لاہور میں فائرنگ سے سکھ شہری کی ہلاکت


لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک سکھ شہری کی ہلاکت ہوئی ہے۔

سکھ شہری کا نام سردار سنگھ بتایا جا رہا ہے جنہیں ہفتے کی صبح اُس وقت فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا جب وہ نواب ٹاؤن کے علاقے میں اپنے محافظ کے ساتھ واک کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق ہفتے کی صبح سکھ شہری کی رہائش گاہ کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سکھ شہری اور اُن کے محافظ پر گولیاں برسائیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سر پر گولیاں لگنے سے سردار سنگھ موقع پر ہلاک ہو گئے جب کہ فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا ہے۔

نگراں وزیرِ اعلٰی پنجاب محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

پاکستان میں اقلیتوں کے قتل کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی گزشتہ دو مختلف واقعات میں خیبرپختونخوا کے شہر پشاور کے ایک سکھ تاجر اور ایک ہندو شہری کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

چند روز قبل سندھ کے شہر کراچی میں ہندو کمیونٹی کے معروف ماہر امراضِ چشم کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

ہلاک ہونے والا شخص خالصتان تحریک کا رُکن تھا: بھارتی میڈیا

دوسری جانب بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ہلاک ہونے والا سکھ شہری خالصتان تحریک کا اہم کمانڈر پرم جیت سنگھ تھا۔

بھارتی اخبار ‘ہندوستان ٹائمز’ کی رپورٹ کے مطابق مقتول خالصتان تحریک کے عسکری ونگ کا اہم حصہ تھا اور بھارت کو انتہائی مطلوب تھا۔

پاکستانی حکام نے بھارتی میڈیا کی ان رپورٹس پر تاحال کوئی ردِعمل نہیں دیا۔
(VoiceOfAmerica-report)
https://d2qjadxnx2u980.cloudfront.net/a/pakistani-sikh-killed-in-lahore-06may2023/7081659.html
==========================
پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف سوات میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے سفید رنگ کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور ان کا مطالبہ تھا کہ وادی سمیت صوبے میں امن قائم کیا جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر امن نہیں ہوگا تو جینا نا ممکن ہوجائے گا۔
========

ضلع کرم میں اساتذہ کا قتل، یہ علاقہ فرقہ وارانہ تشدد کا گڑھ کیوں سمجھا جاتا ہے؟
===============

مظفر گڑھ پولیس کے مطابق مختاراں مائی کے شوہر اور دیوروں کا اپنے گاؤں میں دیگر رشتے داروں سے پانی کے تنازع پر جھگڑا ہوا ہے جس پر پولیس نے مختاراں مائی کی مدعیت میں مخالف پارٹی پر مقدمہ درج کر لیا ہے
======

طالبان وزیر خارجہ متقی ’غیر معمولی‘ دورے پر پاکستان میں
امیر خان متقی کی قیادت میں افغان وفد اسلام آباد میں پاکستانی اور چینی وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں اور بات چیت کرے گا۔ یہ وفد طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے بیرون ملک جانے والے اعلیٰ ترین افغان وفود میں سے ایک ہے
=========