اقرا یونیورسٹی نارتھ کیمپس میں ہائپر ٹینشن کے عالمی دن کے موقع پر ہارٹ ہیلتھ کے بارے میں سیمینار کا انعقاد کیا


اقرا یونیورسٹی نارتھ کیمپس میں ہائپر ٹینشن کے عالمی دن کے موقع پر ہارٹ ہیلتھ کے بارے میں سیمینار کا انعقاد کیا۔

کراچی( )اقراء یونیورسٹی نارتھ کیمپس میں شعبہ فارمیسی با اشتراک پاکستان ہائیپر ٹینشن لیگ کے زیر اہتمام ”ہائی بلڈ پریشر کے عالمی دن“کے موقع پر دل کی صحت پر توجہ مرکوز کرنے والے سیمینار کا انعقاد کیا۔ ممتاز ماہر امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید خان پاکستان ہائیپرٹینشن لیگ کے جنرل سیکریٹری نے ہائیپرٹینشن کے مضہر اثرات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جس سے حاضرین میں انتہائی ضروری آگاہی پیدا کی گئی۔ ان کی بصیرت انگیز گفتگو نے قلبی پیچیدگیوں کو روکنے کے لیے ہائیپرٹینشن کو سمجھنے اور اس کے انتظام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید خان کی موجودگی نے سیمینار میں اہمیت کا اضافہ کیا، جس سے حاضرین دل کی صحت کو ترجیح دینے کے لیے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نظر آئے۔ہیلتھ سائنسز کے ڈین ڈاکٹر محمد مسرور نے کہا کہ ہیلتھ سائنسز کا شعبہ بہت وسیع ہے جس کے بارے میں طلباء و طالبات کو آگاہی ہونا بے حد ضروری ہے اس مقصد کو سرانجام دینے کے لیے فیکلٹی ممبر اور کوارڈینیٹر ڈاکٹر رافعہ احمدنے اقراء یونیورسٹی نارتھ کیمپس میں ایک سے بڑھ کر ایک ہیلتھ سائنسز کے سیمینار منعقد کروائے ان کی ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی بہتر تعلیم کے ساتھ ساتھ مستقبل میں سیکھنے اور سمجھنے کی صلاحیتیں بڑھ سکیں جس کی وجہ سے میں آج ڈاکٹر رافعہ احمد کے جوش و جذبے کو سراہتا ہوں۔ نجی فارماسیوٹیکلز کے برانڈ مینیجر ڈاکٹر عزیر راجہ نے طلباء کو اپنے ذاتی تجربے سے کام لیتے ہوئے صنعتی فارمیسی کے دائرہ کار کے بارے میں خواہشمند فارماسسٹس کی رہنمائی کی اور انہیں اس شعبے میں بہتر مستقبل کی جانب گامزن کرنے کے حوالے سے روشناس کروایا۔تقریب کے اختتام پر ہیلتھ سائنسز کے ڈین ڈاکٹر محمد مسرور نے ماہرامراض قلب کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید خان ، ڈاکٹر عزیر راجہ اور ڈاکٹر رافعہ احمد کو شیلڈ و گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر فارمیسی کے ایچ او ڈی ڈاکٹر محمد عمران بھی موجود تھے۔