)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے پروفیسر آف یورالوجی ڈاکٹر خضر حیات گوندل کو ڈائریکٹر شعبہ ایمرجنسی لاہور جنرل ہسپتال مقرر کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

لاہور(مدثر قسیر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے پروفیسر آف یورالوجی ڈاکٹر خضر حیات گوندل کو ڈائریکٹر شعبہ ایمرجنسی لاہور جنرل ہسپتال مقرر کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پروفیسر الفرید ظفر نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ایک سرجن ڈاکٹر کو ایمرجنسی کا سربراہ مقرر کرنے سے اس شعبے کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔
اس موقع پر پروفیسر خضر حیات گوندل نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی وارڈ کے ہر شعبے میں موومنٹ رجسٹر رکھوایا جائے گا تاکہ سٹاف کی موجودگی سے متعلق کسی قسم کا مسلہ نہ پیدا ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایم ایس کا دفتر حکومت کی اوپن ڈور پالیسی کے مطابق مریضوں کے لیے ہر وقت کھلا رہنا چاہیے تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ ائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہر شفت کاڈی ایم ایس اور نرسنگ سپروائزر انچارج ہر شعبے کا تفصیلی راؤنڈ کریں اور رجسٹر پر اپنے دستخط کریں۔ انچارج صاحبان راؤنڈ کے دوران نوٹ کیے جانے والے مسائل اور اپڈیٹس کے بارے میں ڈائریکٹر ایمرجنسی یا ایم ایس کو فوری طور پر رپورٹ کریں تاکہ مریضوں کو مشکلات سے بچایا جاسکے۔مریض اور ان کے لواحقین کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کے فون نمبرز 04299268817 اور03377803307 پر فوری رابطہ کر سکتے ہیں۔
=========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC