پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے کمی ہوئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے کمی ہوئی ہے۔


نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی منظوری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے کمی ہوئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 14 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 29 پیسے کمی کی گئی ہے۔

بعدازاں وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

پیٹرول کی قیمت 14 روپے کمی کے بعد 267 روپے 34 پیسے ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 13.50 روپے کمی کے بعد 276.21 روپے ہوگئی۔

اسی طرح مٹی تیل کی قیمت 10روپے 14 پیسے کمی کے بعد 191.02 پیسے ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت 11روپے 29پیسے کمی کے بعد 164روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر پندرہ روز کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔

===========================
عوام کیلئے اچھی خبر, حکومت کا عوام کو بڑا ریلیف
عوام کیلئے اچھی خبر۔۔۔حکومت کا عوام کو بڑا ریلیف ۔۔۔ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان۔۔۔۔ پٹرول کی قیمت میں 14روپے فی لیٹر اورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13روپے 50پیسے کی کمی ۔۔لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 11روپے 29 پیسے کمی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 14پیسے کی کمی کی گئی ہے۔۔ قیمتوں کا اطلاق ہو گیا-
======

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ہنڈریڈ انڈیکس سات سو بیس پوانٹس کے بعد چھیاسٹھ ہزار ایک سو ستر پر ٹریڈ کررہا ہے۔رواں کاروباری ہفتے میں اب تک مارکیٹ میں تین ہزار چھ سو اٹھہتر پوانٹس کا اضافہ ہوچکا ہے۔پیر کے روز مارکیٹ باسٹھ ہزار چار سو ترانوے پر شروع ہوئی تھی۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کی مثبت اقتصادی پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ پالیسیوں کے تسلسل سے ملک کی معیشت میں مزید استحکام آئے گا۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC