الریاض میں محبان رحمتہ للعالمین کی جانب سے ناصر حبیب کو کمیونٹی خدمات پر اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا

ناصر حبیب کی بے لوث کمیونٹی خدمات ناقابل فراموش ہیں : عبدالمالک مجاہد
الریاض ( ملک ناظم علی ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں محبان رحمتہ للعالمین اور مکتب الدعوة الجالیات حیی السلی اور اشراف کے زیر اہتمام ہمارے محبوب ﷺ کے موضوع پر ایک ایمان افروز پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر الریاض کی مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کرکے اپنے دلوں کو منور کیا تقریب کے آخر میں سعودی عرب کی معروف سماجی اور کاروباری شخصیت مرکزی چیئرمین پاک سعودی فرینڈ شپ فورم ناصر حبیب کو انکی بے لوث ناقابل فراموش کمیونٹی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا اس موقع پر تقریب کے روح رواں مولانا عبدالمالک مجاہد کا کہنا تھا کہ ناصر حبیب سچے محب وطن ہونے کے ساتھ ساتھ عظیم سماجی شخصیت ہے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کیلئے ان کی بے لوث خدمات کو ہمیشہ سراہا جائے گا عبدالمالک مجاہد کا کہنا تھا کہ ناصر حبیب کو ان کی اعلی اور مثالی سماجی و فلاحی خدمات پر اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا ہے خوبصورت تقریب منعقد کرنے اور اعزازی شیلڈ دینے پر پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے مرکزی چیئرمین ناصر حبیب نے محبان رحمتہ للعالمین کے روح رواں عبدالمالک مجاہد، قاضی اسحاق میمن، سفارتخانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی رانا محمد معصوم، سہیل بابر ،سمیت خالد اکرم رانا، چوہدری اختر گجر ، چوہدری عثمان ، امانت علی مغل، قاسم مغل ، عبدالغفار مجاہد ، وقاص مغل ، ڈاکٹر اویس سلفی ، سردار شعیب، عبدالوحید اعوان ، اقبال کیانی ، عبدالکریم، حمزہ عباس ؛ انجینئر ذوالکفل، چوہدری عبدالغفور، شکیل کیانی ، انجینئر اشفاق ، اویس افضل ، ندیم بگا ، انجینئر طارق شہزاد ؛ انجینئر راشد منہاس، عبداللہ مجاہد ، بابر علی ، ذیشان قاضی ، اور دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کمیونٹی کیلئے اپنی بے لوث خدمات کرتے رہنے کی یقین دہانی کروائی یاد رہے تقریب کے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی سہیل بابر اور رانا محمد معصوم نے محبان رحمتہ للعالمین کی جانب سے ناصر حبیب کو اعزازی شیلڈ پیش کی
————————

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC