برطانوی یونیورسٹی کے کانو وکیشن میں فلسطین کے حق میں نعرے لگ گئے،

برطانوی یونیورسٹی کے کانو وکیشن میں فلسطین کے حق میں نعرے لگ گئے، تفصیل کے مطابق برطانیہ کے زیر کنٹرول علاقہ نارتھ آئر لینڈ میں واقع کوئینز یونیورسٹی نے اپنے گریجو ایٹس کو ڈگریاں دینے کے لیے کانووکیشن کا انعقاد کیا جس میں دنیا بھر سے آئے طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات میں پاکستانی کمیونٹی بھی شامل تھی۔ محمد ارسلان نامی طالب علم جو کہ ماسٹر آف ہیلتھ ان گلوبل ہیلتھ میں ڈگری مکمل کی ہے جب ان کو ڈگری کے لیے اسٹیج پر بلایا گیا تو محمد ارسلان نے اسٹیج پر بیٹھے تمام انتظامی سربراہان اورہال میں بیٹھے حاضرین کے سامے فلسطین کا جھنڈا نکالا اور سب کے سامنے لہرا دیا جس سے ہال میں بیٹھے مسلمانوں کے علاوہ دوسرے لوگوں کی فلسطین کے حق میں لگنے والی آوازوں سے ہال گونج اٹھا۔واضح رہے کہ اسرائیل کے فسلطین پرڈھائے جانے والے ظلم و بربریت سے لگ بھگ انیس ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ برطانیہ ، اسرائیلی حمایت کرنے والے ممالک میں فہرست میں شامل ہے۔
======================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC