بلوچستان کے شہر جعفر آباد سے 11 روز قبل اغواء ہونے والے تاجر کے بیٹے کو پولیس نے جیکب آباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بازیاب کرا لیا۔

بلوچستان کے شہر جعفر آباد سے 11 روز قبل اغواء ہونے والے تاجر کے بیٹے کو پولیس نے جیکب آباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بازیاب کرا لیا۔

پولیس کے مطابق اوستہ محمد کے تاجر اسلم سومرہ کے بیٹے فرقان سومرہ کو جیکب آباد کے قریب مکان پر چھاپہ مار کر بازیاب کرایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مغوی کو 11روز قبل جعفر آباد سے اغواء کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 10 روز قبل مغوی کی بازیابی کے لیے آپریشن میں بلوچستان پولیس کے 6 اہلکار شہید ہوئے تھے۔

======================
جامعہ بلوچستان کے 13 اساتذہ حصول علم کیلئے بیرون ملک جاکر روپوش ہوگئے

کوئٹہ (نمائندہ جنگ) جامعہ بلوچستان کے تیرہ اساتذہ بیرون ملک روپوش ہوگئے، روپوش ہونے والے اساتذہ اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک گئے تھے اساتذہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے یونیورسٹی کے اخراجات پر واپس آنے کا بانڈ سائن کر کے گئےتھے، 2008سے 2017تک 65اساتذہ بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے گئے جبکہ65میں سے 13 اساتذہ لوٹ کر وطن واپس نہیں آئے،اس حوالے سے ذرائع کاکہنا ہے کہ محکمہ کالجز اور ہائیر ایجوکیشن بلوچستان متعلقہ حکام کی منظوری سے روپوش اساتذہ کے پاس پورٹ منسوخ کرنے اور انھیں واپس لانے کے لیے وفاقی حکومت اور ایف آئی اے سے رابطہ کرئے گا۔
================================

خبرنامہ نمبر 1792/2023
اسلام آباد () صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری کی چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات، بلوچستان کی جامعات کو درپیش مالی بحران کے فوری حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات میں انہیں بلوچستان کی جامعات کو درپیش مالی بحران اور اساتذہ اور ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگیوں میں تاخیر ودیگر مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے اس ضمن میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا جس پر چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے میر نصیب اللہ مری کو بلوچستان کی جامعات کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوے کہاکہ ایچ ای سی مالی بحران سمیت تمام مسائل کے فوری حل کیلئے دیر پا اقدامات اٹھائے گی۔ اس موقع پر چیئرمین ایچ ای سی نے صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری کو شیلڈ بھی پیش کی۔

==================================

خبرنامہ نمبر 1793/2023
لسبیلہ:سکریٹری، فشریز و ساحلی ترقی بلوچستان حافظ محمد طاہر کاکڑ نے لسبیلہ حب کے ساحلی مقامات گڈانی اور کنڈ ملیر دورے کے موقع پر بی سی ڈی اے کے زیر تعمیر ایکو ٹوارزم ریزورٹس و بیچ پارکس پروجیکٹس کا جائزہ لیا۔ ڈی جی BCDA جہانزیب خان بھی انکے ہمراہ تھے۔ایس ای انجینئر دلمراد اور ایکسئین عبدالغفار درانی نے ان پروجیکٹس سمیت BCDA کے تمام جاری پروجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔ سکریٹری نے اداراتی روابط و ہم آہنگی پر زور دیا اور بی سی ڈی اے کی کاوشوں کو سراھا اور ان پروجیکٹس کی اہمیت و افادیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ڈی جی بی سی?ڈی اے نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بی سی ڈی اے بلوچستان کی ساحلی پٹی کے قدرتی نظام اور ایکو سسٹم کو محفوظ رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور بی سی ڈی اے ساحلی سیاحت اور بلیو اکانومی کو بڑھانے میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے جامع اور طویل مدتی کوششیں کر رہا ہے۔ ان منصوبوں سے ساحلی سیاحت کو فروغ دینے اور بلوچستان کی ساحلی پٹی میں اقتصادی اور ثقافتی سرگرمیوں کو تیز کرنے میں مدد ملے گی سیکرٹری فشریز وساحلی ترقی نے احکامات جاری کئے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور وسائل کا درست استعمال یقینی بنایا جاِئے۔

خبرنامہ نمبر 1794/2023
چمن:ضلع چمن:جوائنٹ ڈائریکٹر کالجزمحترمہ سعیدہ ناز، خلیل الرحمٰن ڈپٹی ڈائریکٹر جوڈیشل برانچ اور امان اللہ اڈیٹ آفسر کے ہمراہ آج چمن گرلز ڈگری کالج کا سرپرائز وزٹ کیا، اس موقع پر پرنسپل ملکہ میر نے کالج کے حوالے سے جوائنٹ ڈائریکٹر کالجز محترمہ سعیدہ ناز کو تفصیلی بریفننگ دی، اجلاس میں کالج کی تمام اساتذہ اور اسٹاف بھی موجود تھیں پرنسپل ملکہ میر نے کالج کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے بتایا کہ زالوجی، باٹنی، کیمسٹری اور اسلامیات کی لیکچرارز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کالج میں مزید سٹاف کی اپوائنٹمنٹ کی ضرورت ہے، انہوں نے سٹاف کے لئے ایک وین کا بھی مطالبہ کیا، اس موقع پرجوائنٹ ڈائریکٹر کالجز نے تمام مطالبات کو جائز ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ صوبائی حکومت اور سیکرٹری ایجوکیشن سے اس سلسلیمیں ممکن حد تک تمام مسائل اور مشکلات کی حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی کوشش کریں گے، انہوں نے پرنسپل اور سٹاف کی کارکردگی اور کالج انتظامات کو سراہا، اس موقع پر جوائنٹ ڈائریکٹر کالجز اور دیگر افسران نے کالج کلاسز اور لیبارٹری کا بھی دورہ کیا اور طالبات سے کالج اور انکی تعلیمی حوالے سے معلومات حاصل کیا انہوں نے کہا کہ جدید دنیا کے ابھرتے ہوئے چیلنچز سے بہتر طور پر نمٹنے کیلئے عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق معیاری تعلیم حاصل کرنا ہر فرد کا بینادی حق ہے۔ جس کے لییتمام مضامین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے بھرپور اور سبجیکٹ سپیشلسٹ اساتذہ کی پورا ہونا معیاری تعلیم حاصل کرنے کے لیے انتہائی مفید اور ضروی ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم معیاری تعلیم کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے معیاری تعلیم کے بغیر بحثیت قوم ہمارا نہ کوئی مستقبل ہے اور نہ ہی کوئی پہچان۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم حاصل کرکے ہی جدید دنیا میں ہم اعلیٰ مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ اعلی تعلیم حاصل کیے بغیر مضبوط معیشت اور مضبوط دفاع کا خواب کھبی شرمندہ تعبیر نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ طلبہ اور طالبات دونوں ہمارے مستقبل کے ضامن ہے۔ اساتذہ کرام کا فرض ہے کہ بچوں کو اچھی تربیت و تعلیم سے آراستہ کریں تعلیم و تربیت دونوں لازم و ملزوم ہیں جنہیں کھبی جدا نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بہترین معاشرے کی تشکیل کے لئے تمام مکاتب فکر کو تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ٹھوس بنیادی اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے صوبے کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور جن اقوام نے ترقی کے منازل تہہ کیں ہے وہ تعلیم ہی کے بدولت ممکن ہو پایا ہے اسلیے ہمیں بھی تعلیم ہی کو اولیت دینی ہوگی آئیں ہم سب مل کر تعلیمی پسماندگی کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علم اخلاق انسانیت تہذیب و تمدن سکھاتی اور سمجھاتی ہیں تعلیم کی بدولت ہم ترقی پانے والے اقوام میں شامل ھوسکتے ہیں اور علم کیبغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ ہمارے نوجوان نسل ہمارا مستقبل ھے کیونکہ نوجوان نسل کسی بھی قوم کی اصل طاقت ھوتی ھے ناظم تعلیمات کالجز نے اساتذہ کو سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی حاضریوں اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں تعلیمی درسگاہوں میں ہم غیر حاضری اور وقت کی پابندی کے حوالے سے ہم کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے انہوں نے اساتذہ کرام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قوم کی ہونہار طلبہ و طالبات کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھرپور طریقے سے تیار کریں اور ان کی تعلیم و تربیت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی نہ جائے اس موقع پر خلیل الرحمٰن ڈپٹی ڈائریکٹر جوڈیشل برانچ، اور امان اللہ اڈیٹ آفسر بھی موجود تھے۔