ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ 2023 کا آغاز 4اکتوبر سے نیپال میں ہورہا ہے جس میں مشترکہ میزبان پاکستان اور نیپال، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

کراچی: ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ 2023 کا آغاز 4اکتوبر سے نیپال میں ہورہا ہے جس میں مشترکہ میزبان پاکستان اور نیپال، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ ایونٹ میں 11میچز کھیلے جائیں گےاور ایشیا کپ کا فائنل 9اکتوبر کو تریبھون یونیورسٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کٹھمنڈو میں کھیلا جائے گا۔ دفاعی چیمپئن پاکستان دوسرا ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ 2023 کیلئے 2اکتوبر کی صبح دبئی براستہ کھٹمنڈو، نیپال روانہ ہوگا اور نیپال کیخلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ قومی ٹیم کی قیادت محمد ذیشان کرینگے ۔ دیگر کھلاڑیوں میں عمران امین ، ساجد علی عباسی، محمد فیض، محمد لطیف، احمد یار، موذن نواز(وکٹ کیپر) محسن تھبیل، عمر گل، محمد عدنان، محمد شاہد، مثل خان، آصف ندیم، ذوالفقار سواتی اور خالد شاہ شامل ہیں۔تمام ٹیمیں 3اکتوبر کو نیپال پہنچیں گی اور ایونٹ سے قبل ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس کریں گے۔ ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ 2023 کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا۔ تما م میچز کی لائیو اسٹریمنگ پاکستان انٹرنیشنل کونسل آف وہیل چیئر کرکٹ (آئی سی ڈبلیو سی)، پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کے یوٹیوب چینل میں ہوگی اور ٹی وی چینل ایکشن اسپورٹس (نیپال) میں براہ راست نشر کئےجائیں گے۔ خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ 2023 کا انعقاد پاکستان میں ہونا تھا تاہم پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایونٹ کو نیوٹرل وینیو نیپال منتقل کرنا پڑا۔
=======================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC