آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) لیاقت پور کے زیر اہتمام پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن رولز میں ترامیم اور سرکاری سکولوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف پریس کلب (ر) لیاقت پور میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور علامتی دھرنا دیا گیا

لیاقت پور(وحید رشدی) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) لیاقت پور کے زیر اہتمام پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن رولز میں ترامیم اور سرکاری سکولوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف پریس کلب (ر) لیاقت پور میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور علامتی دھرنا دیا گیا جس میں سینکڑوں مرد و خواتین ملازمین نے شرکت کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اگیگا کے صدر محمد سلیم آصف نے کہا کہ ایک ریاست میں دو اصول نہیں چل سکتے غیر منتخب حکومت ظالمانہ پالیسیاں لاگو کرنے کا خیال دل سے نکال دے انہوں نے کہا کہ لیو انکیشمنٹ کا کالا قانون، تعلیمی اداروں کی نجکاری کا بھونڈا فیصلہ واپس لیا جائے انہوں نے کہا کہ پنشن رولز میں ترامیم کسی صورت تسلیم نہیں کی جا سکتیں انہوں نے اعلان کہ مطالبات کی منظوری تک تدریسی عمل کا بائیکاٹ اور تالہ بندی جاری رہے گی بار ایسوسی ایشن لیاقت پور کے جنرل سیکرٹری محمد اکرم چوہدری اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ضلعی رہنما ڈاکٹر عاطف نواز خان چانڈیہ، پریس کلب کے رکن شکیل رشدی اور دیگر تنظیموں کے نمائندگان نے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کا ساتھ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ نگران حکومت آئینی ذمہ داری پوری کرنے کی بجائے عوام دشمن فیصلے کر رہی ہے مقررین میں اظہر وڑائچ، غلام حسین گجر، قاضی محمد افضل، جواد عزیز خان، گلزار گجر، اکمل شہزاد، ملک قیصر ظفر، حافظ شاہد لطیف رفیق احمد، نگہت پروین، ملک محمد اجمل، رانا ظفر علی، رانا ندیم احمد، سعید احمد شاہ، ساجد زیدی، سراج احمد وسیر، محمد ابراہیم خان، احمد عباس، ناصر حسین شاہ، نجمہ پروین، شرجیل احمد خان، حافظ جمشیدالحسن غلام محی الدین، عبدالغفار، ماجد اقبال جلیل الرحمن، عبدالحق ندیم، عباس گجر ایڈووکیٹ، عبدالقادر خان، میاں صفدر، عابد حسین، محمد اکبر وسیر، رفیق بھٹی، جام ساجد لاڑ، رانا محمد ثاقب، مہر محمد اسماعیل، جام نبی بخش ساجد اور فیاض ساقی نے بھی خطاب کیا تلاوت کلام مجید کی سعادت امجد خان نیازی نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول مفتی غلام ہاشم قادری نے پیش کی اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا کر مجوزہ قوانین اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی
======================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC