ ویانا آسٹریا سعد حسین کے ہمراہ آئی ٹیک کا افتتاح کیا.آئی ٹیک مقابلہ جات دو روز تک جاری رہیں گے جس میں 30 سے زائد جامعات سے طلبا نے شرکت کی .
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں پانچویں آئی ٹی نمائش اور مقابلہ جات’ آئی ٹیک ‘کی افتتاحی تقریب۔دو روز تک جاری رہنے والے آئی ٹیک نمائش اور مقابلہ جات کا انعقاد یو ای ٹی لاہور اور دیگر کیمپسز بشمول نیو کیمپس کا لا شاہ کاکو، یو ای ٹی نارووال ،رچنا کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی گوجرانوالہ اور یو ای ٹی فیصل آبادکے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹس نے مشترکہ طور پر کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات نے سی ای او ڈیوسنک عثمان آصف اور آئی ٹی کنسلٹنگ ویانا آسٹریا سعد حسین کے ہمراہ آئی ٹیک کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈینزفیکلٹی آف الیکٹریکل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر زبیر ابو بکر،ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز ،ہیومینٹیز اینڈ اسلامک اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر شاہد رفیق،جیئرمین کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر عثمان غنی، رجسٹرا ر محمد آصف، مختلف شعبہ جات کے چیئرمین اور اساتذہ سمیت طلبائ کی کثیر تعداد موجود تھی۔
طلباء کی کثیر تعداد نے نا صرف مختلف کمپیوٹنگ ،کوڈنگ، گیمنگ اور کوئز مقابلوں میں حصہ لیا بلکہ پوسٹرز ڈیزائن، اور دیگر نان ٹیک ایونٹس میں بھی شمولیت اختیارکی۔اسی طرح سال ِ آخر کے طلباء نے اپنے سال آخر کے پراجیکٹس بھی پیش کئے ۔بعد ازاں ایم ایس/پی ایچ ڈی طلباء نے تحقیقی پوسٹرز کے ذریعے اپنے تحقیقی کام کی نمائش بھی کی۔رواں سال آئی ٹیک میں 30 سے زائد یونیورسٹیوں کے طلباء شامل ہوئے۔افتتاحی تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات نے مہمانوں کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔