انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈیفنس میں شاہین فورس کے اہلکار کے قتل کیس مقدمہ کے مرکزی مفرور ملزم خرم نثار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈیفنس میں شاہین فورس کے اہلکار کے قتل کیس مقدمہ کے مرکزی مفرور ملزم خرم نثار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈیفنس میں شاہین فورس کے اہلکار کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مقدمہ کے مرکزی مفرور ملزم خرم نثار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزم جب بھی گرفتار ہو اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔ پولیس کے مطابق ملزم خرم نثار سوئیڈن فرار ہوچکا ہے۔ ملزم کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔ کیس میں سہولتکاری کے الزام میں دو ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔ ضمانت پر رہا ملزمان میں عامر اور اورنگزیب شامل ہیں۔ 21 نومبر کی رات ملزم خرم نثار کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل عبد الرحمن ہلاک ہوگیا تھا۔ ملزم کے خلاف کلفٹن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔