پنجاب یونیورسٹی شعبہ زوالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی اور طلباؤطالبات نے محکمہ جنگلی حیات اور پارکس پنجاب کے زیر اہتمام جانوروں کے عالمی دن پر منعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت کی

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ زوالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی اور طلباؤطالبات نے محکمہ جنگلی حیات اور پارکس پنجاب کے زیر اہتمام جانوروں کے عالمی دن پر منعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف مبین الٰہی، پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی، مدثر حسن، پاکستان وائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر وسیم اور ڈاکٹر عاطف نے اپنے خیالات کا ظہار کیا۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ جانوروں کا عالمی دن جانوروں کے حقوق، بہبود اور تحفظ بارے شعور اجاگر کرنے کے لیے ہر سال منایا جا تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں لوگ اس دن مختلف تقریبات اور سرگرمیوں کا انعقاد کرتے ہیں تاکہ جانوروں کے لیے ہمدردی اور افہام و تفہیم کو فروغ ملے۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کا عالمی دن جانوروں کی فلاح و بہبود کی تحریک کواجاگر کرتا ہے اور اسے ایک عالمی سطح پر متحرک کرنے میں کردار ادا کرتا ہے تاکہ دنیا کو تمام جانوروں کے لیے ایک بہتر جگہ بنایا جا سکے۔

==========================

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب کے سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے درخواستوں کی وصولی کا عمل پیر سےشروع ہوگیا۔ پہلے ہی دن تقریبا چار ہزار امیدواروں نےدرخواستیں جمع کرا دیں۔ درخواستیں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے آن لائن پورٹل کے ذریعے وصول کی جارہی ہیں۔ اس مقصد کیلئے سرکاری اور نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے علیحدہ علیحدہ پورٹل رکھے گئے ہیں۔ امیدوار یو ایچ ایس کی ویب سائٹ www.uhs.edu.pk پر جاکر پورٹل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کیلئے امیدوار کو اپنا اور والد کا نام، ای میل، موبائل نمبر اور پاس ورڈ داخل کرنا ہوگا۔ سات آسان مرحلے مکمل کرنے کے بعد امیدوار اپنی درخواست جمع کراسکتے ہیں۔ ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق پیر کے روز 3٫820 امیدواروں نے آن لائن پورٹل پر درخواستیں جمع کرائیں۔ سرکاری کالجز کیلئے 2٫399 امیدواروں نے درخواست جمع کروائی جبکہ پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کیلئے 1٫421 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں۔ درخواستیں صرف آن لائن پورٹل کے ذریعے ہی وصول کی جائیں گی۔ امیدواران ایک ہی درخواست میں تمام کالجز کی چوائس دے سکیں گے۔ مزید برآں یو ایچ ایس نے امیدواروں کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن 111333366 قائم کردی ہے۔ امیدوار ای میل کے ذریعے بھی معلومات حاصل یا شکایت درج کرسکتے ہیں۔ سرکاری اور نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے لیے درخواستیں 31 اکتوبر کی شام 5 بجے تک جمع ہوں گی۔
16 سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی 3376 سیٹیں جبکہ تین سرکاری ڈینٹل کالجوں میں بی ڈی ایس کی 240 سیٹیں ہیں۔ 32 پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی چار ہزار جبکہ 17 پرائیویٹ ڈینٹل کالجوں میں بی ڈی ایس کی ایک ہزار 25 سیٹیں ہیں۔
=========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC