سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں – گلزارِ ہجری میں بیکری پر دو لاکھہ روپے جرمانہ ۔ پنوں عاقل میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے گھی اور تیل بنانے والا کارخانہ پکڑا گیا۔ کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جارہی ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل آغا فخر حسین

کراچی ۔ 14 دسمبر۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے گلزار ہجری میں ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کی ہدایت پر کارروائی کی۔
ٹیم نے نفیس بیکرز اینڈ سوئیٹس کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر بیکری کو عارضی طور


پر سر بمہر کردیا گیا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے مطابق صفائی ستھرائی کی صورتحال کی بہتری تک مذکورہ بیکری بند رہے گی۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے نفیس بیکرز اینڈ سوئیٹس کی انتظامیہ پر دو لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ علاوہ ازیں سندھ فوڈ اتھارٹی سکھر کی ٹیم نے پنوں عاقل میں ایک بڑا آپریشن کیا۔
آپریشن مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے گھی اور تیل بنانے والوں کے خلاف کیا گیا۔ آپریشن ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کی ہدایت پر کیا گیا۔سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے گھی اور تیل بنانے والے کارخانے میں ڈرمز میں موجود مضر صحت گھی اور تیل کو بھی ضائع کردیا۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے کہا ہے کہ مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے گھی اور تیل بنانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے ۔سندھ فوڈ اتھارٹی کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کررہی ہے ۔
=====================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC