بلوچستان کا آج تازہ خبرنامہ

بلوچستان کا آج تازہ خبرنامہ
==================

خبرنامہ نمبر 1787/2023
کوئٹہ،06مئی:۔آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کی زیر صدارت ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس افسران کے اجلاس کے دوران خطاب میں انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ تما م ڈسٹرکٹ پولیس افسران اپنے اضلاع کی سطح پر امن واما ن کی بہتر ی کیلئے سمارٹ پولیسنگ کی طرف جائیں۔ مربوط رابطے کے ذریعے موثر انٹیلی جنس شیرنگ اور جدید سائنسی طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر قسم کے جرائم کو انتہائی قلیل وسائل کے با جو د ختم کرنا ممکن ہے۔ آئی جی بلوچستان نے افسران سے خطا ب کے دوران اس بات پر بھی زور دیا کہ جدید سائنسی طریقوں سے ماضی کے واقعات کو پرکھتے ہوئے مستقبل کے پولیسنگ کے لئے لائے عمل مرتب کیا جائے تاکہ جرائم کے تناسب کو ختم کرنے میں مدد حاصل ہو سکے۔ اجلاس میں تمام ضلعی افسران نے اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے جرائم اور ان کے تدارک کیلئے سفارشات پیش کیں۔آئی جی بلوچستان نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔صوبے میں امن وامان کو قائم و دائم رکھنے کے لئے ہم سب نے اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔جدید ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیر ا تنگ کیا جائے تاکہ صوبے میں امن و امان برقراررہے اور تما م اضلاع میں کمیونٹی پولیسنگ کے نظام کوبھی بہتر کیا جائے۔آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا ہے کہ عوام اور پولیس کے مابین دوستانہ ماحول کو فروغ دینے اور نچلی سطح پر ان کے مسائل کے حل کے لئے پولیس دربار اورکھلی کچہریوں کا انعقا د کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس تھانوں اور پولیس لائن کا معائنہ تواتر کے ساتھ کر کے ان کی بہتری کے لئے موجودہ وسائل کو بروکار لایا جائے۔دریں اثنا ئآئی جی پولیس بلوچستان اور ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان نے حال ہی میں ترقی پانے والے افسران کو ایس پی کے رینک بھی لگائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بی سی سلمان چوہدری اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی سی کاشف عالم بھی موجود تھے۔

خبرنامہ نمبر 1788/2023
خاران:6مئی۔اسسٹنٹ کمشنر امتیاز آحمد محفوظ بلوچ نے شاٹ لگاکر پہلا آل شہید محمد آسا مزارزئی ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا اس موقع پر اسپورٹس آفیسر حبیب الرحمن کبدانی، اسپورٹس جرنلسٹ نثاربزمی، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد انور سیاہ پاد، ٹورنامنٹ کا سرپرست اعلی محمد اکبر مزارزئی، سنئیر فٹبالر محمد یعقوب بلوچ اور مشہور و معروف کمینٹرزعبدالرحمن حیدری ہمراہ تھے افتتاحی میچ کے دوران کرکٹ کھلاڑیوں سمیت تماشائیوں کے کثیر تعداد نے شرکت کی.ٹورنامنٹ کا پہلا افتتاحی میچ قادری شاہ سپورٹس کرکٹ کلب بمقابلہ شہید محمد آسا سپورٹس کرکٹ کلب کے درمیان میچ کھلا گیا قادری شاہ سپورٹس کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ھوئے مقررہ 14 اوورز میں 202 رنز کا ٹارگٹ دیا، جس میں سہیل قمبرانی کے 49 رنز اور ضیاء جان پرّگ نے 79 رنز کی شاندار اننگز شامل تھی شہید محمد آسا اسپورٹس کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 103 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگیا اس طرح قادری شاہ سپورٹس کرکٹ کلب نے 99 رنز سے یہ شاندار میچ جیت کر افتتاحی میچ کو اپنے نام کرلیا شاندار میچ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر امتیاز محفوظ بلوچ نے ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے نقد 50 ہزار اعلان کیا اس میچ کے مین آف دی میچ ضیاء جان پرّگ کو شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

خبرنامہ نمبر 1789/2023
کوئٹہ 6 مئی: کوئٹہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی طلبہ نے اسلام آباد میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام انٹر یونیورسٹی بائی لینگول تقریری مقابلوں میں شرکت کرتے دوسری پوزیشن حاصل کی تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی کے جانب سے میرا آئین میری آزادیوں کی ضمانت ہے کہ مضمون پر انٹر یونیورسٹی بائی لینگول تقریریوں مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں میتھ میٹکس ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ فاکیہ آصف نے دوسری پوزیشن حاصل کی دریں اثنا وی سی ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ نورین نے طالبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جامعہ کا نام ملک بھر میں روشن کیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی کارکردگی کو برقرار رکھیں گی۔ وی سی نے مزید کہا کہ ویمن یونیورسٹی نہ صرف معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے بلکہ طالبات کو غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع بھی فراہم کئے جا رہے ہیں کیونکہ غیر نصابی سرگرمیاں طلبہ کی صلاحیتیوں کو جلا بخشتی ہیں۔
خبرنامہ نمبر 1790/2023
کوئٹہ 6مئی: مقررین نے کہا ہے کہ قبل از پیدائش کے دوران اور پیدائش کے بعد بچوں کو بچانا انتہائی ضروری ہے اور اس میں مڈوائفزکا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس وقت پاکستان میں 3,00,000 مڈوائفز کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں زچہ، نوزائیدہ اور بچے کی صحت کے پروگرام (MNCH)، اور مرسی کور کے شتراک سے بلوچستان میں 6 مئی 2023 کو مڈوائف کا عالمی دن حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مڈوائفزکے عالمی دن کے حوالے سے تقریب میں ڈاکٹر نور محمد قاضی، ڈی جی ہیلتھ سروسز بلوچستان (مہمان خصوصی)، ایجوکیشن اتاشی افغان کونسلیٹ نور اللہ صاحب، صوبائی کوارڈنیٹر ایم این سی ایچ ڈاکٹر اسماعیل میروانی، ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی، ڈی ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر محبوب قمبرانی، ڈی ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر غلام سرور، ٹیم لیڈر مرسی کور ڈاکٹر سعید اللہ خان، ہیلتھ سپیشلسٹ یونیسیف ڈاکٹر عامر اکرم، چیر پرسن آئی ڈی ایس پی قرۃ العین، ڈویژنل ڈائریکٹر کوئٹہ ڈاکٹر لبنیٰ خلیل، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر شوکت بلوچ، صوبائی کوآرڈینیٹر EPI ڈاکٹر اختر بلیدی، صوبائی کوآرڈینیٹر ADIS کنٹرول پروگرام ڈاکٹر سلطان احمد لہڑی، فوکل پرسن یو این ایف پی اے ڈاکٹر سرمد سعید خان، سربراہ شعبہ نسواں سول ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ سہیل، فنانس آفیسر ایم این سی ایچ کمیل احمد، آئی ٹی انچارج ایم این سی ایچ ملک سکندر زیب، معروف گائناکالوجسٹ صحت کی دیکھ بھال کے ماہرین، ماہرین تعلیم، پالیسی ساز، طلباء اورمڈوائفز نے شرکت کی۔ بین الاقوامی مڈوافری ڈے کی تقریب کا انعقاد کا مقصد ہیلتھ پروفیشنلز، اساتذہ اور طلباء کیھ جانب سے مڈوائفز کوخراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر نور محمد قاضی، ڈی جی ہیلتھ سروسز بلوچستان نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد زچگی کی شرح اموات کو کم کرنا اور قبل از پیدائش کے دوران اور پیدائش کے بعد بچوں کو بچانا ہے، ہمیں تمام دیہاتوں میں یہ کور فراہم کرنے کے لیے پاکستان میں 3,00,000 مڈوائفز کی ضرورت ہے، مڈوا?فز وہ قوت ہیں جو صحت کے موجودہ چیلنج سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پالیں گے،“ انہوں نے کہا تجربہ کار مڈوائفز صوبے میں ایم ایم آر اور ایی ایم آر کی شرح میں غیر معمولی کمی واقع ہوگی، صوبائی کوارڈنیٹر ایم این سی ایچ ڈاکٹر اسماعیل میروانی نے کہا کہ مڈوائفری 2023 کا تھیم ہے: ایک ساتھ پھر سے: ثبوت سے حقیقت تک، زچگی کی شرح اموات کو کم کرکے اور 2030 تک ماہر صحت کے پیشہ ور افراد کی طرف سے شرکت کرنے والی پیدائشوں کے تناسب کو بڑھا کر اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کیا جاسکے۔ ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے کہا کہ ایک فعال صحت کے نظام اور معاون ماحول کے اندر خاندانوں کے ساتھ مڈوائفری کی وابستگی، بنیادی صحت کی دیکھ بھال کا بنیادی عنصر ہے۔ مڈوائفری کی دیکھ بھال اس لحاظ سے منفرد ہے کہ یہ نئے والدین کو جسمانی تندرستی، اعتماد اور خود اعتمادی دے کر جو ایک مثبت پیدائش کے تجربے سے پیدا ہوتی ہے، ماں کا دودھ پلانے میں مدد اور غذائیت کی تعلیم کے ذریعے، خاندانی منصوبہ بندی میں مدد کے ذریعے آنے والی نسلوں کی صحت کو بہتر ماحول فراہم کر سکتی ہے۔ چونکہ کمیونٹی مڈوائفری کا فروغ زچہ، نوزائیدہ اور بچے کی صحت کے پروگرام بلوچستان کا ایک اہم جزو ہے، یہ تقریب ماؤں اور نوزائیدہ بچوں کی صحت کے تحفظ میں صوبے میں مڈوائفز کی طرف سے فراہم کی جانے والی قابل قدر خدمات کو تسلیم کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔

خبرنامہ نمبر 1791/2023
تربت6مئی۔ مشیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لالا رشید دشتی کے احکامات پر کمشنر مکران سید فیصل احمد اور ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کے ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ملک ریحان دشتی نے تحصیل دشت میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقے کاشاپ اور جمک کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے وہاں پر حفاظتی اقدامات اور متاثرین کے نقصانات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پی ڈی ایم اے کی طرف سے متاثرین میں 25 عدد خیمے اور دیگر امدادی سازو سامان بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ملک ریحان دشتی نے متاثرین کو یقین دلایا کہ قدرتی آفات کی صورت میں ان کی بروقت امداد یقینی بنائی جائے گی تاکہ آئندہ اس قسم کے نقصانات سے بچایا جا سکے۔ بعد ازاں وہاں پی ڈی ایم اے کی طرف سے فراہم کردہ ٹریکٹر کی مدد سے حفاظتی بندات پر کام شروع کردیا گیا۔ دریں اثناء اہلیان علاقہ کو اس بات کی یقین دہانی کی گئی ایم ایم ڈی کی جانب سے مزید ایک بلڈوزر اتوار کے دن پہنچ کر حفاظتی بندات کی تعمیر کا آغاز کرے گا۔اس موقع پر کاروان میر حاجی اکبر آسکانی کے چیف آرگنائزر میر الیاس آسکانی، لالا رشید دشتی کے نمائندہ خصوصی حاجی رستم، ایم ایم ڈی ضلع کیچ کے انجینئرشفقت بلوچ اور سب انجینئر ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ ضلع کیچ زاہد بلوچ بھی انکے ہمراہ دورے پر موجود تھے۔

خبرنامہ نمبر 1781/2023
کوئٹہ۔ 06 مئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے نواکلی کوئٹہ میں 30 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر اور مذکورہ ہسپتال کے لئے حصول اراضی کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ صحت کی جانب سے ارسال کی جانے والی ایک سمری پر دی، واضح رہے کہ نوا کلی کے لیے یہ اسکیم نوا کلی میں زمین کی عدم دستیابی کی وجہ سے زیر التواء رہی ہے جس کے بعد محکمہ صحت نے موقف اختیار کیا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے، مزید 30 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی شہری آبادی کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے اس ترقیاتی اسکیم کو 2023-24 کے پی ایس ڈی پی میں 500.00 ملین روپے (سول ورکس کے لیے 400 ملین روپے اور اراضی کی خریداری کے لیے 100 ملین روپے) کی لاگت سے شامل کیا جائے گا جو نواکلی کی مقامی آبادی کی صحت کی سہولیات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
خبرنامہ نمبر 1782/2023
کوئٹہ 6مئی۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر اظہار مسرت کرتے ہوئیپی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی سمیت مینجمنٹ اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی رینکنگ میں دنیا کی نمبر ون ٹیم بن کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے وزیراعلیٰ نے نوجوان کرکٹر بابر اعظم کو تیز ترین 5000 رنز بنانے پر بھی مبارکباد دی ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کھیلوں اور خاص طور سے کر کٹ سے خصوصی محبت کرتے ہیں بلوچستان کے باصلاحیت کھلاڑی بھی قومی سطح کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں خواہش ہے کہ پی سی بی بلوچستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں اپنے جوہر دکھانے کا موقع دیوزیراعلیٰ نے قومی کرکٹ ٹیم کی مزید کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

خبرنامہ نمبر 1783/2023
دکی:وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سکریٹری کے ہدایت پر ضلع دکی میں لیویز کی خالی آسامیوں پر دوڑ، فزیکل ٹیسٹ، تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو منعقد ہوئی۔ لیویز کی خالی آسامیوں کی تعیناتی کے لئے ہونے والا دوڑ اور انٹرویو یونائٹڈ کرکٹ گراونڈ پر ہوا۔ جس میں متعدد امیدوار دوڑ مکمل نہ کر سکے۔ لیویز میں سپاہی کے کل 16 اور وائرلیس میکنک کی 1 خالی آسامی کیلئے کل 504 امیدواروں نے کاغذات جمع کئے تھے۔ جس میں عمر زیادہ ہونے، قد اور چھاتی کم ہونے کی وجہ سے دوڑ کے لئے صرف 467 امیدوار فائنل ہوئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر دکی صاحبزادہ نجیب اللہ کا کہنا ہے کہ لیویز بھرتی کے لئے صرف اور صرف میرٹ کو ترجیح دی جائیگی۔ اہل امیدوار کو ہی آگے لایا جائے گا۔ اس موقع پر لیویز دوڑ کی جگہ پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے محکمہ صحت کی موبائل ٹیم، اور میونسپل کمیٹی کیجانب سے فائر بریگیڈ کی گاڑی بمعہ عملہ اور سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے. دوران ٹیسٹ و انٹرویو ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس کی جانب سے بھیجی گئی ٹیم بھی شامل تھی۔ ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ نے مزید کہا کہ میرے ساتھ ساتھ میری پوری ٹیم کی اولین ترجیح میرٹ ہے۔ کوئی بھی شخص کسی بھی افواہ پر کان نہ دہریں۔ کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آج 15 افراد جو کہ دوسروں کی جگہ دوڑ میں شامل ہوئے تھے۔ ضلع دکی لیویز فورس کے چاق و چوبند دستہ اور کیو آر ایف نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دوران دوڑ گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دئیے۔

خبرنامہ نمبر 1784/2023
ژوب6 مئی۔صوبائی مشیر اطلاعات حاجی میھٹا خان کاکڑ صاحب کاکڑ کو چیرمین بی ڈی اے عبدالولی کاکڑ نے ژوب برنج میر علی خیل روڈ گستوئی بہلول روڈ اور دانہ عبداللہ زئی روڈ پر تفصیلی بریفنگ دی مشیر اطلاعات مٹھا خان کاکڑ نے ژوب میں ان تینوں روڈز کو اہمیت کاحامل قراردیتے ہوئے جلد کام شروع کرنے پر زور دیا چیرمین بی ڈی اے عبدالولی کاکڑ نے کہا کہ میر علی خیل روڈ پر عنقریب کام شروع کیا جائے گاجبکہ دانہ عبداللہ زئی اور گستوئی بہلول روڈکو بلیک ٹاپ کیلئے جلدلائحہ عمل طے کرینگے۔ ملاقات ٹھیکیدار حاجی فضل کریم مندوخیل بھی موجود تھے۔

خبرنامہ نمبر 1785/2023
لورالائی 6مئی:لورالائی کیسکو بلوچستان کے بورڈ آف ڈاہر یکٹر کے ممبر سردار نعمان خان ناصر کے زیر صدارت کیسکو کے اعلی آفیسران،زمیندار ایکشن کمیٹی کے نمایندہ گان،انجمن تاجران اورشہر کے مختلف مکاتب کے فکر لوگوں نے شرکت کی۔اس میں ایس ای کیسکو لورالائی شاء زمان،ایکسین کفالت اللہ شاء،ایس ڈی او محمد ستار،ار او حنیف،لائن سپرٹنڈنٹ،یونین کے نمائیندے اور دیگر قبائلی معتبرین نے شرکت کی۔اجلاس میں بجلی کے مسائل وولٹیج کی کمی لوڈشیڈینگ،موسمی حالات میں بجلی کے لائنوں کے مسائل بلوں کا نہ جمع کرنا اور لورالائی میختر موسیخیل اور دکی میں میں نئے فیڈرکی منظوری جیسے امور پر بحث کی گئی اور اجلاس میں تجاویز بھی پیش کئے گئیے، اس موقع پر زمیندار ایکشن کمیٹی کے نمایندوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ولٹج کم کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں جس پر کیسکو کے حکام نے زمیندار ایکشن کے مطالبے اور سردار نعمان ناصر کی یقیین دہانی پر زمینداروں کو 6 گھنٹے بجلی فراہم کی جائیگی۔اس سلسلے میں میختر میں بجلی کے نئے فیڈراور نئے ٹرانسفارمرز پرانی تاروں کو تبدیل کرکے نئی تاریں بچانے پر 80 کروڑ روپے سے زائد خرچہ ائیگا جس پر بہت جلد کام شروع کیا جائیگا، یہ سب سردار نعمان ناصر کے تعاون سے ممکن ہوگیا ہے، اس موقع پر بورڈ ممبر سردار نعمان خان ناصرنے کہا یے کہ کم وسائل کم اختارات میں اور کیسکو کے ساتھ عوام کا بلوں کے حوالے سے فرائض میں کوتائی کے باوجود مجھے جب کیسکوا میں بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبر مقرر کیاگیا تھا میں نے علاقے کے بجلی کے مسائل کے لئیے بہت کچھ کیا کم عرصے میں جوکام کئے لورالائی ایکسپریس فیڈر کو دو حصوں میں تبدیل کیا جارہا ہے لورالائی سٹی کو دوحصوں میں تبدیل کرکے ناصر آباد کو علیحدہ فیڈر دکی لورالائی شہر کی پرانی تاروں کی جگہ نئے تار بچائی جارہی اس طرح ماربل زون کے لیے دوالگ فیڈر منظور کئیے گئیے ہے، میختر میں 200 کے وی ٹرانسفارمر نصب کرکے شہر میں نئی تاریں بچائی جارہی ہیں میختر شکایت آفس موسیٰ خیل سے میختر شیفٹ کیا جارہا ہے اس سے قبل ورکشاپ کوئٹہ میں ھونے کی وجہ سے ٹرانسفارمر کوئٹہ لے جایا جاتا تھا مشکلات تھی اب یہ ورکشاپ لورالائی میں کھولا جارہا ھے مسلم باغ میں 40 KV کا ٹرانسفارمر لگانے پر 21 کروڑ روپے خرچ کئیجاریینئے ٹرانسفارمر لگائے جارہے ہیں اسطرح پشتون بیلٹ پر بجلی کے مد میں 61 کروڑ روپے کی منظوری ہوچکی ھے اسکے علاوہ پورے پشتون بیلٹ پر بجلی کی مد میں کروڑوں روپے کی تجویز دی گئی ہے جوکہ جلد منظور ھونے کی توقع ہے اس سلسلے میں کافی حد تک بجلی کا مسلہ ہوگااور اس سلسلے میں عوام سے بھی پرزور اپیل ہے کہ وہ بھی کیسکو ادارے کے ساتھ تعاون کریں بروقت بلوں کے اداگی کو یقینی بناہیں تاکہ بجلی لوڈشیڈنگ اوردوسرے مشکلات میں کمی ہو سکے ہمیں اپنے حقوق کے ساتھ ساتھ فرائض کا بھی خیال رکھا جائیں۔ اسی موقع پر زمیندار ایکشن کمیٹی انجمن تاجران نے سردارنعمان ناص اور واپڈاحکام کو ہر قسم کی تعاون کی یقینی دہانی کرہی اور سردار نعمان ناصر نے کم عرصے میں لورالائی ڈویژن کے دیرینہ بجلی کے حوالے سے دیرینہ مسائل کے حل کے لئیے جدوجہد کی ہے ہم انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اپنے طرف سے مکمل یقین دہانی کراتے ہیں۔

خبرنامہ نمبر 1786/2023
ہرنائی6 مئی:ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف زرکون کی ہدایات پر وزیراعلی بلوچستان کے خصوصی پیکیج کے تحت ملنے والا امدادی سامان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب سعید علی کاسی, تحصیلدار ہرنائی احمد زیب کاکڑ اور تحصیلدار شاہرگ امیر خان نیہرنائی کے تحصیل شاہرگ،کھوسٹ،سپین تنگی، زندہ پیر، گوچینہ، غڑمی، سرکان، سمیت مختلف علاقوں کے مستحق خاندانوں میں تقسیم کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد عارف زرکون نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کے خصوصی پیکیج کے تحت ملنے والا امدادی سامان ضلع ہرنائی کے شہر سمیت دور دراز علاقوں میں تمام مستحق خاندانوں کو فراہمی کیلیے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہرنائی میں زلزلہ کے بعد طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے پیدا ہونے والے صورتحال سے ہرنائی کے لوگوں کو مختلف قسم کے مسائل کا سامنا ہے۔ جنکی فوری طور پر مدد کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے پورے صوبے سمیت یہاں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ وزیراعلی پیکج میں ملنے والے اشیائے خوردونوش کا غریب اور ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کرنے کامقصد یہاں کے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ جس کیلیے ضلعی انتظامیہ اپنی جانب سے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

صوبے کے دورافتادہ اضلاع میں پشتون بلوچ خواتین کئی میلوں دور اپنے سروں پر پانی لانے پر مجبور ہیں. دنیا جانتی ہے کہ ہماری خواتیں محنت اور صلاحیت میں کسی سے کم نہیں ہیں. انھیں ضروری سہولیات فراہم کرنے اور جدید سائنسی تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے وہ زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی قابلیت منوا سکتی ہیں. گورنر کا منصب سنبھالنے کے فوراً بعد دن ہو یا رات حتیٰ کہ ہم چھٹی کے دن بھی اپنی گورنر ہاوس ٹیم کے ساتھ عوامی مسائل ومشکلات کے حل کیلئے سرگرم عمل ہیں. گورنر بلوچستان

کوئٹہ 6 مئی: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی صوبے کے دورافتادہ اضلاع میں پشتون بلوچ خواتین کئی میلوں دور اپنے سروں پر پانی لانے پر مجبور ہیں. دنیا جانتی ہے کہ ہماری خواتیں محنت اور صلاحیت میں کسی سے کم نہیں ہیں. انھیں ضروری سہولیات فراہم کرنے اور جدید سائنسی تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے وہ زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی قابلیت منوا سکتی ہیں. ہماری خواتین تمام شعبوں میں مثالی کردار ادا کر ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید دیوار سے ہفتہ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ پڑھے لکھے بلوچستان کے خواب کی تعبیر کو ممکن بنانے کیلئے ہم بذات خود تمام عوام دوست اور وطن دوست افراد کے تعاون کے طلبگار ہیں. گورنر بلوچستان نے کہا گورنر کا منصب سنبھالنے کے فوراً بعد دن ہو یا رات حتیٰ کہ ہم چھٹی کے دن بھی اپنی ٹیم کے ساتھ عوامی مسائل ومشکلات کے حل کیلئے سرگرم عمل ہیں. گورنر بلوچستان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ گواہ ہے کہ بلوچستان اور بلوچستانیوں کے حقوق واختیارات کی پاسداری کیلئے میں صوبائی اور وفاقی سطح پر ہر بڑے دروازے کو کھٹکاتا ہوں. علاوہ ازیں انٹرنیشنل اداروں کے تعاون اور مدد حاصل کرنے میں بھی کوئی عار محسوس نہیں کرتا. انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے صوبے کا قومی اور بین الاقوامی سطح پر مثبت امیج اجاگر کرنے کیلئے سرکاری ذرائع ابلاغ کے متعلقہ نمائندوں کو فعال رکھے ہیں. اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید دیوار نے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ کی انتھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بحیثیت گورنر آپ کے فعال اور موثر کردار سے نہ صرف ہماری پارٹی بی این پی کو بھرپور عوامی پذیرائی مل رہی ہے بلکہ بلوچستان صوبے کا نیا مثبت امیج بنانے میں آپ اور آپ کی پوری ٹیم کی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں. انہوں نے حال ہی میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی توسط سے بلوچستان کوسٹل بیلٹ کے قابل مگر غریب اسٹوڈنٹس کو سکالرشپ کی فراہمی پر گورنر بلوچستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ غریب طلباء اور طالبات کو سکالرشپ اور لیپ ٹاپ کی فراہمی کے سلسلے کو پورے صوبے تک وسعت دیں تاکہ ایک جدید اور ترقی یافتہ بلوچستان کا خواب حقیقت کی شکل اختیار کرنے کیلئے راہ ہموار ہو سکیں.

اس جدید دور میں بھی یونیورسٹی کے اساتذہ کرام اور اسٹوڈنٹس کا قیمتی وقت احتجاجوں اور ہڑتالوں میں ضائع ہو رہا ہے. یونیورسٹی آف بلوچستان کے اساتذہ کرام اور ملازمین کی تنخواہوں کی فراہمی کے حوالے سے دو تین دن میں خوشخبری دیں گے. ہم پہلی مرتبہ یونیورسٹیز وائس چانسلرز کانفرنس کو منعقد کرنے کیلئے شعوری کاوشیں کر رہے ہیں. ہمارا پروگرام آنے والی نسلوں کو تحفظ دینا ہے. میں ایک ذمہ وار شہری کی حیثیت سے حقوق و فرائض کے درمیان توازن قائم کرنے سے بھی ایک دو قدم آگے جانے اور سوچنے والے فرض شناس دیدہ وروں کی تلاش میں ہوں. گورنر بلوچستان

کوئٹہ 6 مئی: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ اس جدید دور میں بھی یونیورسٹی کے اساتذہ کرام اور اسٹوڈنٹس کا قیمتی وقت احتجاجوں اور ہڑتالوں میں ضائع ہو رہا ہے. یونیورسٹی آف بلوچستان کے اساتذہ کرام اور ملازمین کی تنخواہوں کی فراہمی کے حوالے سے دو تین دن میں خوشخبری دیں گے. اس کے علاوہ ہم صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آل بلوچستان پبلک سیکٹر یونیورسٹیز وائس چانسلرز کانفرنس کو منعقد کرنے کیلئے شعوری کاوشیں کر رہے ہیں. یونیورسٹیوں کے مالی مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے وائس چانسلرز صاحبان کے علاوہ دیگر اقتصادی ماہرین اور سیاسی دانشوروں کے علم اور تجربہ سے بھی استفادہ کیا جا رہا ہے. یہ بات انہوں نے نذیر لہڑی کی قیادت میں یونیورسٹی آف بلوچستان کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کئی. اس موقع پر یونیورسٹی آف بلوچستان کے اساتذہ کرام کو درپیش مسائل ومشکلات، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور تدریسی طریقہ کار سمیت اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ آپ اپنی تنخواہوں اور الاونسز کیلئے تگ ودو کر رہے ہیں جو آپ کا حق ہے لیکن ہمارا پروگرام آنے والی نسلوں کو تحفظ بھی دینا ہے. میں ایک ذمہ وار شہری کی حیثیت سے حقوق و فرائض کے درمیان توازن قائم کرنے سے بھی ایک دو قدم آگے جانے اور سوچنے والے فرض شناس دیدہ وروں کی تلاش میں ہوں. اس ضمن میں یہ اس صوبے کی خوش قسمتی ہے کہ ہمیں اپنے گورنر ہاوس میں ایک اچھی دیانتدار ٹیم ملی ہے جو فرائض منصبی میں صبح سے شام تک میرے دست بازو بنے رہتے ہیں. گورنر بلوچستان نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ قابل اور عوام دوست لوگ پیدا کرنے اور ان کو سامنے لانے میں بھرپور تعاون اور مدد فراہم کریں. اگر حق حقدار تک پہنچانے میں ہم نے اقرباء پروری اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر عملی اقدامات نہ کیے تو مسقبل قریب میں ہم من حیث القوم کئی خطرات سے دوچار ہو سکتے ہیں. گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہمیں زندگی کے معاملات اور مسقبل کی منصوبہ بندی کو بہت ماہرانہ اور فلسفیانہ انداز میں دیکھنے کی ضرورت ہے. اس سلسلے میں پائیدار روڈ میپ تیار کرنے کیلئے ہماری اپنی ٹیم ماہرین کی آراء اور دانشوروں کی تجاویز کو ایک حتمی شکل دینے پر کام کر رہی ہے. اکیڈمیہ اور انڈسٹری کے درمیان تعلقات پیدا کرنا، یونیورسٹیز کے انٹرنیشنل لِنکس بنانا اور خاص طور پر تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کو اپنے وساتل خود پیدا کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا وغیرہ ہمارے آئندہ کے لائحہ عمل کے لازمی حصے ہیں.
======================
زچہ، نوزائیدہ اور بچے کی صحت کے پروگرام (MNCH) ، اور مرسی کور کے شتراک سے بلوچستان میں 6 مئی 2023 کو مڈوائف کا عالمی دن منایا گیا

مڈواٸفز کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب میں ڈاکٹر نور محمد قاضی ، ڈی جی ہیلتھ سروسز بلوچستان (مہمان خصوصی) ، ایجوکیشن اتاشی افغان کونسلیٹ نور اللہ صاحب ، صوباٸی کوارڈنیٹر ایم این سی ایچ ڈاکٹر اسماعیل میروانی ، ایم ایس سول ہسپتال کوٸٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزٸی ، ڈی ایم ایس سول ہسپتال کوٸٹہ ڈاکٹر محبوب قمبرانی ، ڈی ایم ایس سول ہسپتال کوٸٹہ ڈاکٹر غلام سرور ، ٹیم لیڈر مرسی کور ڈاکٹر سعید اللہ ، ہیلتھ سپیشلسٹ یونیسیف ڈاکٹر عامر اکرم ، چیر پرسن آٸی ڈی ایس پی قرة العین ، ڈویژنل ڈائریکٹر کوئٹہ ڈاکٹر لبنیٰ خلیل ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر شوکت بلوچ ، صوبائی کوآرڈینیٹر EPI ڈاکٹر اختر بلیدی ، صوبائی کوآرڈینیٹر ADIS کنٹرول پروگرام ڈاکٹر سلطان احمد لہڑی ، فوکل پرسن یو این ایف پی اے ڈاکٹر سرمد سعید خان ، سربراہ شعبہ نسواں سول ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ سہیل ، فنانس آفیسر ایم این سی ایچ کمیل احمد ، آٸی ٹی انچارج ایم این سی ایچ ملک سکندر زیب ، معروف گائناکالوجسٹ صحت کی دیکھ بھال کے ماہرین ، ماہرین تعلیم ، پالیسی ساز ، طلباء اور مڈواٸفز نے شرکت کی

بین الاقوامی مڈواٸفری ڈے کی تقریب کا انعقاد کا مقصد ہیلتھ پروفیشنلز ، اساتذہ اور طلباء کیھ جانب سے مڈواٸفز کوخراج عقیدت پیش کیا گیا

ڈاکٹر نور محمد قاضی ، ڈی جی ہیلتھ سروسز بلوچستان نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد زچگی کی شرح اموات کو کم کرنا اور قبل از پیدائش کے دوران اور پیدائش کے بعد بچوں کو بچانا ہے۔ ہمیں تمام دیہاتوں میں یہ کور فراہم کرنے کے لیے پاکستان میں 3,00,000 مڈواٸفز کی ضرورت ہے
مڈواٸفز وہ قوت ہیں جو صحت کے موجودہ چیلنج سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پالیں گے،‘‘

صوباٸی کوارڈنیٹر ایم این سی ایچ ڈاکٹر اسماعیل میروانی نے کہا کہ مڈوائفری 2023 کا تھیم ہے: ایک ساتھ پھر سے: ثبوت سے حقیقت تک، زچگی کی شرح اموات کو کم کرکے اور 2030 تک ماہر صحت کے پیشہ ور افراد کی طرف سے شرکت کرنے والی پیدائشوں کے تناسب کو بڑھا کر اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کیا جاسکے۔

ایم ایس سول ہسپتال کوٸٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزٸی نے کہا کہ ایک فعال صحت کے نظام اور معاون ماحول کے اندر خاندانوں کے ساتھ مڈواٸفری کی وابستگی ، بنیادی صحت کی دیکھ بھال کا بنیادی عنصر ہے۔ مڈوائفری کی دیکھ بھال اس لحاظ سے منفرد ہے کہ یہ نئے والدین کو جسمانی تندرستی، اعتماد اور خود اعتمادی دے کر جو ایک مثبت پیدائش کے تجربے سے پیدا ہوتی ہے، ماں کا دودھ پلانے میں مدد اور غذائیت کی تعلیم کے ذریعے ، خاندانی منصوبہ بندی میں مدد کے ذریعے آنے والی نسلوں کی صحت کو بہتر ماحول فراہم کر سکتی ہے۔

چونکہ کمیونٹی مڈوائفری کا فروغ زچہ، نوزائیدہ اور بچے کی صحت کے پروگرام بلوچستان کا ایک اہم جزو ہے، یہ تقریب ماؤں اور نوزائیدہ بچوں کی صحت کے تحفظ میں صوبے میں مڈواٸفز کی طرف سے فراہم کی جانے والی قابل قدر خدمات کو تسلیم کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔
===========

کوئٹہ 6مئی ۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر اظہار مسرت کرتے ہوۓ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی سمیت مینجمنٹ اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے
اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلئ نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی رینکنگ میں دنیا کی نمبر ون ٹیم بن کر پاکستان کا نام روشن کیا ہےوزیراعلئ نے نوجوان کرکٹر بابر اعظم کو تیز ترین 5000 رنز بنانے پر بھی مبارکباد دی ہے وزیراعلئ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کھیلوں اور خاص طور سے کر کٹ سے خصوصی محبت کرتے ہیں بلوچستان کے باصلاحیت کھلاڑی بھی قومی سطح کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں خواہش ہے کہ پی سی بی بلوچستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں اپنے جوہر دکھانے کا موقع دےوزیراعلئ نے قومی کرکٹ ٹیم کی مزید کامیابیوں کے لیۓ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
=====================
کوئٹہ ،06مئی 2023:۔ آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کی زیر صدارت ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس افسران کے اجلاس کے دوران خطاب میں انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ تما م ڈسٹرکٹ پولیس افسران اپنے اضلاع کی سطح پر امن واما ن کی بہتر ی کےلئے سمارٹ پولیسنگ کی طرف جائیں ۔ مربوط رابطے کے ذریعے موثر انٹیلی جنس شیرنگ اور جدید سائنسی طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر قسم کے جرائم کو انتہائی قلیل وسائل کے با جو د ختم کرنا ممکن ہے ۔ آئی جی بلوچستان نے افسران سے خطا ب کے دوران اس بات پر بھی زور دیا کہ جدید سائنسی طریقوں سے ماضی کے واقعات کو پرکھتے ہوئے مستقبل کے پولیسنگ کے لئے لائے عمل مرتب کیا جائے تاکہ جرائم کے تناسب کو ختم کرنے میں مدد حاصل ہو سکے ۔ اجلاس میں تمام ضلعی افسران نے اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے جرائم اور ان کے تدارک کیلئے سفارشات پیش کیں ۔آئی جی بلوچستان نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔صوبے میں امن وامان کو قائم و دائم رکھنے کے لئے ہم سب نے اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔جدید ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیر ا تنگ کیا جائے تاکہ صوبے میں امن و امان برقراررہے اور تما م اضلاع میںکمیونٹی پولیسنگ کے نظام کوبھی بہتر کیا جائے۔آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا ہے کہ عوام اور پولیس کے مابین دوستانہ ماحول کو فروغ دینے اور نچلی سطح پر ان کے مسائل کے حل کے لئے پولیس دربار اورکھلی کچہریوں کا انعقا د کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس تھانوں اور پولیس لائن کا معائنہ تواتر کے ساتھ کر کے ان کی بہتری کے لئے موجودہ وسائل کو بروکار لایا جائے ۔دریں اثنا ءآئی جی پولیس بلوچستان اور ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان نے حال ہی میں ترقی پانے والے افسران کو ایس پی کے رینک بھی لگائے۔
=======================
کوئٹہ۔ 06 مئی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے نواکلی کوئٹہ میں 30 ​​بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر اور مذکورہ ہسپتال کے لئے حصول اراضی کی منظوری دے دی وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ صحت کی جانب سے ارسال کی جانے والی ایک سمری پر دی واضح رہے کہ نوا کلی کے لیے یہ اسکیم نوا کلی میں زمین کی عدم دستیابی کی وجہ سے زیر التواء رہی ہے جس کے بعد محکمہ صحت نے موقف اختیار کیا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید 30 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی شہری آبادی کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے اس ترقیاتی اسکیم کو 2023-24 کے پی ایس ڈی پی میں 500.00 ملین روپے (سول ورکس کے لیے 400 ملین روپے اور اراضی کی خریداری کے لیے 100 ملین روپے) کی لاگت سے شامل کیا جائے گا جو نواکلی کی مقامی آبادی کی صحت کی سہولیات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگا
========