نیو کراچی ٹاؤن میں جشنِ آزادی قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف،میونسپل کمشنر صائم عمران نے قومی پرچم فضاء میں لہرایا۔ اللہ تبارک و تعالیٰ پاکستان کو روشن،مستحکم اور خوشحال پاکستان بنائے۔محمد یوسف اللہ تعالیٰ ہمیں پاکستان کی تعمیر و ترقی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔محمد یوسف


کراچی ( ) جشنِ آزادی نیو کراچی ٹاؤن میں قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف،میونسپل کمشنر صائم عمران نے قومی پرچم فضاء میں لہرایااور حاضرین کے ساتھ مل کر قومی ترانہ پڑھا۔نیو کراچی ٹاؤن میں پرچم کشائی کے بعد جشن آزادی کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک بھی کاٹااور پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پرمنتخب یوسی چیئرمیز و وائس چیئرمینز، بلدیاتی افسران وملازمین بھی موجود تھے جبکہ نیو کراچی ٹاؤن کے اسکولوں کے طلبأوطالبات اور اساتذہ کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ پرچم کشائی کے بعدحاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ پاکستان کو روشن،مستحکم اور خوشحال پاکستان بنائے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی ہم سب کی ذمہ داری ہے ہمیں پاکستان کی ترقی کے لئے انفرادی حیثیت میں اور مل جل کر اس کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کے حصہ لینا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں پاکستان کی تعمیر و ترقی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔انہوں نے مزید کہا نیو کراچی کی عوام نے ہم پر اعتماد کرکے ہمیں منتخب کیا ہے ہماری کوشش ہے کہ عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کی عوام کے مسائل حل کئے جائیں۔اس موقع پر اسکولز کے طلباء و طالبات نے ملی نغمے،تقاریر، ٹیبلو پیش کئے بعد ازاں چیئرمین محمد یوسف نے جشن آزادی کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی کی قیادت کی۔واضح رہے کہ نیو کراچی ٹاؤن میں جشن آزادی کے حوالے سے مختلف پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں جن میں چیئرمین محمد یوسف مہمانِ خصوصی ہونگے۔

جاری کردہ:
فہیم مصطفی
ڈائریکٹر انفارمیشن
بلدیہ وسطی کراچی
================================