پاکستان لٹریچر فیسٹیول(سکھر چیپٹر) کی افتتاحی تقریب 28اکتوبر کو ہوگی وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر مہمانِ خصوصی ہوں گے جبکہ صدرآرٹس کونسل استقبالیہ خطبہ پیش کریں گے

سکھر ( ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے مشترکہ تعاون سے دو روزہ ” پاکستان لٹریچر فیسٹیول2023ء(سکھر چیپٹر) کی افتتاحی تقریب بروز ہفتہ 28اکتوبر ساڑھے 10بجے صبح اکیڈمک بلاک 1 آڈیٹوریم ، آئی بی اے یونیورسٹی سکھر میں منعقد کی جائے گی جس کا افتتاح مہمانِ خصوصی وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کریں گے، خطبہ استقبالیہ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ جبکہ ڈاکٹر جعفر احمد اور نصیر میمن کلیدی مقالے پیش کریں گے، تقریب میں آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے وائس چانسلر ڈاکٹر آصف احمد شیخ ، آرٹس کونسل سکھر کے صدر ممتاز بخاری اور قاضی عبدالواحد بھی شریک ہوں گے ، نظامت کے فرائض ڈاکٹر ایوب شیخ اور ڈاکٹرہما میر انجام دیں گی۔
======================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC