نكاح خواں، گواہوں كے بیانات نے ثابت كردیا كہ پیرمرشد كے رشتے كو بدنام كیا گیا


استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نكاح خواں اور گواہوں كے بیانات نے ثابت كردیا كہ پیرمرشد كے رشتے كو بدنام كیا گیا، عمران خان کے اس عمل سے پوری قوم كا سر شرم سے جھک گیا۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آج عدالت میں نكاح خواں اور گواہوں كے بیانات نے ثابت كر دیا كہ مذہب كا لبادہ اوڑھ كر كیسے قوم كو بیوقوف بنایا گیا ، پیر اور مرشد كے رشتے كو بدنام كیا گیا ، پیر كی پیش گوئی پر اندھا یقین كیا گیا۔
وزیراعظم بننے كی خاطر شرعی احكامات كو نظر انداز كیا گیا اور عدت كے دوران جان بوجھ كر نكاح كیا گیا تاكہ كسی نہ كسی طرح وزارت عظمیٰ تک پہنچا جا سكے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری معاشرتی اور اخلاقی اقدار كو ذاتی خواہشات كی بھینٹ چڑھا دیا گیا. نكاح كے گواہوں كو بھی دھوكے میں ركھا گیا عمران خان كے بطور’’ Public Figure‘‘ اس عمل سے پوری قوم كا سر شرم سے جھک گیا ہے۔

یاد رہے چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں نکاح خواں مفتی سعید اور عون چوہدری نے اپنا بیان قلمبند کرا دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔ عون چودھری نے کہا کہ میڈیا پر شور مچا کہ دوران عدت چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا نکاح ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا خاموش رہیں، عدت پوری ہونے پر دوبارہ نکاح کر لیں گے، بشریٰ بی بی نے مجھے بتایا عدت 14 سے 18 فروری کے درمیان پوری ہو رہی تھی، دوسرا نکاح بنی گالا میں فروری 2018ء میں پڑھایا گیا، میں موجود تھا، چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے نکاح کی ریکارڈنگ بھی موجود ہے، میں اور ذلفی بخاری دونوں دوسرے نکاح کے گواہ تھے۔
دوسری جانب سابق خاتون اول بشری بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کے لیے دائر درخواست پر اعتراض عائد کردیا گیا۔ درخواست مقامی وکیل محمد آفاق ایڈووکیٹ نے دائر کی ۔ ہائیکورٹ آفس نے ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست پر اعتراض عائد کیا۔ ہائیکورٹ آفس نے کہا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے، قانون کے مطابق طلاق یونین کونسل میں رجسٹرڈ ہونے کے بعد موثر ہوتی ہے۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ طلاق کی دستاویزات متعلقہ یو سی جمع ہونے کے بعد عدت کا دورانیہ شروع ہوتا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی۔ عدالت خاور مانیکا کو وضاحت کیلئے طلب کرے۔ عدالت یونین کونسل کا ریکارڈ بھی طلب کرے۔
https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2023-11-28/news-3823913.html
============================


برسلز:نگران وزیرخارجہ اور یورپی یونین کمشنر برائے بین الاقوامی شراکت داری کی ملاقات
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے برسلز میں بین الاقوامی شراکت داری کے بارے میں یورپی یونین کمشنر جٹا ارپیلینن سے ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جاری ترقیاتی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ یورپی یونین، پاکستان کا اہم تجارتی اور اقتصادی شراکت دار ہے۔ فریقین نے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

============================

نگران وفاقی وزیرڈاکٹر ندیم جان کی زیرصدارت صوبائی وزراء صحت کا اجلاس
نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی صدارت میں اسلام آباد میں صوبائی وزرائےصحت کا اجلاس ہوا۔ شرکاء نے صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے مختلف تجاویزپر غور کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ 35ارب روپےکی لاگت سے قومی ہیپاٹائٹس پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کا بھی اجرا کیا جارہا ہے جس کے وجہ سے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے 500 بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ مختصر مدت میں مکمل کیا جارہا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC