نگہت اعوان نے کاٹی کی قائم مقام صدرارت کی ذمہ داریاں سنبھال لیں


کراچی ( ) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کی قائمقام صدر نگہت اعوان نے صدارت کا عہدہ سنبھال لیا۔واضح رہے کہ کاٹی کیصدر فرازالرحمان نے اپنی صدارت سے قبل از وقت سبکدوشی پر سینئر نائب صدر نگہت اعوا ن کو قائم مقام صدر نامزد کیا تھا۔نگہت اعوان اس سے قبل بھی فراز الرحمان کی غیر موجودگی میں بحیثیت قائم مقام صدر کے فرائض نہائت احسن طور پر انجام دے چکی ہیں، جبکہ ماضی میں کاٹی کی نائب صدر بھی رہی ہیں۔ نگہت اعوان کا شمار کاٹی کی سرگرم کاروباری خواتین میں ہوتا ہے،جہاں خواتین بھی مردوں کے پیش پیش بزنس کمیونٹی کی خدمت کر رہی ہیں۔اس موقع پر قائم مقام صدرکاٹی نگہت اعوان نے اس عزم کا اعادہ کہ وہ کورنگی صنعتی علاقے کے تمام صنعتکاروں اور خاص طور پر کاٹی کے تمام ممبران کی بلاتفریق خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گی اور صنعتوں کو درپیش مسائل کو اجاگر اور ان کو حل کرنے کی جدوجہد کو جاری رکھیں گی۔
====================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC