جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے غیر قانونی طور پر پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے والے انڈونیشیا اور مصر کے بحری جہاز کے 8 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے غیر قانونی طور پر پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے والے انڈونیشیا اور مصر کے بحری جہاز کے 8 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں غیر قانونی طور پر پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کا کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے انڈونیشیا اور مصر سے تعلق رکھنے والے جہاز کے عملے کو عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے 8 ملزمان کو 15 جون تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ ایف آئی اے کے مطابق جہاز بغیر اجازات پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہوا تھا۔ جہاز کے عملے کے پاس کوئی قانونی اجازات نامہ نہیں تھا۔ جہاز کے عملے کے ایک رکن کے پاس پاسپورٹ تک موجود نہیں تھا۔ جہاز اور اس کے عملے کو 29 مئی 2023 کو گڈانی کے قریب سے میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے گرفتار کیا تھا۔