وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد متحرک

لاہور 27نومبر ::: وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ، لائیو سٹاک اور مائنز اینڈ منرلز ابراہیم حسن مراد نے رات کے آخری پہر لاہور میں قائم جنرل اور چلڈرن ہسپتال کے اچانک دورے کئے اور ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دونوں ہسپتالوں میں رات کی شفٹوں میں کام کرنیوالے مزدور موقع پر موجود نہ تھے، جس پر صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی دن رات محنت کو ضائع کیا جا رہا ہے ۔ محسن نقوی عوامی خدمت میں رات دن ایک کئیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ انتظامیہ کی موقع پر شرزنش کرتے ہوئے کام کی رپورٹ بھی طلب کی۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اپنے فرائض محنت اور پوری لگن کے ساتھ اداکریں جبکہ محسن نقوی کی پوری ٹیم انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے واضح کیا کہ وہ اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رکھیں گے تاکہ زمینی حقائق سامنے آ سکیں۔
==================

گورکھ ہل پروجیکٹ میں بے ضابطگیوں کا نوٹس، ڈائریکٹر سے وضاحت طلب
27 نومبر ، 2023FacebookTwitterWhatsapp
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا گورکھ ہل پروجیکٹ میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا ، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ نے گورکھ ہل کے فنڈز اور اثاثوں کے بے دریغ استعمال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروجیکٹ کی گاڑیوں ، ریزورٹ اور پیٹرول کے استعمال میں بہت سی بے ضابطگیاں سامنے آرہی ہیں پراجیکٹ کی گاڑیوں پر 18 ڈرائیورز مامور ہیں لیکن وہ ڈیوٹی پرائیویٹ لوگوں کے ساتھ کرتے ہیں، گورکھ ہل ر یزورٹ میں 12 باورچی رکھے گئے ہیں اس کے باوجود بھی پراجیکٹ کی بہتری کے لیے کام نہیں ہورہا ،نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پراجیکٹ میں140 ملازمین ہیں لیکن کوئی بھی کام نہیں کرتا ، انہوں نے گورکھ ہل پراجیکٹ ڈائریکٹر کو ایکسپلینش دینے اور گورکھ ہل پراجیکٹ پر مکمل تحقیق و تفتیش کے لیے چیف سیکریٹری کو ہدایت کر دی انہوں نے کہا کہ گورکھ ہل پراجیکٹ فنڈز عوام کی تفریح و سہولت کے لیے ہیں نہ کہ چند من پسند لوگوں کو نوازنے کے لیے، فنڈز کا غلط استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ، دریں اثنا نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نےکراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ واٹر بورڈ اور دیگر میونسپل اداروں کو انتباہ کرتا ہوں کہ آئندہ کسی سوئیپر کو گٹر کے اندر نہیں بھیجیں گے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور دیگر متعلقہ ادارے ایسی مشینری لائیں جو بلاک گٹرز کو کھولے گندے اور زہریلی گیس میں بھرے ہوئے گٹروں میں سوئیپرز کو اندر بھیجنا غیر اخلاقی اور انسان دشمن رویہ ہے، ہر انسان قابل احترام، عزت اور محبت کے لائق ہے، اس کی قدر کرنی چاہیئے تمام میونسپل ادارے جو سوئیپرز کو گٹرز کے اندر بھیج رہے ہیں وہ یہ غیر انسانی کام بند کریں اب ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے، مشینری استعمال کریں ۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC