سندھ حکومت کا گزشتہ سال بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لئے ایک اور اہم اعلان. سندھ حکومت نے تھرڈ فیزمیں یوریا اورڈی اے پی کھاد پر فی ھاری کو 60 ھزار روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ

       سندھ حکومت کا گزشتہ سال بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لئے ایک اور اہم اعلان. سندھ حکومت نے تھرڈ فیزمیں یوریا اورڈی اے پی کھاد پر فی ھاری کو 60 ھزار روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ ==================

کراچی
مور خہ08جون  2023
کراچی08جو ن ۔ سندھحکومت کا گزشتہ سال بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لئے ایک اور اہم اعلان.سندھ حکومت نے تھرڈ فیزمیں یوریا اورڈی اے پی کھاد پر فی ھاری کو 60 ھزار روپےسبسڈی دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایکڑ سے ساڑھے 12 ایکڑ تک زمینرکھنےوالے 2 لاکھ 34 ھزار 313 ھاریوں کو کھاد کی مد میں سبسڈی دی جائے گی. اسسلسلے میں وزیراعلی سندھ کے مشیر زراعت منظوروسان کا کہنا تھا کہ یوریا اور ڈی اےپی کھاد پر سبسڈی رقم فی ھاری کو 60 ھزار روپے دی جائے گی، صوبے کے رجسٹرڈ ھاریوںکو 14.059 بلین روپے دئے جائیں گے. منظوروسان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایکڑ اورساڑھے 12 ایکڑ تک زمین رکھنے والے ھاری کو ایک جتنی ہی سبسڈی رقم دی جائے گی،دوسرےفیز کےکسانوں کو بیج کی مد میں فی ایکڑ 5 ھزار روپے سبسڈی رقم دینے کا سلسلہ جاریہے.
                                                          ہینڈآؤٹ نمبر 518۔۔۔
 
محکمہ اطلاعات حکومتسندھ                                                              فون۔99204401
کراچی
مور خہ08جون  2023
ضلع وسطی کو کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کو مد نظڑ رکھتے ہوئے ماڈلضلع بنارہے ہیں۔ آغا فخر
 
سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ضلع وسطی میں ریسٹورینٹس کے انسپیکشن کےدوران 15 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے
کراچی08جو ن ۔ ڈائریکٹرجنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کو کھانے پینے کی اشیاءکے معیار کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ماڈل ضلع بنا رہے ہیں اور ایس اُو پیز پر عمل نہکرنے والے کھانے پینے کی اشیاء کے مراکز کے خلاف سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت سختکارروائی کی جائیگی۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ ضلع وسطی کو ماڈل ضلع بنانے کے لیےکارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی ایک ٹیم نےضلع وسطی میں نارتھ ناظم آباد میں 40 سے زائد ریسٹورانٹس کا انسپکشن کیا اور صفائیستھرائی کے ناقص انتظامات اور لائسنس نہ ہونے پر ان ریسٹورانٹس پر 15 لاکھ روپے سےزائد کے جرمانے بھی ائد کیے گئے۔ آغا فخر حسین نے کھانے پینے کی اشیاء سے وابستہتمام افراد کو متنبہ کیا ہے کہ و اپنے مراکز کو سندھ فوڈ اتھارٹی کے معیار کےمطابق ڈھالیں اور سندھ فوڈ اتھارٹی کی مقرر کردہ ایس اُو پیز کی خلاف ورزی نہ کریں۔انہوں نے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے بھی درخواست کی کہ وہ ضلع وسطی کو کھانے پینےکی اشیاء کے مرکز کے طور پر ایک ماڈل ضلع بنانے میں سندھ فوڈ اتھارٹی کے ساتھتعاون کریں۔
                                                          ہینڈآؤٹ نمبر 519۔۔۔ ایم یو
 
 
محکمہ اطلاعات حکومتسندھ                                                              فون۔99204401
کراچی
مور خہ08جون  2023
محکمہایکسائز سندھ کی روڈ چیکنگ مہم کا تیسرا دن. 9 ہزار گاڑیاں چیک۔ 84 لاکھ روپے ٹیکسوصول
کراچی08جو ن ۔ صوبائیوزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ کی ہدایت پر ٹیکسنادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی کی روڈ چیکنگ مہم کے تیسرے دن تکمجموعی طور پر 8976 چیک کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں 2788, حیدرآباد میں2585 ، سکھر میں 1095، لاڑکانہ میں 1072, میرپور خاص میں 795 اور شہید بے نظیرآباد میں 641 گاڑیاں چیک کی گئیں ۔روڈ چیکنگ مہم کے دوران 535 گاڑیاں قبضے جبکہ809 گاڑیوں کے کاغذات ضبط کئے گئے جبکہ اب تک مجموعی طور پر 8450336 روپے ٹیکسوصول کیا گیا۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیاتمکیش کمار چاؤلہ نے اپنے ایک بیان میں ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے مالکان سے درخواست کیہے کہ وہ فوری طور پر اپنے ٹیکسز جمغ کروائیں ۔ واضح رہے کہ ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوںکے مالکان سے ٹیکس وصولی کی روڈ چیکنگ مہم 16 جون تک جاری رہے گی۔
                                                          ہینڈآؤٹ نمبر 520۔۔۔ ایم یو
 
 
محکمہ اطلاعات حکومتسندھ                                                              فون۔99204401
کراچی
مور خہ08جون  2023
تھر پا ر کر میںآسما نی بجلی گر نے سے ہلاک ہو نے والے لواحقین کو پا نچ پا نچ لا کھ رو پے اورزخمیوں
کو ایک ایک لاکھروپے  دینے کی منظوری
پورٹ قاسم کے قریبگٹر کی صفائی کے دوران دو  افراد ہلاک ہونےوالے لواحقین کو بھی 5،5 لاکھ دئیے  جائیںگے
مٹیا ر ی میں12سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لواحقین کی بھرپور مدد کیجائے گی ،گیان چند ایسرانی
صوبائی وزیر اقلیتیامور گیانچند ایسرانی کی زیرصدارت سندھ نان مسلم ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس
کراچی 08جو ن ۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی کی زیرصدارت سندھ نان مسلم ویلفیئرکمیٹی کا اجلاس  سندھ اسمبلی کے کمیٹی روممیں منعقد ہوا۔جس میں محکمہ اقلیتی امو ر کے سیکریٹری شا رق احمد ڈا ئریکٹر مہیشلال دو دھا نی ، ایگزیکٹو انجینئر سنجے را جا ،ڈپٹی ڈا ئریکٹر محمد سلیم اختر اور محکمہ اقلیتی امو ر کے دیگر افسرا ن وکمیٹی ممبرا ن نے شرکت کی۔اجلاس  کے آغازپرسیکریٹری منا رٹی افیئر ز شا ر ق احمد نے میٹنگ ایجنڈا پیش کیا اور گزشتہ اجلا سمیں کئے گئے فیصلو ں کی تو ثیق کی گئی اجلاس میں نئے کمیٹی ممبرز کا تعارف کروایاگیا اجلا س میں ضلع مٹھی تھر پا ر کر میں آسمانی بجلی گر نے سے ہلاک ہو نے والےلواحقین کو پا نچ پا نچ لا کھ رو پے اور زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے اور پورٹقاسم کے قریب گٹر کی صفائی کے دوران دو افراد روشن اور کرن ولد پورن لال  کے لواحقین کو بھی 5،5 لاکھ روپے دینے کی منظور ی دی گئی جب کہ جب کہ  مٹیا ر ی میں12سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی اور متاثرہخاندان کو بھی ما لی امداد دینے کی منظو ر ی دی گئی ۔اجلاس میں ترقیاتی اسکیموں،ہونہار طلبہ کو اسکالرشپس، مالی امداد کے معاملات سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا اور متفقہ طور پر ترقیاتی اسکیموں،اسکالرشپ ، مالی امداد کی منصفانہ اور میرٹ پر تقسیم کو یقینی بنانے  کی ضرورت پر زور دیا گیا اجلاس میں میڈیکل کیمد میں مالی امداد کے کیسز کی میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تصدیق کا عمل مزیدسخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور آئندہ سب کمیٹی برائے صحت کو میڈیکل کے کیسز کیپراپر ویریفکیشن کرے گی۔ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے جاری ترقیاتی اسکیموںکا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر گیانچند ایسرانی نے کہا کہ 2013 میںمیرے دور وزارت میں نان مسلم ویلفیئر کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ میری سوچ تھی کہ اختیاراتوزیر کے بجائے  تقسیم کئے جائیں تاکہ اقلیتیبرادری کے فنڈز کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال ریکارڈترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا چکے  ہیں ۔صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر محکمہ اقلیتی امور کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ   جاری ترقیاتی منصوبے  جلد از جلد مکمل کئے جائیں اور تاخیر کا شکاراسکیمیوں کی رپورٹ  جلد پیش کی جائے۔ گیانچند ایسرانی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تاخیر کا شکار منصوبوں کی رپورٹ طلب کرلی ہے انہوں نے ڈائریکٹر منارٹی سندھ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام اسکیمز کو ریویوکریں اوراس کی  رپورٹ جمع کرائیں۔
                                                          ہینڈآؤٹ نمبر 521۔۔۔ اے ایم کے