میونسپل کمشنر گلبرگ جاوید انور عباسی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ عہدے کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد انہوں نے ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ اور وائس چیئرمین محمد الیاس سے ملاقات کی

پریس ریلیز
ٹاون میونسپل کمشنر گلبرگ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
نو منتخب ٹاون چیئرمین، وائس چیئرمین گلبرگ ٹاون سے ملاقات
ٹاون میونسپل کمشنرکی زیر صدارت گلبرگ ٹاون کے افسران کا تعارفی اجلاس
عوام کو بلدیاتی سہولیات اور خوشگوار ماحول کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات ہیں۔جاوید انورعباسی
مورخہ:21 / جون2023 ء؁
کراچی ()ٹاؤن میونسپل کمشنر گلبرگ جاوید انور عباسی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ عہدے کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد انہوں نے ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ اور وائس چیئرمین محمد الیاس سے ملاقات کی اوراُنہیں ٹاؤن چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب ہونے پرمبارک باد پیش کی۔افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ٹاؤن میونسپل کمشنر نے گلبرگ ٹاؤن کو سرسبز و شاداب بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بلدیاتی سہولیات اور خوشگوار ماحول کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی اصل طاقت اُس کے ورکرز ہوتے ہیں افسران و ملازمین مل کر ادارے کو مضبوط بناتے ہیں،ہماری کوشش ہوگی کہ گلبرگ ٹاؤن کے مکینوں کو بنیادی بلدیاتی سہولیات اُن کی دہلیز پر پہنچائیں۔ اس موقع پر افسران نے میونسپل کمشنر گلبرگ کو اپنے محکموں کی کارکردگی اور در پیش مسائل سے آگاہ کیا۔جاوید انور عباسی نے افسران کو اپنے محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے اور ملازمین کی حاضری کو 100 فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمات اور بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے کام کی رفتارکو تیز کیا جائے اورگلبرگ ٹاؤن کے تمام محکمہ جات باہمی رابطے کو مضبوط کر کے عوامی مسائل حل کریں۔

محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ
گلبرگ ٹاؤن