ڈی پی او رحیم یار خان کی ہدایات، ڈی ایس پی سرکل ملک محمد اسلم صابر کی زیرقیادت سرکل کے مختلف تھانوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں

لیاقت پور (وحید رشدی) ڈی پی او رحیم یار خان کی ہدایات، ڈی ایس پی سرکل ملک محمد اسلم صابر کی زیرقیادت سرکل کے مختلف تھانوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں ایس ایچ او تھانہ سٹی لیاقت پور شفیق الرحمن کی زیرنگرانی محمد اعظم اے ایس ائی نے دوران گشت اپنی ٹیم کے ہمراہ چک نمبر 25 عباسیہ پل سے ملزم خانو رام ولد نعمت رام قوم بھیل سکنہ چک نمبر 144 عباسیہ تحصیل لیاقت پور کو 90 بوتل ولائتی شراب سمیت گرفتار کر لیا ایس ایچ او حافظ شفیق الرحمن نے کہا کہ منشیات فروشوں، قمار بازی و بدکاری کے اڈے چلانے اور امن و امان کو ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا تھانہ پکالاڑاں کے ایس ایچ او جبران جیراڈ کی نگرانی میں اے ایس آئی شہباز کلیم اور ٹیم نے دوران گشت حق نواز چوک سے منشیات فروش محمد احمد سیال کو 1090 گرام جبکہ نہر موضع طلبانی سے سلیم رئیس کو 650 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا ایک اور کارروائی میں سب انسپکٹر عبدالقیوم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ طلبانی میں کارروائی کرتے ہوئے ارشاد حسین کو 750 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا تھانہ تبسم شہید پولیس کے ایس ایچ او فراز انشاء مزاری کی نگرانی میں اے ایس آئی محمد اسماعیل نے پولیس پارٹی کے ہمراہ چک نمبر 48 اے سے ملزم حاجی شبیر خان چانڈیہ کو 25 لیٹر شراب جبکہ دوسری کارروائی میں اے ایس آئی ارشاد انور اور ٹیم نے قریب ذخیرہ نہر تھری آر سے دوران گشت ذوالفقار راجپوت سے جیری کین میں 30 لیٹر شراب برآمد ہونے پر حراست میں لے لیا،
==========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC