سابق،وفاقی وزیر و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ پی پی 169 مخدوم سید مرتضیٰ محمود نے اپنے حلقہ انتخاب میں مصروف دن گزارا

لیاقت پور (وحید رشدی) سابق،وفاقی وزیر و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ پی پی 169 مخدوم سید مرتضیٰ محمود نے اپنے حلقہ انتخاب میں مصروف دن گزارا انہوں نے پکالاڑاں میں ماسٹر ارسل خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی اس موقع پر سابق ایم این اے و امیدوار قومی اسمبلی خواجہ قطب فرید کوریجہ، سابق ارکان صوبائی اسمبلی قاضی احمد سعید، عامر نواز خان چانڈیہ، سابق ناظم سردار نذیر خان چانڈیہ کے علاوہ مخدوم حسن رضا ،منیر خان ڈاہر، ڈاکٹر غلام محمد، اساتذہ، سیاسی و سماجی رہنماوں و اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک تھی مخدوم سید مرتضیٰ محمود نے یونین کونسل بہار کھا کھی میں ملک طارق شھزاد نائچ کے بھتیجے، سابق یوسی چیئرمین ملک بخت علی نائچ کے کزن ملک ابرہیم نائچ کی قل خوانی میں شرکت کی اور مرحوم کے فرزند ملک قمر نائچ کی دستار بندی کروائی انہوں نے ظفر آباد پہنچ کر چیف خلیفہ آستانہ عالیہ کاظمیہ ملتان غلام جیلانی کی قریبی عزیزہ کی وفات پر بھی اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی
=====================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC