سعودی عرب میں کانفرنس مین شرکت کیلئے پاکستانیوں صحافیوں کا وفد ریاض آیا۔ وفد کے اراکین کے اعزاز میں سعود خان اور ندیم اختر نے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا

جدہ (امیر محمد خان ) سعودی عرب میں کانفرنس مین شرکت کیلئے پاکستانیوں صحافیوں کا وفد ریاض آیا۔ وفد کے اراکین کے اعزاز میں سعود خان اور ندیم اختر نے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں جدہ میں پاکستانی میڈیا کیلئے کام کرنے والے صحافیوں نے بھی شرکت کی، پاکستان سے آنے والے وفد میں دیگر کے علاوہ wenewsکے ہیڈ وسیم عباسی، indpendent urduکی ہیڈ آف سوشل میڈیا محترمہ سحرش قریشی جو اسلام آباد پریس کلب کی گورننگ باڈی کی ممبر بھی ہیں اور سماء نیوز کی رپورٹر محترمہ علیناء شاہد نے عشائیہ میں شرکت کی اور جدہ میں پاکستانی میڈیا کیلئے خدمات دینے والے صحافیوں سے ملاقات کی۔پاکستان سے آنیوالے مہمان صحافیوں نے سعودی عرب کی ترقی پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہ ہمیں خوشی ہوتی ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، اور ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب نے گزشتہ سالوں میں بے حد ترقی کی ہے اور پاکستان و پاکستانیوں کو اس پر فخر ہے کہ سعودی حکمران اور عوام پاکستان کے دیرینہ اور قریبی دوست ہیں جدہ میں کام کرنے والے پاکستانی میڈیا کے صحافی جن میں خالد چیمہ، شعیب الطاف، احسان مغل ریاض گمھن جہانگیر خان اور امیر محمد خان و دیگر موجود تھے انہوں نے پاکستانی سے مہمان مہمان صحافیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے میزبان سعودخان اور ندیم اختر کا شکریہ ادا کیا ،عشائیہ میں پاکستا ن میں میڈیا کے حالات پر سیر حاصل بات چیت ہوئی، دوران گفتگو پاکستان سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نے بھی ٹیلفون پر تمام صحافیوں کی خیریت دریافت کی اور مہمان صحافیوں اورجدہ میں موجود صحافیوں کی سیر حاصل ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC