بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے لیے اجے دیوگن سے شادی کرنے کا فیصلہ بہت مشکل تھا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے لیے اجے دیوگن سے شادی کرنے کا فیصلہ بہت مشکل تھا۔

حال ہی میں کاجول نے ایک انٹرویو کے دوران فلمی کیریئر کے آغاز اور اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ میری زندگی میں بہت سے واقعات نے مجھے سخت فیصلے کرنے پر مجبور کیا جب میں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو یہ فیصلہ میرے لیے ایک گیم چینجر تھا کیونکہ میں یہ بات نہیں جانتی تھی کہ مجھے فلم انڈسٹری میں کام کرنے میں دلچسپی ہے یا نہیں‘۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ پھر میں نے اپنے کیریئر کے عروج پر شادی کی جوکہ میرے لیے بہت مشکل فیصلہ تھا۔

کاجول نے بتایا کہ میرے والد شومو مکھرجی نے بھی مجھے شوبز میں آنے سے پہلے دانشمندی سے فیصلہ کرنے کو کہا تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ والد کا کہنا تھا کہ ایک بار جب آپ اپنے چہرے پر شوبز کا پینٹ کرلیتے ہیں تو بعد میں اس سے چھٹکارا نہیں مل سکتا اور میں نے والد کی اس بات کا یقین نہیں کیا کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ میں جب چاہوں اپنے چہرے سے شوبز کا پینٹ اتار سکتی ہوں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ لیکن وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ میرے والد درست ہیں۔

واضح رہے کہ کاجول اب ویب سیریز ’دی ٹرائل‘ اور ’لسٹ اسٹوریز 2‘ میں نظر آئیں گی۔