پاکستان کی موبائل فون انڈسٹری میں بحران بڑھتا جا رہا ہے۔

پاکستان کی موبائل فون انڈسٹری میں بحران بڑھتا جا رہا ہے۔

پاکستان میں حالیہ برسوں میں ترقی کرنے والی موبائل انڈسٹری موجودہ معاشی صورتِ حال میں شدید مشکلات کا شکار ہے۔ خام مال درآمد نہ ہونے کی وجہ سے موبائل مینوفیکچرنگ یونٹس بند ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے

======================
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے مطابق، جولائی 2022 سے جنوری 2023 تک پاکستان کی موبائل فون کی درآمدات میں 67.3 فیصد کی زبردست کمی دیکھی گئی جو کہ 414.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت کے 1.27 بلین ڈالر کے مقابلے میں تھی۔
============================

لک میں رواں ہفتے مہنگائی کی شرح بڑھ کر 48.35فیصد ہوگئی اور 30اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مرغی، دالیں، مٹن ، بریڈ، چپل، صابن کی قیمت میں اضافہ، پیاز ، ٹماٹر ، گھی ، ڈیزل ، ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہوئی،گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں مہنگائی کے حساس اعشاریوں میں 1.05فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، پاکستان بیورو آف شماریات کے جاری اعداد وشمار کے مطابق 51اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا 30اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ، 9کی قیمتوں میں کمی اور 12اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ، جن اشیا کی قیمتوں میں ا ضافہ ہوا ان میں مرغی 8.91فیصد ، آلو 3.99 فیصد ، پاؤڈر دودھ 3.81فیصد، دال چنا 1.96فیصد ، دال مسور 1.83فیصد، انڈے 1.81فیصد ، مٹن 1.71فیصد ، دال ماش 1.58فیصد ، بریڈ 1.13فیصد ، مردانہ چپل58فیصد ، سینڈل33.36فیصد ، زنانہ سینڈل 14.31فیصد اور صابن کی قیمت میں 1.27فیصد اضافہ ہوا گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ان میں پیاز 16.69فیصد ، لہسن 3.44فیصد ، ٹماٹر 3.41فیصد ، سرسوں کا تیل 0.99فیصد ، خوردنی تیل 0.40فیصد ، گھی 0.10فیصد ، ڈیزل 1.70فیصد اور ایل پی جی کی قیمت میں 0.96فیصد کمی ہوئی ، گزشتہ سال کے مقابلے میں جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ن میں گندم کا آٹا177.61فیصد ، آلو123فیصد ، چائے برانڈڈ104.28فیصد ، انڈے 95.45فیصد ، چاول باسمتی89.31فیصد ، کیلے 87.86فیصد ، بریڈ 62.83 فیصد ، دال ماش60.59فیصد ، سگریٹ 146.44 فیصد ، گیس 108.38فیصد ، مردانہ چپل 100.33 فیصد ، ڈیزل کی قیمت میں 99.39فیصد اور پیٹرول کی قیمت میں87.81فیصد اضافہ ہواگزشتہ سال کے مقابلے میں جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں ٹماٹر 50.09فیصد ، پیاز 10فیصد اور سرخ مرچوں کی قیمت میں 6.48فیصد کمی ہوئی ۔
=====
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ گیس میٹر چارجز میں حد سے زیادہ اضافہ تشویش ناک ہے، گھریلو صارفین کے لیے گیس کے بل کی ادائیگی انتہائی مشکل ہوچکی ہے یہ بات انہوں نے وفاقی وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک کے نام اپنے مراسلے میں کہی، امتیاز شیخ نے کہا کہ اوگرا کے زیر سایہ ایس ایس جی سی ایل عوام سے میٹر کرایہ حد سے زیادہ وصول کررہی ہے گیس کے بلوں میں اضافے کا کوئی بھی اقدام عام آدمی کی معاشی مشکلات کا باعث ہوگا ،انہوں نے مراسلے میں مذید کہا کہ وفاقی ریگولیٹری اداروں میں سندھ کی نمانئدگی کا فقدان افسوناک امر ہے، صوبے کی گیس کی تقسیم متعلقہ کمپنی کو کرنی ہوتی ہے افسوس کہ سابقہ تمام مراسلات کا وفاق کی جانب سے آج تک کو ئی جواب نہیں دیا گیا۔
================

ٹیکسٹائل برآمدات گزشتہ ماہ سوا ارب ڈالر سے بھی نیچے آ گئیں

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان اپیرل فورم کے چیئرمین آل پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سربراہ جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ مالی سال 2022-23ء کے پہلے دس مہینوں میں برآمدات میں 3ارب 7کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ یکم جولائی 2022ء سے 30اپریل 2023ء کے دس مہینوں میں ملک کو درپیش آئی ایم ایف/مالی بحران میں قومی درآمدات میں 18ارب 63کروڑ 20لاکھ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار درآمدات 18ارب 63کروڑ ڈالر سے زیادہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں کم ہوئیں کیونکہ پاکستان آئی ایم ایف کی ناروا پابندیوں کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا آج تک شکار ہے اور پاکستان کو گاڑیوں‘ سیلولر فونز اور کئی سو دوسری اشیاء کی درآمد پر ایک سو فیصد سے زیادہ ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنا پڑی ہے۔ ۔
==============================