ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی جیوز گوادر کے زیراہتمام جیوز آرٹ گیلری اور آرٹ کلاس کے آرٹسٹوں کے فن پاروں کا افتتاح کیا

خبرنامہ نمبر 50752023
گوادر 28اکتوبر 2023 ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی جیوز گوادر کے زیراہتمام جیوز آرٹ گیلری اور آرٹ کلاس کے آرٹسٹوں کے فن پاروں کا افتتاح کیا نمائش میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پینٹنگز بھی الگ سے بالکل تھیمیٹک بنیاد پر رکھی گئیں اس موقع ایک تقریب منعقد ھوئی جس کی صدارت جیوز آرگنائز کے بی فراق نے کی جبکہ جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی تھے تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ قدیر لقمان سمیت طلباء اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ نظامت کے فرائض جیوز کے شعبہء آرٹ کے کوارڈینیٹر، ٹیچر انسٹرکٹر محترمہ شاہین رشید نے سرانجام دیے۔شاہینہ رشید نے جیوز کے کام اور آرٹ کی کلاس، گیلری اور اس ایگزبیشن کی بابت طائرانہ نظر ڈال کر تقریب کے شرکاء کو تفصیل سے آگاہ کیا تقریب سے ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی نے جیوز کے زیراہتمام اس پانچ روزہ آرٹ ایگزبیشن کو سراہا اور اس کو معاشرے کے لیے ایک برتر کام سے تعبیر کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ جس طرح نشاۃ ثانیہ کی تحریک میں آرٹسٹوں نے مِحرک کردار ادا کیا جس کے سبب یورپ کو ڈارک ایج سے نکلنے میں کامیابی ہوئی۔اور آج جیوز گوادر کے اس پلیٹ فارم کو دیکھ کر وہ تاریخ پھر سے میری نظروں کے سامنے دکھائی دے رہی ہے کیونکہ جیوز اپنے فیکلٹی ممبران کے ساتھ یہی کام کررہا ہے۔اور آج میں اپنے گوادر کے تجربے کی مناسبت سے ایک برتر سطح کی تخلیقی اور تہذیبی منفرد سرگرمی کو دیکھ کر متاثر ہوا ہوں کہ گوادر میں ایک جگہ ایسی بھی ہے جو اپنے طلباء و طالبات کو ورلڈ ویو دینے کے علاوہ فکرو نظر کا حامل بھی بنا رہا ہے۔جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔اس چھوٹے سے کمرے کی دیوار پر آویزاں پینٹنگز دیکھنے لائق ہیں جو میری بات کی توثیق بھرپور طریقے سے کرتے ہیں۔۔اور انھوں نے اس کام کو مزید تقویت دینے کے لیے اپنی معاونت کا باور کرایاسو شل ویلفیئر کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے جیوز کے کام کی ستاٰئش کی اور اپنی طرف سے معاونت کے علاوہ جیوز کے کردار اور ایسے ادارے کی موجودگی کو زندگی و معاشرے کی تخلیقی شخصیت و کردار کو خلق کرنے میں ایک برتر امکان سے تعبیر کیا آخر میں صدرِ مجلس کے بی فراق نے اپنے مہمانِ خصوصی کا جیوز آنے اور اس آرٹ ایگزبیشن کو معنی خیز بنانے میں اپنی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔اور مٰزید حاضرین مجلس سے اپنے خطاب میں جیوز کے علم وادب، کُتب بینی اور فروغِ آرٹ و کلچر اور بلوچی زبان و ادب کے لیے کردار کا تفصیلی جائزہ لیا اور معاوشرے میں کمٹمنٹ کی روایت کو تقویت دینے اور ذہن سازی و کردار سازی کے جلو میں ایک برتر معاشرہ کے قیام کے حوالے بات کی کہ کس طرح جیوز نے ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ ہوا اپنے کام کو بے لوث خدمات کی صورت کرتا چلا آرہا ہے۔جس میں جیوز کے احباب تحسین کے لائق ہیں۔
==========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC