اسلامی بینکنگ کے اصولوں کو اپنائے بغیر پاکستان کی ترقی ناگزیر ہے، فراز الرحمان سود سے پاک بینکنگ کے ذریعہ شعبے کو مزید فروغ دینا ممکن ہے، عوام کا اعتماد بھی اسلامک بینکاری پر ہے، صدر کاٹی کسی بھی معیشت کی ترقی کے لیے مالیات ایک بنیادی شرط ہے، اسلامی بینکاری سیمینار سے خطاب

کراچی ( ) کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر فراز الرحمان کا کہنا ہے کہ اسلامی بینکنگ پالیسی میں اصلاحات کرنا انتہائی ضروری ہے۔ سود سے پاک بینکنگ سے بینکاری شعبے کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حبیب میٹروپولیٹن بینک کے اشتراک سے کاٹی میں منعقدہ صراط اسلامی بینکنگ سیمینار سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا، سینئر نائب صدر نگہت اعوان، نائب صدر مسلم محمدی،فرحان الرحمان، حبیب میٹر پولیٹن بینک کے حسان نسیم، عدنان فصیح، گوہر شکیل، ہارون سلیم، احمد شاہ خٹک و دیگر ممبران اور اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ صدر کاٹی فراز الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان میں شرعی عدالت کے سود سے متعلق فیصلے کے بعد حکومت نے ملک سے سودی نظام کے خاتمے کیلئے اقدامات شروع کئے ہیں جو خوش آئند ہے۔ جدید بینکاری ہماری ضرورت بن چکی ہے، ہر فرد کو بینکاری سسٹم میں لانے کی ضرورت ہے ، کیونکہ بینکاری نظام کے ذریعے لین دین کو شفاف بنایا جاسکتا ہے۔فراز الرحمان نے کہا کہ دنیا میں تحقیق سے ثابت ہے کہ غیر سودی نظام سوفی نظام کے مقابلے میں زیادہ ترقی کرتا ہے۔ سودی نظام سے امیر اور غریب کا فرق بڑھ جاتا ہے جبکہ غیر سودی نظام میں کاروبار فروغ حاصل کرتے ہیں۔ صدر کاٹی نے کہا اسلامی بینکاری میں چند سال میں 10 فیصد اضافہ ہونا بہت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عوام کا بینکنگ سسٹم سے استفادہ حاصل کرنے کا تناسب سب سے کم ہے جس کی اصل وجہ سودی بینکاری ہے۔ اب بھی لوگوں کی اکثریت سودی بینکنگ سے بچنے کیلئے نقد کاروبار کرتے ہیں جو غیر دستاویزی معیشت میں اضافہ کرتا ہے۔ صدر کاٹی نے امید ظاہر کی کہ جلد اسٹیٹ بینک کی جانب سے سود سے پاک بینکاری کا نظام رائج کیا جائے گا۔ تقریب سے حبیب میٹرو پولیٹن بینک کے اعلی حکام نے شرکاء کو بینک کی جانب سے شریعہ کمپلائنٹ مصنوعات اور اسلامی بینکاری میں پائے جانے والے ابہام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ایچ ایم بی کے حکام نے مزید بتایا کہ حبیب میٹرو پولیٹن بینک نے خود کو پاکستان کے قابل اعتماد مالیاتی ادارے کے طور پر منوایا ہے اور اسلامک بینکنگ سے وابستہ صراط ملک کے اسلامی مالیاتی شعبے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

فوٹو کیپشن: کاٹی کے صدر فراز الرحمان حبیب میٹرو پولیٹن بینک کی جانب سے صراط اسلامی بینکنگ سیمینارمیں حسان نسیم کو شیلڈ پیش کررہے ہیں۔ زبیر چھایا، نگہت اعوان، مسلم محمدی، فرحان الرحمان ، عدنان فصیح، گوہر شکیل، ہارون سلیم بھی موجود ہیں۔

============================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC