خاندان کے خاندان اجڑ گئے ، 750 افراد ڈوب گئے ، متاثرہ خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی ، عینی شاہدین نے کیا دیکھا ؟

خاندان کے خاندان اجڑ گئے ، 750 افراد ڈوب گئے ، متاثرہ خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی ، عینی شاہدین نے کیا دیکھا ؟

یونان، کشتی الٹنے سے قبل اس کی بجلی چلی گئی تھی
تاریکی کی وجہ سے مسافروں میں خوف و ہراس اور بےچینی پھیلی، لوگوں کی دھکم پیل اور بھاگ دوڑ کے باعث کشتی کا توازن بگڑنے سے الٹ کر ڈوب گئی، کشتی کی نشاندہی ہونے کے بعد یونان کے کوسٹل گارڈز نے مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی لیکن اسے مسترد کر دیا گیا۔رپورٹ

14 جون کو تارکین وطن سے بھری ہوئی ایک بڑی کشتی یونان کے قریب بحیرہ روم میں ڈوبنے اور بڑی تعداد میں انسانی جانوں کے ضیاع نے کئی سوالات کھڑے کر دئیے۔وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی کی نشاندہی ہونے کے بعد یونان کے کوسٹل گارڈز نے مواصلاتی نظام اور لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے کشتی سے رابطہ کرنے اور انہیں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی لیکن اسے مسترد کر دیا گیا۔
بدھ کی صبح جب کشتی یونان کے جزیرہ نما پیلوپونس سے تقریباَ 75 کلومیٹر دور تھی، الٹنے کے بعد ڈوب گئی۔اس دوران ساحلی محافظ مسلسل اس کا تعاقب کر رہے تھے۔کشتی سفر پر سوار افراد کی جانیں بچانے کے لیے کوسٹل گارڈز کے 6 جہازوں ، بحریہ کے ایک فریگیٹ ، ایک ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے، فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر، کئی نجی جہازوں اور فرنٹیکس کے ایک ڈرون نے حصہ لیا۔

ان مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں 104 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیاگیا اور 79 افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔حکام کے مطابق کشتی الٹنے سے قبل اس کی بجلی چلی گئی تھی۔تاریکی کی وجہ سے مسافروں میں خوف و ہراس اور بےچینی پھیلی۔لوگوں کی دھکم پیل اور بھاگ دوڑ کے باعث کشتی کا توازن بگڑنے سے وہ الٹ کر ڈوب گئی۔یونان کے حکام نے سانحہ کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
جبکہ امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اب اس کی امید کم ہی بچی ہے کہ کوئی زندہ مل جائے اور اسی وجہ سے امدادی کارروائیاں محدود بنا دی گئی ہیں۔ بچ جانے والے تارکین وطن کے بیانات کے مطابق ہلاک ہونے والے مہاجرین کی تعداد پانچ سو سے زائد ہو سکتی ہے۔ ابھی تک مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے صرف 79 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔امدادی کارروائیوں کے دوران ایک سو چار افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
جن افراد کو بچایا گیا ہے، ان میں دس سے زائد پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔ ایتھنز میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق بچائے گئے زیادہ تر افراد کا تعلق کوٹلی، گوجرانوالہ، گجرات اور شیخوپورہ سے ہے۔ یونان کے مقامی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد ایک سو سے تجاوز کر سکتی ہے لیکن اس حوالے سے مصدقہ اعداد و شمار آنے تک ابھی کچھ وقت لگے گا۔


تازہ ترین خبر !! یونان تارکین وطن کی کشتی کی تباہی | 79 ہلاک اور سینکڑوں لاپتہ
Breaking News !! Greece Migrant Boat Disaster | 79 Dead And Hundreds missing

=======================