نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔

لاہور(جنرل رپورٹر) نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔ نگران صوبائی وزیر صحت کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ پی آئی سی پروفیسر ڈاکٹر فرقد عالمگیر، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن شاہدہ فرخ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انجم جلال، چیف کارڈیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر احمد نعمان، ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر محمد تحسین اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔بعدازاں نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے ایمرجنسی میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر محمد تحسین نے صوبائی وزیرصحت کو آنے والے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آنے والے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پی آئی سی سی میں انسنریٹر لگوایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی دل کے مریضوں کے علاج کا سب سے بڑا ہسپتال ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج و معالجہ کی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔صوبائی وزیرصحت نے پی آئی سی کے بوائلر کی جگہ فوری بدلنے کی ہدایت کی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی شہر کے مختلف مقامات پر ماڈل فارمیسیز قائم کی جائیں گی۔ کارڈیالوجی ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کے ساتھ ساتھ پری وینشن پر بھی کام کرنا ہوگا۔ ایک صحت مند زندگی گزارنے کیلئے ہمیں صحت مند طرز زندگی اپنانا ہوگا۔ نگران صوبائی وزیرصحت نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں انفیکشئیس کنٹرول کی کمیٹی کو مزید فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔
============================

لاہور(جنرل رپورٹر)نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے مزنگ ٹیچنگ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری فنانس محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن شاہدہ فرخ بھی نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کے ہمراہ تھیں۔اس موقع پر ایم ایس مزنگ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر احسن اعوان اور ہسپتال میں فرائض سر انجام دینے والے ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے مزنگ ٹیچنگ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ، گائنی وارڈ اور ڈینگی وارڈ کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ایم ایس مزنگ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر احسن اعوان نے نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کو مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ مزنگ ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔مزنگ ٹیچنگ ہسپتال کو حقیقی معنوں میں ٹیچنگ ہسپتال بنایا جائے گا۔مزنگ ٹیچنگ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کیلئے طبی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC