پہلی سالگرہ – پیپلز بس سروس کراچی کے لئے بنائے گئے روٹس بہت کامیاب ثابت

پیپلز بس سروس
کی پہلی سالگرہ کے موقع پر حکومت سندھ واقعی قابل تعریف ہے۔

اس پبلک ٹرانسپورٹ اسکیم کو کامیاب بنانے کے لیے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن اور ان کے محکمے کی ٹیم نے بہت محنت کی۔

پہلی سالگرہ

کراچی کیلئے خوشخبری، پیپلز بس سروس

کراچی کے لئے 7 روٹس بنائے گئے

روٹ ون

بہت کامیاب

ثابت
================

شہریوں نے حکومت سندھ کے اس اقدام کو سراہا ہے اور کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے بہت سارے لوگوں کو اپنی ذاتی موٹر سائیکلیں اور دیگر گاڑیوں کوگھروں میں کھٹری کرنے پر مجبور کر دیا ہے ایسے میں حکومت کی جانب سے معیاری اور سستی ٹرانسپورٹ کی فراہمی ان کے لئے بہت فائدہ مند ۔

=================


پہلا روٹ- اس کے مطابق ماڈل کالونی تا ٹاور براستہ ملیر ہالٹ ، کالونی گیٹ ،ناتھا خان پل، نرسری ،ریجنٹ پلازہ ، جناح اسپتال ،کینٹ اسٹیشن ،میٹرو پول ،ریگل چوک ،آرام باغ اور ٹاور (روٹ نمبر 2. نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال براستہ ناگن چورنگی ، شفیق موڑ ، سہراب گوٹھ ،کالونی ،سنگر چورنگی ، لانڈھی روڈ ، روٹ نمبر 3ناگن چورنگی تا سنگر چورنگی براستہ انڈہ موڑ ، نارتھ ناظم آباد ٹائون ، کے ڈی اے چورنگی ، ناظم آباد ، لیاقت آباد 10 نمبر ، عیسیٰ نگری ،سوک سینٹر ،نیشنل اسٹیڈیم ، کارساز ،نرسری ، ایف ٹی سی ، کورنگی روڈ ، کے پی ٹی انٹر چینج اور شون چورنگی (روٹ نمبر 4)موسمیات تا ڈاکیارڈ براستہ گلزار ہجری ،موٹر وے ایم نائن ، الآصف اسکوائر ،عائشہ منزل ،فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد نمبر 10 ، لالو کھیت ،گرومندر، سوسائٹی چورنگی ، ایمپریس مارکیٹ ، سندھ ہائیکورٹ ،آرٹس کونسل ، آئی آئی چند ریگر روڈ اور ٹاور روٹ نمبر 5)سرجانی ٹائون سے مسرور بیس براستہ نیو کراچی ، شفیق موڑ ، کے ایم ڈی ایم سی ، ضیاالدین چورنگی ،کے ڈی اے چورنگی ، موسیٰ کالونی ،منگھوپیر سائٹ اور گلبائی (روٹ نمبر 6گلشن بہار اورنگی ٹاون سے سنگر چورنگی براستہ اورنگی ٹائون ،بنارس ، پاپوش نگر، سائٹ ایریا، گولی مار، گارڈن ، پی آئی بی کالونی ، جیل چورنگی ،بہادرآباد ، بلوچ کالونی ، محمود آباد ، منظور کالونی ، ڈی آیچ اے فیز 1، کے پی ٹی انٹر چینج اور شون چورنگی روٹ نمبر 7)موسمیات تا بلدیہ ٹائون براستہ گلزار ہجری ،گلشن اقبال ، فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد،اورنگی ٹائون اور قذافی کالونی شامل ہیں۔
==================

مسافروں کی سہولت کو بڑھانے کے مقصد سے ایک اہم اقدام میں، سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے جمعرات کو عوامی بس سروس کے لیے باضابطہ طور پر ایک موبائل ایپلیکیشن متعارف کرائی۔

کراچی میں منعقدہ لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ایپ کے اجراء کا بنیادی مقصد شہر کے مسافروں کو آسانی اور سہولت فراہم کرنا ہے۔ کراچی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے سندھ بھر میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیر میمن نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو درپیش سفری مشکلات سے ہمدردی رکھتی ہے اور ان کی تکالیف کو دور کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ وزیر نے مزید انکشاف کیا کہ بس سروس کو ایک آن لائن سسٹم میں ضم کر دیا گیا ہے، جو صارفین کو فائدہ پہنچانے کے لیے متعدد خصوصیات پیش کرتا ہے۔ ان میں شامل ہیں: متعلقہ حکام کو براہ راست شکایت کا اندراج، مسائل کے فوری حل میں سہولت فراہم کرنا۔ آن لائن بکنگ کی خدمات، راستے کی معلومات، کرایہ کی تفصیلات، اور صارف کے لیے قابل رسائی دیگر متعلقہ معلومات
=======

حکومت سندھ نے کراچی میں ریڈ لائن بس کا آغاز کیا ہے، جو پیپلز بس سروس کے تحت ایک اپڈیٹ شدہ روٹ 4 (R-4) کے ساتھ چلنے جا رہی ہے جو پاور ہاؤس چورنگی سے ٹاور تک چلے گی۔

پیپلز بس سروس روٹ 4، پیپلز بس سروس، کراچی پیپلز بس سروس، ریڈ لائن بس سروس کراچی، ریڈ لائن بس سروس
کراچی پیپلز بس سروس نے نیا روٹ 4 شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز بس سروس کا نیا روٹ 4 اب پاور ہاؤس چورنگی سے شروع ہو کر ناگن چورنگی، شفیق موڑ، سہراب گوٹھ، شاہراہ پاکستان، عائشہ منزل، لالو کھیت، تین ہٹی، گرو مندر تک جائے گا۔ نمایش، سول ہسپتال، سٹی کورٹ، لائٹ ہاؤس، بولٹن مارکیٹ اور ٹاور پر اختتام پذیر ہوا۔

سندھ حکومت شہریوں کی سہولت کے لیے نئی بسیں اور اضافی روٹس شامل کرکے ان کی پبلک ٹرانسپورٹ کو مسلسل اپ گریڈ کررہی ہے۔
=========