پنجاب یونیورسٹی مختلف شعبہ جات کے طلباؤطالبات نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے زیر اہتمام 6th آل پاکستان لٹریری مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے ٹیم ٹرافی جیت لی۔

پنجاب یونیورسٹی مختلف شعبہ جات کے طلباؤطالبات نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے زیر اہتمام 6th آل پاکستان لٹریری مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے ٹیم ٹرافی جیت لی۔پنجاب یونیورسٹی طلباء بشمول جشن عباس، عثمان علوی، یسرہ جہاں، علیشا رحمان، سمیرا حسن، عکاشہ ودود اور امتیاز انجم نے اردو افسانہ، پنجابی غزل، پنجابی نظم، انگریزی مختصر کہانی اور سو الفاظ کی کہانی میں پہلی پوزیشنز حاصل کیں جبکہ اردو اشعار، انگریزی نظم اور انگریزی مضمون میں دوسری اور اردو غزل میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی
لاہور(2 دسمبر،ہفتہ): پنجاب یونیورسٹی نے سلمان گل ولد گل محمد کوکیمسٹری،صباء نور دختر جاوید احمد خان کوہائی انرجی فزکس، عائشہ طارق دختر عبدالرحمان طارق کواسلامک سٹڈیز،عشبہ حسن دختر جمیل حسن کومائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس،رِ شم جمیل پال دختر جمیل احمد پال کوپنجابی،محمد سعد طارق مرزا ولد طارق مرزاکوسالڈ سٹیٹ فزکس،عفت عزیز دخترعزیز اللہ کوٹوٹل کوالٹی مینجمنٹ،رانا عمران علی ولد رانا قربان علی کواپلائیڈ جیالوجی (پٹرولیم اینڈ سٹرکچرل جیالوجی)،مرزا صفدر بیگ ولد مرزا مجید بیگ کواسلامک سٹڈیزاورعائشہ آصف دختر محمد آصف سعید کوفارمیسی کے مضمون میں،پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔
پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس سوموار کو شروع ہوگی
لاہور(2 دسمبر،ہفتہ): پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام ’زمین اور ماحولیاتی سائنسز میں ابھرتے ہوئے رجحانات‘کے موضوع پر تین روزہ چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب بروز سوموار صبح10بجے ہوگی جس میں وزیربرائے اعلیٰ تعلیم منصور قادر، وزیر مملکت برائے سیاحت سید وصی شاہ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود و دیگر شرکت کریں گے۔
=================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC