فضاؤں میں امریکی خاتون کو میک اپ کرتا دیکھ کر لوگ حیران

کہیں جانا ہو یا کوئی مہمان گھر آ رہا ہو خواتین ہمیشہ ہی اچھا دکھنے کے لیے میک اپ کو ترجیح دیتی ہیں لیکن کیا 10 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے کے دوران بھی میک اپ کرنا ضروری ہے۔

کچھ لوگ قدرتی طور پر بہادر ہوتے ہیں جس کے باعث وہ کچھ ایسا الگ کرتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی خاتون نے اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے 10 ہزار فٹ کی بلندی پر میک اپ کیا۔

امریکی خاتون کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو دیکھ کر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔