اقبال چوہدری بڑا فراڈ ہے یا بڑا محقق؟

اقبال چوہدری بڑا فراڈ ہے یا بڑا محقق؟

اقبال چوہدری کے بارے میں کراچی یونیورسٹی کے اندر اور باہر بحث جاری ہے۔

اساتذہ اور ماہر تعلیم کا ایک بڑا حلقہ اس کی حمایت کر رہا ہے۔

اور کہتے ہیں کہ وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور ان کی خدمات کراچی یونیورسٹی کے طلباء کے لیے بہت اہم اور ضروری ہیں۔
لیکن اس کے مخالفین اس کے کام اور خدمات سے اتفاق نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ یہ بہت بڑا فراڈ ہے۔

===========================

ڈائریکٹر آئی سی سی بی ایس کی تقرری کا اشتہار چیلنج،اقبال چوہدری اور دیگر کو نوٹس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تقرری کے تنازعات بھی عدالت عالیہ میں آگئے ، سندھ ہائی کورٹ میں جامعہ کراچی کے انٹرنیشنل سینٹر آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل کے ڈائریکٹر کا معاملہ چیلنج کر دیا گیا۔عدالت نے ڈاکٹر اقبال چوہدری سمیت 17فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20ستمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست گذار ندیم احمد سمیت جامعہ کراچی کے پانچ ملازمین نے ڈائریکٹر آئی سی سی بی ایس کی تقرری کے اشتہار کو چیلنج کیا اور چیف سیکرٹری سندھ ،ہائیر ایجوکیشن کمیشن ، وائس چانسلر فریق بناتے ہوئے ہوئے موقف اختیار کیا کہ محمد اقبال چوہدری مسلسل 17سال سے اس عہدے پر فائز ہیں، اقبال چوہدری 2019 کو ریٹائرڈ ہوچکے لیکن انکی ملازمت میں توسیع کردی گئی،26جولائی 2023 کو اس hسامی کیلیے اخبارات میں پھر اشتہار شائع کرایاگیا، اشتہار میں عمر کا ذکر نہیں کیا گیا،یہ عہدے پر موجود اقبال چوہدری نے خود اپنے لیے تیار کرایا، اعلی عدالتوں کے فیصلے اور قانون کے مطابق ریٹائرڈ کو دوبارہ ملازمت نہیں دی جاسکتی،۔اشتہار پر عملدرآمد روکا جائے اور اسے غیر قانونی قرار دیا جائے۔
https://e.jang.com.pk/detail/526976
==========================================

مسلسل سیکھنے کا عمل انسانی ذہن کی نشونما کا ضامن ہے
اینیمل الیکٹرو فزیولوجی پر بین الاقوامی ورکشاپ سے پروفیسر اقبال چوہدری کا ڈاکٹر پنجوانی سینٹر میں خطاب
جو شخص مسلسل سیکھنے کے عمل سے دوچار رہتا ہے اس کے زیادہ عرصہ جینے کا امکان ہوتا ہے

کراچی:۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ مسلسل سیکھنے کا عمل انسانی ذہن کی نشونما اور صحت کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے، جو شخص مسلسل سیکھنے کے عمل سے دوچار رہتا ہے اس کے زیادہ عرصہ جینے کا امکان ہوتا ہے، انسانی دماغ کے متعلق ہماری معلومات بہت قلیل ہیں، نیرو سائینس میں الیکٹرو فزیولوجی کی اہمیت بہت نمایاں ہے۔
یہ بات انھوں نے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی),جامعہ کراچی کے تحت ”اینیمل الیکٹرو فزیولوجی“ کے موضوع پرڈاکٹر پنجوانی سینٹرمیں ہفتے کو منعقدہ ایک روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔
اس بین الاقوامی ورکشاپ میں او آئی سی ممالک کے تعلیمی و تحقیقی اداروں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 450سے زیادہ محققین نے آن لائن اورجسمانی حاضری دونوں صورتوں میں شرکت کی۔ اس قومی ورکشاپ کا انعقاد ڈاکٹر پنجوانی سینٹر، کامسٹیک سیکریٹریٹ، ترکی کی سائینس بیم اور سندھ انوویشن، ریسرچ اینڈ ایجوکیشن نیٹ ورک (سائرن) کے باہمی تعاون سے ہوا۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری قومی ورکشاپ کا افتتاح کیا، تقریب سے سائینس بیم کے چیف ایگزیکٹو نوربخش اور اصفحان یونیورسٹی ایران کے پروفیسر ڈاکٹر پرہام رئیسی نے بھی خطاب کیا۔ پروفیسر پرہام رئیسی نے ورکشاپ میں کلیدی لیکچر بھی دیا۔
پروفیسر اقبال چوہدری نے کہا کہ انسانی دماغ ایک حیرت انگیز تخلیق ہے جس کے متعلق آگہی حاصل کرنا بہت دشوار عمل ہے، اس لیے انسانی دماغ کے متعلق معلومات زیادہ نہیں ہیں۔ انھوں نے مسلسل سیکھنے کے عمل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا اس سے انسانی دماغ کی استعداد میں اضافہ ہوتا ہے،انھوں نے کہا اس ورکشاپ کے شرکاء متعلقہ موضوع پرنظری اور عملی معلومات حاصل کریں گے، نیرو سائینس، فارماکولوجی اور دیگر بائیو سائینسز میں الیکٹرو فزیولوجی کی اہمیت نمایاں ہے اس لیے ضروری ہے کہ ایسے پروگرام وضع کیے جائیں جس سے انسانی مہارت میں اضافہ ہو۔ پروفیسر پرہام رئیسی نے اپنے لیکچر میں الیکٹرو فزیولوجی کی اساسی موضوعات پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو نظری اور عملی پہلوؤں کی طرف متوجہ کیا۔

میڈیا ایڈوائزر
==================================
انتقال پر ملال
انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جارھی ھے کہ دہلی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کے سابق ہیڈ ماسٹر مشہور و معروف علمی شخصیت ماہر تعلیم سید اسرار احمد شمسی کا قضائے الہی سے انتقال ہو گیا ہے

انا للہ وانا الیہ راجعون

ان کی نماز جنازہ ڈیڑھ بجے جامع مسجد بیت المکرم گلشن اقبال میں ادا کی جائے گی تمام احباب اور متعلقین نماز جنازہ میں شریک ہو کر ثواب دارین حاصل کریں

آل سبجیکٹس ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ
=======

جامعہ کراچی: رجسٹرڈ گریجویٹس کی نشست کے لئے انتخابات یکم اکتوبر کوہوں گے

رجسٹرارجامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر عبدالوحید کے مطابق جامعہ کراچی کی سینیٹ کی رجسٹرڈ گریجویٹس کی نشست کے لئے انتخابات یکم اکتوبر2023 ء کو صبح 9:30 تادوپہر2:30 بجے شیخ زیداسلامک ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی میں منعقدہوں گے۔

الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی14 ستمبر2023 ء دوپہرایک بجے تک رجسٹرار آفس میٹنگ سیکشن فرسٹ فلور پر جمع کرائے جاسکتے ہیں،جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لئے 15 ستمبرتا21 ستمبر2023ء دوپہر ایک بجے تک رجوع کیا جاسکتا ہے۔امیدواروں کی حتمی فہرست 21 ستمبر2023 ء کوشام4:00 بجے جاری کی جائے گی۔
============================

جامعہ کراچی: 136طلباوطالبات کو ایم فل،پی ایچ ڈی،ایم ایس اورایم ڈی کی ڈگریاں تفویض

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی)کے حالیہ اجلاس میں 26 طلباوطالبات کو پی ایچ ڈی،100طلباوطالبات کو ایم فل،07 طلبہ کو کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس،دوکو ایم ایس (ماسٹرآف سرجری) اور ایک طالبعلم کو ایم ڈی (ڈاکٹر آف میڈیسن) کی ڈگری تفویض کی گئی۔

رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر عبدالوحیدکے مطابق پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں شبیر احمد(اطلاقی معاشیات)،ثناء اورنگزیب، مدیحہ ستار،رومیسہ ذاکر(حیاتی کیمیاء)،محمد انس(کیمیاء)،سلیم سیف اللہ (کیمیاء ایچ ای جے)،خالق احمد(کمپیوٹرسائنس)،ثمینہ امتیاز،خزران صدیقی(جینیات)، صالحہ رضی اللہ (تاریخ)،سیدہ تسنیم زہرہ(اسلامک لرننگ)،شرمیلاء فاروقی،خرم فیضان(قانون)،نازش (میرین بائیولوجی)،فرحانہ نیازی(ابلاغ عامہ)،ایمن فاطمہ،روزینہ راشد(خردحیاتیات)،محمد بہروزنعیم خان(مالیکیولر میڈیسن)،سمیراانصاری(فارماسیوٹیکل کیمسٹری)،کنول افتخار،شیریں صدرالدین(فارماکولوجی)،نوشین جی ایم(نفسیات)،نصرت(سندھی)،راشد منظور(سماجی بہبود)،حامدہ(عمرانیات) اور شہلا(شماریات) شامل ہیں۔

ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں غلام عباس،الماس سلیم،ثمرہ علی،عروسہ خان،ایم عمارقریشی(اطلاقی معاشیات)،عائشہ احمد سومرو،سحر آصف،ثمرین احمد، رئیسہ رشید(حیاتی کیمیاء)،زنیراعمران،اُنیبہ خالد،سدرہ کنول(بائیوٹیکنالوجی کبجی)،ثمرہ طارق،اریبہ حیدر،حراناز،عروج رحمان،الساء سعید،ماریہ راہی(نباتیات)،اظہرمنظور(نباتیات آئی ایس ایچ یو)،حمادظفر،محمد عدنان منصوری(بزنس ایڈمنسٹریشن)،عامر ارشد،جویریہ خاتون،انعم گل،رمیز احمد،ماہین ریاض،محمد طحہٰ قریشی،وسیمہ انجم،ثاقبہ ریاض،زنیرہ حمید،بشریٰ انیس،محمد انور(کیمیاء)،اقصیٰ اعجاز،ثناء،مونیسہ یونس،غلام مرتضیٰ،محمد عابد(کیمیاء ایچ ای جے)، عالیہ پروین،حافظہ نمرہ،عفیفہ طارق (کلینکل سائیکولوجی)،گوہرعلی،جاوید علی ناریجو(جرمیات)،ہماسحر(معاشیات)،شمائلہ قیصر(انگریزی)،سدرہ سراج الدین(فوڈسائنس اینڈٹیکنالوجی)،عظمیٰ مظاہر(جینیات)،اِرماانور(جغرافیہ)،حراعلی شاہ(ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز)،غزالہ رفیق، امینہ، عبادالرحمن،غلام مرتضیٰ مہروی،حافظ عبداللہ منصور سلیمان،سلمان حسین (اسلامک لرننگ)،امینہ ثناء،حمیراجمشید (لائبریری اینڈانفارمیشن سائنسز)،صفیہ سکندری(عمرانیات)،سید معاذگیلانی،طاہرہ،رمشاء،احمد جلیل،اسماء بیگم(خردحیاتیات)،ندیم،بشریٰ واحد(میرین بائیولوجی)،عائشہ،عمر غنی(ریاضی)، حرااحمد،حمیراصدیقی،نورفاطمہ،حراجاوید،فوزیہ نورین(مالیکیولرمیڈیسن)،فریحہ گوہر(فارماسیوٹیکل کیمسٹری)، مدیحہ مسعود(فارماسیوٹیکس)،شہنیلاجمیل (فارماکوگنوسی)، قرۃ العین اور قدسیہ بصری(فارماکولوجی)، عروسہ کنول(فارمیسی پریکٹس)،حبہ حق (فزکس)،حراضمیر،لبنیٰ انورآرائیں (فعلیات)،جانی خان(نفسیات)،ابرارملک،ارمان احمد،اُسامہ اعجاز،وقارعبید،احسن جیلانی،ایس ایم علی واصف،زیست غنی،عائشہ اسلم(پبلک ایڈمنسٹریشن)،محمد انس،انعام اللہ،محمد مجیب الرحمن،حافظ محمد خرم اقبال،محمد عمران،توصیف احمد(قرآن وسنہ)،ماریہ اعجاز(شماریات)،انیلا (ٹیچرایجوکیشن)،سبین ارشاداحمد خان(اُردو)، بلقیس بانواورایم آصف خان (ویمنزاسٹڈیز)شامل ہیں۔

ایم ایس (ماسٹرآف سرجری) کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹرے جئے کمار(اوپتھل مولوجی)،ڈاکٹر مدثرحسین(آرتھوپیڈکس سرجری)جبکہ ایم ڈی(ڈاکٹر آف میڈیسن) کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر بہرام خان کھوسوشامل ہیں اور ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ڈگری حاصل کرنے والوں میں محمد نوید اختر(کامرس)،شیرازشریف بلوچ(کمپیوٹرسائنس)،عنمبرین ممتاز(تعلیم)،محمد ثاقب (انوائرمینٹل اسٹڈیز)،ظفرعلی جغرافیہ آرایس/ جی آئی ایس)،فضلِ رحمن اوروقاص جاوید(ابلاغ عامہ)شامل ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC