پیارے بلوچستان کل ہی تمہارے بارے میں بات کر رہے تھے کہ وہاں کیا مختلف ہو رہا ہے اور پھر یہ دھماکہ ہو گیا ، دہشت گردوں نے پھر تمہیں لہولہان کردیا ، یہ کون لوگ ہے کیا چاہتے ہیں ؟کیا اہداف کے حصول کا یہی واحد راستہ بچا ہے کہ دہشت پھیلائی جائے ؟ یہ لوگ میز پر بیٹھ کر بات کیوں نہیں کر سکتے ؟

پیارے بلوچستان کل ہی تمہارے بارے میں بات کر رہے تھے کہ وہاں کیا مختلف ہو رہا ہے اور پھر یہ دھماکہ ہو گیا ، دہشت گردوں نے پھر تمہیں لہولہان کردیا ، یہ کون لوگ ہے کیا چاہتے ہیں ؟کیا اہداف کے حصول کا یہی واحد راستہ بچا ہے کہ دہشت پھیلائی جائے ؟ یہ لوگ میز پر بیٹھ کر بات کیوں نہیں کر سکتے ؟

یقینی طور پر بلوچستان میں جو کچھ ہو رہا ہے بلوچستان کے عوام ، خاص طور پر نوجوان اور بچے ان حالات کے مستحق نہیں تھے جو ان کو درپیش ہیں بلوچستان کے بزرگوں چاہے وہ مرد ہیں یا خواتین ، انہوں نے سخت اور مشکل حالات کا سامنا کیا ہے وہ باہمت بھی ہیں اور بہادر بھی ، انہوں نے اگلی نسلوں کی بہتری اور خوشحالی کے لیے اپنی زندگی میں بھرپور مشکلات اور آزمائشوں کا سامنا کیا ہے ریاست پاکستان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مشکلات کا سامنا کرنے والے عوام کے تحفظ ، سلامتی اور خوشحالی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے ، ہر سطح پر ہر شعبے میں ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے ، بلوچ عوام کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، کسی بھی سطح پر کسی کی جانب سے بھی ہونے والا امتیازی سلوک روکا جائے ، آئین پاکستان میں دیے گئے حقوق اور فراہم کردہ ضمانتیں یقینی بنائیں قانون کی عمل داری اسی وقت ممکن ہے جب انصاف کا بول بالا ہو ۔ پاکستان بھر میں بالعموم اور بلوچستان میں بالخصوص انصاف کا بول بالا ضروری ہے ، دین اسلام کی تعلیمات اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ارشادات اور فرمودات کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائے جائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ حالات میں تیزی سے بدلا و نہ آسکے ۔ کسی کی حب الوطنی پر شک نہ کیا جائے کسی کو کم یا زیادہ پاکستانی نہ مانا جائے بلکہ سب پر اعتماد کیا جائے اور آئینی حقوق کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہر کسی کو ایک پرامن پاکستانی کی حیثیت سے زندگی گزارنے کا پورا موقع ملنا چاہیے ۔
====================

کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب 2 دھماکے، 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق، 22 زخمی

بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب ہونے والے 2 دھماکوں کے نتیجے میں 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ 22 زخمی ہوگئے۔

سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ نے ڈان ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی شہریوں کی تعداد کی تصدیق کی اور بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک کم سن بچی بھی شامل ہے۔

ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ذوہیب محسن نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور موقع پر موجود پولیس افسران سے تفصیلات حاصل کی۔

کیپٹن(ر) ذوہیب محسن نے بتایا کہ شاہراہ اقبال پر کھڑی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی آپریشن نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

کیپٹن (ر) زوہیب محسن نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں 3 سے 4 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، دھماکے کے باعث پولیس وین سمیت 2 دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے حملے کی ذمہ داری کا دعویٰ کیا۔

منیر منیگل روڈ پر ایس ایچ او کی گاڑی کے قریب دھماکا، 4 افراد زخمی
دوسری جانب کوئٹہ کے سریاب پھاٹک کے قریب منیر منیگل روڈ پر ایس ایچ او سریاب تھانہ احسان اللہ مروت کی گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا۔

ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیپٹن (ر) ذوہیب محسن نے بتایا کہ ایس ایچ او سریاب کی گاڑی سڑک کنارے کھڑی تھی جسے نشانہ بنایا گیا تاہم دھماکے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا لیکن بدقسمتی سے 2 راہگیر زخمی ہوئے۔

ایس ایس پی آپریشن نے بتایا کہ دھماکے کے وقت ایس ایچ او اور عملہ گاڑی میں موجود نہیں تھا اور ایس ایچ او سریاب، منیر مینگل روڈ پر تعینات اہلکاروں کی ڈیوٹیاں چیک کررہے تھے۔

ایس ایس پی آپریشن نے بتایا کہ پولیس اور تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوع کا جائزہ لے رہے ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعےکیا گیا اور دھماکے میں ڈیڑھ سے دو کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ نے تصدیق کی کہ منیر مینگل روڈ پر دوسرے دھماکے میں چار افراد زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ضلع کچلاک کے علاقے کلی اسپائن میں نامعلوم عسکریت پسندوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا تھا۔

نشانہ بنائے گئے پولیس اہلکار وں کا تعلق ایگل اسکواڈ سے تھا، اہلکار موٹر سائیکل پر گشت کر رہے تھے کہ حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر نے تصدیق کی کہ پولیس اہلکاروں کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔

دھماکے کی مذمت
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے، انہوں نے دہشت گرد حملے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے، شہباز شریف نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے پر دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر اس طرح کے حملوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

انہوں نےکہا کہ پوری قوم شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، مٹھی بھر دہشت گرد عناصر کو جلد ختم کر کے دم لیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بازاروں، اسکولوں اور ہسپتالوں سمیت شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا بربریت ہے، دہشت گردوں کا انسانیت سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا۔

انہوں کہا کہ دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد کی شہادت پر شدید افسوس ہے، شہداکے لواحقین سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز سمیت پوری قوم دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہیں۔
==================================

کوئٹہ میں زور دار دھماکے سے دو پولیس اہلکاروں اور ایک بچی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ شاہراہ اقبال پر پولیس کی گاڑی کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں ایک بچی اور دو پولیس اہلکار شامل ہیں۔

جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ریسکیو کی گاڑیوں کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوذل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا، دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

بم ڈسپوذل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 3 سے 4 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جسے ایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے کے حوالےسے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
=====================

جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام تین ماہ کی تنخواہوں کی تاحال عدم ادائیگی، جامعہ بلوچستان سمیت دیگر جامعات کو درپیش مالی و انتظامی بحران کے مستقل حل کیلئے احتجاجی ریلی نکالی۔

بلوچستان یونیورسٹیز ایکٹ 2022 کی پالیسی ساز اداروں میں اساتذہ، افسران، ملازمین اور طلباء وطالبات کی نمائندگی، غیر قانونی طور پر مسلط وائس چانسلر کی برطرفی، افسران و ملازمین کی پروموشن، اپ گریڈیشن اور ٹائم اسکیل کی فراہمی کے لئے جامعہ بلوچستان سے نکالی گئی ریلی صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے میں تبدیل ہوگئی۔

احتجاجی دھرنے میں سیکڑوں کی تعداد میں اساتذہ، افسران و ملازمین نے شرکت کی اور بیوٹمز، لسبیلہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور افسروں نے بھی شرکت کی۔

دریں اثنا جامعہ بلوچستان کے اساتذہ، افسران اور ملازمین نے جامعہ بلوچستان کے سامنے سریاب روڈ اور صوبائی اسمبلی کے سامنے جامعہ بلوچستان کے لئے علامتی طور پر کشکول لیکر خیراتی و زکوٰۃ مہم بھی چلائی۔

مظاہرین نے کشکول اور ڈبے اٹھا کر جامعہ بلوچستان کے لئے خیرات اور زکوٰۃ اکٹھی کی اور احتجاجاً اپنی ڈگریوں، کتابوں کو بیچنے اور مختلف دکانوں کے اسٹالز لگائے۔

صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللّٰہ بڑیچ کی صدارت میں ہوا۔

دھرنے سے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللّٰہ بڑیچ، شاہ علی بگٹی، نذیر احمد لہڑی، پروفیسر فرید خان اچکزئی، پروفیسر فرحانہ عمر مگسی، پروفیسر نعمان کاکڑ، نعمت اللّٰہ کاکڑ، گل جان کاکڑ، سید محبوب شاہ، حافظ عبدالقیوم اور جماعت اسلامی کے مولانا عبدالمتین اخونزادہ نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور ملازمین اپنے بنیادی حق تنخواہ کے لئے احتجاج کر رہے ہیں جبکہ صوبائی و مرکزی حکومت خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں، اس مقدس مہینے میں صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیے بیٹھے اساتذہ اور ملازمین سے صوبائی حکومت کے کسی وزیر نے باہر آکر بات کرنے کی بھی زحمت نہیں کی۔

مقررین نے تجویز دی کہ اگر ان کے پاس جامعات کو چلانے کے لئے وقت اور ارادہ نہیں تو جامعہ بلوچستان سمیت دیگر تمام جامعات کو بند کرنے کا بل منظور کرا کر جامعات کو مستقل بند کر دیں۔

دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے تعلیم خاص کر اعلیٰ تعلیم پر اپنے جی ڈی پی کا 4 فیصد سے زیادہ خرچ کرکے خوشحالی اور ترقی حاصل کی جبکہ یہاں نہ مرکزی اور نہ صوبائی حکومت تعلیم پر خرچ کررہی ہیں، نتیجے میں جامعات مسلسل مالی بحران کے شکار ہیں۔

مقررین نےکہا کہ جامعہ کے ملازم امیر جان بلیدی کے قتل کا مقدمہ جامعہ کے وائس چانسلر اور صوبائی حکومت کے خلاف درج کیا جائے۔

علاوہ ازیں مبینہ غیر قانونی طور پر مسلط وائس چانسلر نے جامعہ بلوچستان کو تباہ و برباد کر دیا، ان کی برطرفی کو برقرار رکھ کر کسی اہل پروفیسر کو میرٹ کے مطابق وائس چانسلر تعنیات کیا جائے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا کہ جب تک جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور ملازمین کو ماہانہ تنخواہ کی بروقت ادائیگی نہیں ہوتی اور جامعات کو درپیش مالی اور انتظامی مسائل کا مستقل حل نہیں نکالا جاتا جامعہ بلوچستان میں تالا بندی ہوگی، امتحانات اور ٹرانسپورٹ نہیں چلایا جائے گا بلکہ مستقبل میں میں احتجاج کا دائرہ کار کو صوبے کی دوسری جامعات تک پھیلایا جائے گا
===================================

کمشنر قلات کے اسکواڈ میں شامل لیویز کی گاڑی کو پیش آئے حادثے میں جاں بحق لیویز اہلکاروں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

لیویز کی گاڑی سوراب کے قریب ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی تھی، حادثے کے ایک زخمی اہلکار کا علاج جاری ہے۔

کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 15 زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ کمشنر قلات عملے کے ساتھ خضدار جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا، حادثے میں کمشنر قلات داؤد خلجی محفوظ رہے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں چھ گھنٹوں کے دوران دو دھماکے ہوئے جن میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔

====================================

کوئٹہ: گوگل نے بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے ایک ہزار اسکالر شپس دینے کا اعلان کر دیا۔

چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے سول سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے گوگل کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے تحت گوگل بلوچستان کے نوجوانوں کو ایک ہزار اسکالر شپس دے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے اسکولوں میں بہت جلد گوگل کی مدد سے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی کلاسسز شروع کریں گے جس کے لیے گوگل 5 لاکھ امریکی ڈالرز دے گا جبکہ منتخب نوجوانوں کو گوگل کے تعاون سے تربیت دی جائے گی۔

صوبائی چیف سیکرٹری نے کہا کہ نوجوانوں کی تربیت مکمل ہونے کے بعد انہیں روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے جبکہ گوگل تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں کو کیریئر سرٹیفکیٹ بھی دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گوگل کمپنی صوبے کو 10 بسیں بھی فراہم کرے گی جو صوبے کے مختلف علاقوں میں

========================
کوئٹہ 10اپریل:_ سید حبیب اللہ شاہ بخاری ڈپٹی ڈائریکٹر ذراعت۔ سید عطاء اللہ شاہ بخاری ایگریکلچر آفیسر موسیٰ خیل۔ سید کلیم اللہ شاہ۔ سید محمود شاہ۔ سید مطیع اللہ شاہ کی والدہ ماجدہ جو کہ بقضائے الہی وفات پاگئیں ہیں جنکی فاتحہ خوانی آبائی گاؤں محسن آباد کنگری ضلع موسیٰ خیل میں جاری ہے۔ بعدازاں مورخہ 16 اپریل 2023 بروز اتوار کو گلی نمبر 5 بخاری ولا (Bukhari Villa) فیصل ٹاون بروری روڈ کوئٹہ میں فاتحہ لی جائیگی۔
رابطہ نمبر۔ 03352400184
================

======
خبرنامہ نمبر 1386/2023
کوئٹہ 11اپریل :_وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے پولیس ایس ایچ او پرپولیس پر حملے کی شدید مذمت کی ہےوزیر داخلہ نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی وزیر داخلہ کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اس طرح کے حملے کر کے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف کھڑی ہے۔ وزیر داخلہ نے دھماکہ کی زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔
خبرنامہ نمبر 1387/2023
کوئٹہ 10 اپریل :_صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا پی ڈی ایم اے آفس کا دورہ کیا جہاں پر ڈاٹریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نصیر ناصر نے رمضان فوڈ پیکج کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے ہدایات دی کہ متعلقہ اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز راشن وصول ہونےکےبعد روازنہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ پیش کریں تاکہ محستق خاندان کو راشن بروقت مہیا ہو وزیر داخلہ نے مزید ہدایات دی کہ متعلقہ اضلاع میں راشن کی ترسیل کو مزید تیز کرکے ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔
=========

خبرنامہ نمبر 1385/2023
کوئٹہ 10 اپریل:_وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر سوراب کے مقام پر کمشنر قلات کے اسکواڈ کی گاڑی کو پیش آنے والے المناک حادثے میں چار لیویز اہلکاروں کے جانبحق اور دیگر کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر اعلی نے جانبحق اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوۓ دعا کی ہے کہ اللہ تعالٰی مرحومین کی مغفرت فرماۓ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے وزیر اعلی نے زخمی اہلکار وں کو فوری طور پر کوئٹہ منتقل کر کے علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیۓ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
=============
کوئٹہ 10 اپریل 2023

– سریاب روڑ برمہ ہوٹل کے قریب پولیس کی گاڑی پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں. ترجمان صوبائی حکومت فرح عظیم شاہ

– دہشتگردی کی بڑھتی ہوئی کاروایاں انتہائی تشویشناک و افسوسناک ہیں. ترجمان

-دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے.ترجمان صوبائی حکومت

قوم اپنی فورسز کے ساتھ ہے فورسز کے حوصلوں کبھی متزلزل نہیں ہوں گے. ترجمان

-واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں. ترجمان حکومت بلوچستان
======================
خبرنامہ نمبر1378/2023
کوئٹہ 10 اپریل۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کے ایک لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کو رمضان پیکج کے تحت راشن کی فراہمی کے آغاز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود حکومت نے اس ماہ مبارک میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں راشن کی فراہمی کا فیصلہ کیا انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں یہ توفیق عطاء فرمائی کہ ہم عوام کے وسائل ان ہی کے لیے برؤے کار لا سکیں وزیراعلیٰ نے پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ معیاری اشیاء خوردونوش پر مشتمل رمضان پیکج کی ضلعوں تک تیز رفتار ترسیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے جبکہ وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ ہر مستحق خاندان تک رسائی یقینی بنا کر انہیں رمضان پیکج پہنچایا جائے اور فرائض منصبی کے ساتھ ساتھ اس کار خیر کو اخلاقی و شرعی زمہ داری سمجھ کر انجام دیا جائے اور راشن کی تقسیم میں انصاف اور شفافیت کے تقاضوں کو پورا کیا جائے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم اپنے ہر قول فعل کے لیے اللہ تعالیٰ کو جوابدہ ہیں اگر ہم اپنے فرائض منصبی صیح معنوں میں ادا نہ کر سکے تو اسکا جواب دینا ہو گا جس کی کوئی معافی نہیں ہے۔
خبرنامہ نمبر1379/2023
کوئٹہ 10اپریل:۔وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا کوئٹہ قندہاری بازار شارع اقبال پر دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے وزیر داخلہ نے حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی وزیر داخلہ کی شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کی میر ضیاء اللہ لانگو نے حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ داخلی اور خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ کی جایدشمن اس طرح حملے کرکے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو ختم کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ مٹھی بھر عناصر جو دہشت گردی بچی کچی کارروائیاں کر رہے ہیں جلد وہ بھی ختم ہو جائیں گے جبکہ سیکورٹی فورسز نیماضی کی طرح سہولت کاروں کو پہلے بھی گرفتار کیا ہے اب بھی کریں گیوزیر داخلہ نے شہداء کی درجات کی بلندی اور لواحقین کی صبر جمیل کی دعا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعاکی۔
خبرنامہ نمبر1380/2023
کوئٹہ 10اپریل:۔صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمن کھیتران نے کوئٹہ قندھاری بازار میں ہوئے بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔سردار کھیتران کا دھماکے میں جانی اور مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔سردار عبدالرحمن کھیتران کا کہنا ہے کہ دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے درپے ہے، اتحاد اور اتفاق سے دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے درپے ہے، اتحاد اور اتفاق سیدشمن کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے واقعے میں شہید اہلکاروں کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا۔
خبرنامہ نمبر1381/2023
ڈیرہ مراد جمالی 10اپریل:۔اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مرادجمالی اسداللہ سمالانی نے ربیع کینال بلوچستان قومی شاہراہ پر تجاوزات کیخلاف کارروائی کی ریڑھیوں اور دیگر تجاوزات کو قومی شاہراہ کے قریب سے ہٹا دیا گیا اور متعدد افراد کو سختی سے تنبیہ کردی گئی کہ اگر ان کی جانب سے سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کے قریب دوبارہ ریڑھیاں لگا کر تجاوزات کھڑی کی گئیں تو ان کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تجاوزات کے سبب مسافروں اور مقامی افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر اسد اللہ سمالانی نے اس موقع پر مختلف اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا دورے کے موقع پر انہوں نے سبزی فروٹ فروٹ پکوڑوں سموسوں گوشت دودھ دہی اور دیگر اشیاء ضروری کی قیمتوں کے متعلق آگاہی بھی حاصل کی نرخ ناموں سے تجاوز کرنے والے گراں فروشوں پر انہوں نیجرمانے بھی عائد کیے اسسٹنٹ کمشنر اسد اللہ سمالانی نے کہا کہ عوام کو معیاری اور سرکاری نرخ ناموں پر اشیائے خوردو نوش کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ ہرممکن دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس عمل میں ملوث افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لائی جائے گی ہمیں عوام کے مفادات عزیز ہیں ان کے برعکس کام کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے۔
خبرنامہ نمبر1382/2023
کوئٹہ 10اپریل:۔سینئرصوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات نور محمد دمڑنے کوئٹہ قندھاری بازار میں ہوئے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ عوام کی جان و مال کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے فورسز کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی صوبائی وزیر نے دھماکے میں جانی اور مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے اوردھماکے میں شہیدہونے والے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کی اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔
خبرنامہ نمبر1383/2023
کوئٹہ 10 اپریل: ترجمان حکومت بلوچستان محترمہ فرح عظیم شاہ نے کوئٹہ شاہراہ اقبال(قندھاری بازار) پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی بزدلانہ کاروائی سے فورسز اور عوام کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے.ملوث عناصر کو کیفر کردار تک ضرور پہنچایا جائے گا.عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے فورسز کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی عوام کی جان و مال کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں پوری قوم یک جان ہو کر ان کا مقابلہ کرے گی اور ان کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دیا جائے گا ترجمان صوبائی حکومت نے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی انہوں نے زخمی افراد و اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی.ترجمان نے کہا کہ صوبے کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے ماہ مقدس میں دہشتگردی کی بزدلانہ کاروائی انتہائی افسوس ناک ہے.
خبرنامہ نمبر1384/2023
زیارت 10اپریل:۔سانحہ 15 جون2021میں زیارت بازار میں متاثرہ دکانداروں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی مہمان خصوصی سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دومڑ تھے اس موقع پر ڈی سی زیارت شبیر بادنی بھی موجود تھے سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دومڑ اور ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی نے متاثرہ دکانداروں میں چیک تقسیم کئیسینئر صوبائی وزیرحاجی نور محمد خان دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زیارت شہر بلکہ زیارت کے تاریخ میں یہ ایک افسوسناک واقع پیش آیا جس سے زیارت کے ٹوریزم پر بھی بُرے اثرات پڑے دونوں طرف سے جانی اور مالی نقصان ہوا ہم دعا کرتے ہئں کہ اللہ تعالی دونوں قوموں کے درمیان اللہ خیر سے تصفیہ کرے اور جو کمیٹی بنی ہے دونوں قوموں کے درمیان فیصلہ کرنے والی ہے ہم ان سے بھی یہی کہنا چاہتے ہے کہ جیتنا جلدی ہوسکے اس معاملہ کو حل کریں آج کے پروگرام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت کوشش کی کہااپنے زیارت کے عوام کو جو ان کے نقصانات ہوئے اس کا ازالہ کرے جس کے لئے ہم نے بہت محنت کی بھاگ دوڑ کی اور ان کے لئے کچھ پیسے کیبنٹ سے منظور کراکر آج متاثرین میں تقسیم کر دئیے۔
================

==============
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے پولیس ایس ایچ او پرپولیس پر حملے کی شدید مذمت

وزیر داخلہ کی واقعہ کی رپورٹ طلب

وزیر داخلہ کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا

دہشت گرد اس طرح کے حملے کر کے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔وزیر داخلہ

پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف کھڑی ہے۔ وزیر داخلہ

دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ وزیر داخلہ
=============================

وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکا ایک لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کو رمضان پیکج کے تحت راشن کی فراہمی کے آغاز پر اطمینان کا اظہار

۔اس ماہ مبارک میں مستحق افراد کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوۓ انہیں راشن کی فراہمی کا فیصلہ کیا ۔وزیراعلئ

۔اللہ تعالئ نے ہمیں یہ توفیق عطاء فرمائی کہ ہم عوام کے وسائل ان ہی کے لیۓ برؤے کار لا سکیں ۔وزیراعلئ

۔پی ڈی ایم اے رمضان پیکج کی ضلعوں تک تیز رفتار ترسیل کو یقینی بناۓ۔وزیراعلئ

۔ہر مستحق خاندان تک رسائی یقینی بنا کر انہیں رمضان پیکج پہنچایا جاۓ ۔وزیراعلئ کی ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت

۔فرائض منصبی کے ساتھ ساتھ اس کار خیر کو اخلاقی و شرعی زمہ داری سمجھ کر انجام دیا جاۓ ۔وزیراعلئ

۔راشن کی تقسیم میں انصاف اور شفافیت کے تقاضوں کو پورا کیا جاۓ ۔وزیراعلئ

۔ہم اپنے ہر قول فعل کے لیۓ اللہ تعالئ کو جوابدہ ہیں ۔وزیراعلئ

۔اگر ہم اپنے فرائض منصبی صیح معنوں میں ادا نہ کر سکے تو اسکی کوئی معافی نہیں ہے ۔وزیراعلئ
=============================
گورنر بلوچستان نے پارلیمنٹ کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد
10 اپریل 2023

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے سموار کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ اف پاکستان کی گولڈن جوبلی کی مناسبت منعقدہ تقریب میں شرکت کی. واضح رہے کہ پارلیمانی جمہوریت میں پارلیمنٹ کو اساسی حیثیت حاصل ہے اور اسی پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے آئین کے تحت ریاست کے تمام ادارے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں.
==============================
خبرنامہ نمبر23 /1375
اسلام آباد10اپریل:-گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ موجودہ سیاسی اور معاشی حالات کے تناظر میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صنعت اور تجارت سے وابستہ افراد کی تقریب کا انعقاد بالکل بروقت اور مناسب ہے. آج من حیث القوم اگر ہم اپنے معروضی حالات کا فلسفیانہ انداز میں باریکی سے تجزیہ کریں اور درپیش چیلنجوں کا تذکرہ کریں جن سے ہم نبرد آزما ہیں تو ان کا ڈائریکٹ اور انڈائریکٹ تعلق نافذالعمل معاشی نظام سے ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع اسلام اباد چیمبر آف کامرس کے صدر حسن ظفر سمیت تمام ایگزیکٹو ممبران اور بزنس کمیونٹی کے نمائندے بھی موجود تھے. اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ مقدس میں ممتاز تاجروں کا اکٹھا ہونا اس حوالے سے بہت اہم ہے کہ تجارت دین مبین اسلام میں سنت ہے اور زراعت اور لائیو سٹاک تجارت کی مختلف شکلیں ہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں بلوچستان کا کردار بہت اہم ہے. بلوچستان اپنے محل وقوع کے اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل صوبہ ہے. انہوں نے تجارت اور صنعت سے وابستہ افراد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے بہت منافع بخش مواقع دستیاب ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ ان دستیاب مواقعوں سے زیادہ سے فائدہ اٹھائیں. گورنر بلوچستان نے دنیا میں رونما ہونے والی سیاسی اور معاشی تبدیلیوں کے پیش نظر ہمیں اپنی ترجیحات کا تعین کرنے اور ہمسایہ ممالک کی تجارتی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کیلئے اپنے معاشی نظام کو ہر حوالے سے مستحکم بنانا ہوگا. انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں ہم نے صنعت و تجارت سے وابستہ اپنے سرمایہ داروں اور صنعت کاروں کو وہ ضروری سہولیات اور مواقع فراہم نہیں کیے جو ہمیں فراہم کرنے چاہئیں تھے. تقریب کے منتظمین کو سراہتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلی مرتبہ بہت منظم انداز میں تاجروں اور صنعتکاروں سے متعلق کامیاب تقریب کے انعقاد پر تمام منتظمین اور شرکاء خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
°°°
خبرنامہ نمبر23 /1376
کوئٹہ 10 اپریل:۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے قندھاری بازار بم دھماکے کی مزمت کی ہے اور دہشت گردی کی کاروائی میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعلئ نے دہشت گردی کے واقعہ اور شہر کے سیکیورٹی اقدامات پر آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے وزیراعلئ نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیۓ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مشترکہ اور مربوط لائحہ عمل اختیار کرتے ہوۓ دہشت گردو ں کے خلاف بھرپور کاروائی کرنا ہوگی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہو گا وزیراعلئ نے کیا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینہ میں معصوم لوگوں کا خون بہانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں بلکہ سخت ترین سزا کے حق دار ہیں وزیراعلئ نے ہدایت کی ہے کہ شہر میں سیکیورٹی اقدامات کو مزید موثر بنایا جاۓ وزیراعلئ نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کااظہارکیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالئ شہداء کے درجات بلند فرماۓ لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور زخمیوں کو مکمل صحتیاب کرے۔
°°°
خبرنامہ نمبر23 /1377
کوئٹہ 10 اپریل:- صوبائی مشیر اطلاعات مٹھا خان کاکڑ نے قندھاری بازار میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ انہوں نے دہشت گردی کی کاروائی میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کیا ہے اپنے ایک مزمتی بیان میں مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ بزدل دہشت گرد اپنے مزموم مقاصد کے حصول کے لیۓ بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں تاہم انکے مقاصد کو کامیاب نہیں ہونے دیا جاۓ گا اور جلد انہیں انکے انجام تک پہنچا دیا جاۓ گا مشیر اطلاعات نے جان بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
°°°
====================================
وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کا کوٹئہ سول ہسپتال کا دورہ

کوئٹہ: میر ضیا اللہ لانگو نے قندھاری بازار میں زخمی ہونے والے کی عیادت کی

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکٹریری داخلہ صالح ناصر بھی موجود

زخمیوں کی علاج معالجے کیلئے تمام طبی سہولیات بروئے کار لائی جائے وزیر داخلہ ہدایات

کوئٹہ: دہشتگردی کے تدارک کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،میر ضیا لانگو

کوئٹہ: امن کے قیام میں ہمارے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گئیں،میر ضیا لانگو

وزیر داخلہ کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا
=========================================
گورنر بلوچستان کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس سے خطاب

وفاقی دارالحکومت اسلام آآباد
10 اپریل 2023

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ موجودہ سیاسی اور معاشی حالات کے تناظر میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صنعت اور تجارت سے وابستہ افراد کی تقریب کا انعقاد بالکل بروقت اور مناسب ہے. آج من حیث القوم اگر ہم اپنے معروضی حالات کا فلسفیانہ انداز میں باریکی سے تجزیہ کریں اور درپیش چیلنجوں کا تذکرہ کریں جن سے ہم نبرد آزما ہیں تو ان کا ڈائریکٹ اور انڈائریکٹ تعلق نافذالعمل معاشی نظام سے ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع اسلام اباد چیمبر آف کامرس کے صدر حسن ظفر سمیت تمام ایگزیکٹو ممبران اور بزنس کمیونٹی کے نمائندے بھی موجود تھے. اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ مقدس میں ممتاز تاجروں کا اکٹھا ہونا اس حوالے سے بہت اہم ہے کہ تجارت دین مبین اسلام میں سنت ہے اور زراعت اور لائیو سٹاک تجارت کی مختلف شکلیں ہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں بلوچستان کا کردار بہت اہم ہے. بلوچستان اپنے محل وقوع کے اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل صوبہ ہے. انہوں نے تجارت اور صنعت سے وابستہ افراد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے بہت منافع بخش مواقع دستیاب ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ ان دستیاب مواقعوں سے زیادہ سے فائدہ اٹھائیں. گورنر بلوچستان نے دنیا میں رونما ہونے والی سیاسی اور معاشی تبدیلیوں کے پیش نظر ہمیں اپنی ترجیحات کا تعین کرنے اور ہمسایہ ممالک کی تجارتی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کیلئے اپنے معاشی نظام کو ہر حوالے سے مستحکم بنانا ہوگا. انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں ہم نے صنعت و تجارت سے وابستہ اپنے سرمایہ داروں اور صنعت کاروں کو وہ ضروری سہولیات اور مواقع فراہم نہیں کیے جو ہمیں فراہم کرنے چاہئیں تھے. تقریب کے منتظمین کو سراہتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلی مرتبہ بہت منظم انداز میں تاجروں اور صنعتکاروں سے متعلق کامیاب تقریب کے انعقاد پر تمام منتظمین اور شرکاء خراج تحسین کے مستحق ہیں
===========================================

=========
خبرنامہ نمبر1374/2023
کوئٹہ 10 اپریل:۔ ترجمان حکومت بلوچستان محترمہ فرح عظیم شاہ نے کوئٹہ شاہراہ اقبال(قندھاری بازار) پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی بزدلانہ کاروائی سے فورسز اور عوام کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے.ملوث عناصر کو کیفر کردار تک ضرور پہنچایا جائے گا.عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے فورسز کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی عوام کی جان و مال کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں پوری قوم یک جان ہو کر ان کا مقابلہ کرے گی اور ان کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دیا جائے گا ترجمان صوبائی حکومت نے شہداءکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی انہوں نے زخمی افراد و اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ترجمان نے کہا کہ صوبے کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے ماہ مقدس میں دہشتگردی کی بزدلانہ کاروائی انتہائی افسوس ناک ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
====================


===========
خبرنامہ نمبر1359/2023
کوئٹہ 10 اپریل : ۔گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے قندھاری بازار میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔گورنر بلوچستان نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو علاج معالجہ کے تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی. انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں۔گورنر بلوچستان نے جان بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1360/2023
کوئٹہ 10اپریل :۔وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو کا کوئٹہ ‘ قندہاری بازار شارع اقبال پر دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے وزیر داخلہ نے حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی وزیر داخلہ کی شہداءکے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کی میر ضیاءاللہ لانگو نے حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ داخلی اور خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ کی جاےدشمن اس طرح حملے کرکے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو ختم کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ مٹھی بھر عناصر جو دہشت گردی بچی کچی کارروائیاں کر رہے ہیں جلد وہ بھی ختم ہو جائیں گے جبکہ سیکورٹی فورسز نےماضی کی طرح سہولت کاروں کو پہلے بھی گرفتار کیا ہے اب بھی کریں گےوزیر داخلہ نے شہداء کی درجات کی بلندی اور لواحقین کی صبر جمیل کی دعا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1361/2023
کوئٹہ 10اپریل :۔صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمن کھیتران نے کوٹئہ قندھاری بازار میں ہوئے بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔سردار کھیتران کا دھماکے میں جانی اور مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔سردار عبدالرحمن کھیتران کا کہنا ہے کہ دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے درپے ہے، اتحاد اور اتفاق سے دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے درپے ہے، اتحاد اور اتفاق سےدشمن کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے واقعے میں شہید اہلکاروں کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1362/2023
دکی10اپریل :۔صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات سردار مسعود علی خان لونی کی ذاتی کاوشوں سے دکی ٹو چمالنگ 105 کلو میٹر طویل روڈ جو پچھلے ایک سال سے ناگزیر وجوہات کی بناءپر التوا کا شکار تھا گزشتہ دنوں روڈ کے تعمیراتی کام کا از سر نو آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر دکی صاحبزادہ نجیب اللہ، پروجیکٹ ڈائریکٹر دکی ٹو چمالنگ روڈ، ایکسیئن بی اینڈ آر جمال خان بگٹی اور روڈ کے مین ٹھیکدار کے ساتھ ملکر روڈ کا دورہ کیا۔ پروجیکٹ کمپ سائٹ میں تمام تر ہیوی مشینری موجود پایا گیا۔ دکی ٹو چمالنگ دو الگ الگ مرحلے میں مکمل کیا جائے گا جس کا بنیادی مقصد عوامی سہولیات، آرام دہ سفر اور کاروباری حضرات کے لئے بہترین نمونہ ثابت ہوگا۔ اس نسبت ڈپٹی کمشنر دکی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خصوصی طور پر سردار مسعود علی خان لونی کے ہمراہ سیکرٹری محکمہ مواصلات بلوچستان اور چیف ایگزیکٹو بی اینڈ آر سے ملاقات کی اور عوامی مسلے کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈ کے تعمیراتی کام کا از سر نو آغاز کیا تاہم عوامی خدمت صوبائی وزیر جنگلات اور ضلعی انتظامیہ دکی کے اولین ترجیحات میں سے ہے۔اس پر صوبائی وزیر جنگلات سردار مسعود علی خان لونی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوے کہاکہ متعلقہ منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ صوبے کے عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی کیلئے موجودہ حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہےانہوں نے کہا کہ صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1363/2023
کوئٹہ 10اپریل :۔ریجنل محتسب اعلی شاہنواز خان کنرانی نے کہا ہے کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ عوامی خدمات میں جو کردار ادا کر رہا ہے وہ قابل ستائش ہے مختلف سات بڑی بیماریوں کےلئے لوگوں کو خطیر رقوم کی فراہم کرکے ان کی مشکلات میں کمی واقع لارہا ہے جو مجھے بتایا گیا ہے کہ اس وقت تک نصیرآباد ڈویژن میں انڈومنٹ فنڈ کے تحت 58 کروڑ روپے کی رقم لوگوں کے امراض پر خرچ کی جا چکی ہے یہ خوش آئند اقدام ہے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ریگولر بجٹ سے 90 فیصد کٹوتی سے مسائل جنم لے رہے ہیں جس کا ازالہ ہونا وقت کی ضرورت ہے صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اس معاملے کی نچلی سطح تک انکوائری کروائیں تاکہ بجٹ کے حوالے سے ڈویڑنل سوشل ویلفیئر آفیسران کو مشکلات سے نجات مل سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویڑنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد سلیم کھوسہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد سلیم کھوسہ نے ریجنل محتسب اعلی نصیرآباد ڈویڑن شاہنواز خان کنرانی کو سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی عیاں کرتے ہوئے بتایاکہ انڈومنٹ فنڈز کے ذریعے بلوچستان بھر میں سات مہلک اور جان لیوا امراض کے بچانے کے لیے 7 ارب روپے کی رقم لوگوں کے علاج معالجہ پر خرچ کی گئی ہے نصیرآباد ڈویڑن میں 58 کروڑ روپے کی لاگت سے پاکستان کی مختلف بڑی ہسپتالوں کو عوام کے علاج معالجہ کے عیوض دی گئی ہیں اسپیشل سپورٹ پروگرام کے ذریعے جہیز تعلیم اور عوام کے چھوٹے امراض کے علاج کیلئے چار کروڑ روپے دیے جا چکے ہیں نصیر آباد ڈویڑن کے مختلف سوشل ویلفیئر دفاترز میں ہنرمندی کا کام بھی سکھایا جا رہا ہے اس کے علاوہ پرائمری اسکول کھولے گئے ہیں جہاں پر ریڈنگ رائٹگ میٹریل کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی عارضی بنیادوں پر تعینات کیا جارہا ہے نصیرآباد ڈویڑن کے ہر ضلع میں پینتیس پرائمری اسکول قائم ہیں انہوں نے بتایا کہ اسپیشل سپورٹ پروگرام کے تحت بیس ہزار سے لیکر ڈیڑھ لاکھ روپے تک کی رقم جہیز کی مد میں دی جارہی ہے اس کے علاوہ ہر ضلع میں پندرہ ایڈلٹ اسکولز قائم ہیں ہماری بھرپور کوشش ہے کہ بڑی عمر کے افراد کو کم ازکم لکھنے پڑھنے کی صلاحیت فراہم کی جائے انہوں نے بتایا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے دفاترز میں لائبریریاں بھی قائم ہیں جہاں پر ہر قسم کی کتابیں دستیاب ہیں نصیرآباد ڈویڑن میں نشے کے عادی افراد کے علاج معالجہ کے لیے ہسپتال بھی بنائی گئی ہے جہاں پر نشے کے عادی افراد کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انہیں ہنرمندی کا کام بھی سکھایا جائے گا ریجنل محتسب اعلی شاہنواز خان کنرانی نے کہا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی خالی آسامیاں کو پر کیا جائے سوشل ویلفئر آفیسر اور دیگر عملے کی کمی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں جس کے متعلق بالا حکام کو آگاہی فراہم کی جائے گی جبکہ اسپیشل پروگرام کے تحت باقی رقم کی فراہمی کو بھی جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1364/2023
کوئٹہ 10اپریل :۔سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے 22 ویں سینڈیکٹ اجلاس بمطابق پبلک سیکٹر یونیورسٹی ایکٹ 2022 زیرصدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ نورین ایگزیکٹو ہال میں منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کے تدریسی, انتظامی و مالی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی جبکہ وائس چانسلر نے مذکورہ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر یونیورسٹی انتطامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اجلاس کے انعقاد سے یونیورسٹی کے تدریسی, تحقیقی اور تخلیقی امور میں مزید بہتری آئے گی جبکہ سینڈیکٹ ممبران کے تعاون, رہنمائی اور مثبت سوچ کی بدولت مذکورہ اجلاس کی کارروائی مثبت انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچی جبکہ تمام ایجنڈا ایٹم انتہائی احسن طریقے سے مکمل ہوئے. سینڈیکٹ ممبران کا یونیورسٹی کے تعلیمی، تحقیقی، تخلیقی و انتظامی امور میں گہری دلچسپی ظاہر کرنے پر وائس چانسلر نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی اور تجربے کی بدولت مذکورہ اجلاس میں مثبت اور تعمیری نوعیت کے فیصلے کئے گئے جن سے یونیورسٹی ہذا کے انتظامی، تدریسی اور دیگر امور میں بہتری کیساتھ تعلیم نسواں کو مزید فروغ بھی ملے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1365/2023
کوئٹہ 10اپریل :۔سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی انہوں نے کہا کوہیٹہ شہر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے کوہیٹہ شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کوہیٹہ شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کرتے ہوے کہا اس موقع پر چیف انجینئر ڈیزائن سجاد بلوچ کے علاوہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے انجینئر آفیسرز بھی موجود تھے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے عمل کو مزید بہتر اور تیز کیا جاے جاری منصوبوں پر سست روی اور میعار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو اپنے وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے ان منصوبوں کی تکمیل سے کوہیٹہ شہر اور گردونواح میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا شاہراہوں کی تعمیر اور انفراسٹرکچر کی بہتری سے عوام اور صوبے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہا کہ موثر اور مضبوط مواصلاتی نظام کا صوبے کی معاشی معاشرتی ترقی میں اہم کردار ہے مواصلاتی نظام میں بہتری سے صوبے کے تمام اضلاع میں ترقی اور خوشحالی آئے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی یہ اولین ترجیح ہے کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران کے یہ واضح ہدایات ہیں کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں سست روی نہیں ہونی چاہیے تمام ترقیاتی منصوبے اپنے وقت مقررہ پر مکمل ہونے چاہیے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوے کہاکہ متعلقہ منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ کوہیٹہ شہر کے عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی کیلئے موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1366/2023
کوئٹہ 09جولائی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ خلیل مراد کی زیر صدارت کوئٹہ شہر اور گرد نواح میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنانے والے کریش پلانٹس کے خلاف کارروائی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ایس پی محمد قاسم، اسسٹنٹ کمشنر سریاب کوئٹہ نثار احمد لانگو،اسسٹنٹ کمشنر کچلاک ارسلان چوہدری کے علاوہ محکمہ ماحولیات ،جنگلات،وائلڈ لائف اور دیگر متعلقہ محکموں کے آفسران موجود تھے۔اجلاس میں کرش پلانٹس کے خلاف کارروائی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ جبکہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ عدالت عالیہ کے حکم اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایت پر کے مطابق کوئٹہ مغربی بائی پاس ،کچلاک اور دیگر علاقوں میں کرش پلانٹس بغیر این او سی چل رہے ہیں انہیں فوری طور پر بند کیاجائے گا۔جن کرش پلانٹس کے پاس این او سی موجود ہیں وہ حکومتی ایس او پیز کے عمل درآمد کو ہرصورت یقینی بنائیں ورگرنہ ان کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنانے والے تمام کرش پلانٹس کو فوری طور پر سیل کیا جائے گااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ خلیل مراد نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور لوگوں کی صحت سے متعلقہ خطرات کے پیش نظر کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں نئے کرش پلا نٹس لگانے اور این او سی جاری کرنے پابندی عائد ہے۔انہوں نے کہاکہ کرش پلانٹس کے حوالے سے عدالتی حکم اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایات کے مطابق من وعن عمل درآمد کیاجائے گا۔تمام غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1367/2023
ڈیرہ مراد جمالی 10اپریل :۔اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مرادجمالی اسداللہ سمالانی نے ربیع کینال بلوچستان قومی شاہراہ پر تجاوزات کیخلاف کارروائی کی ریڑھیوں اور دیگر تجاوزات کو قومی شاہراہ کے قریب سے ہٹا دیا گیا اور متعدد افراد کو سختی سے تنبیہ کردی گئی کہ اگر ان کی جانب سے سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کے قریب دوبارہ ریڑھیاں لگا کر تجاوزات کھڑی کی گئیں تو ان کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تجاوزات کے سبب مسافروں اور مقامی افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر اسد اللہ سمالانی نے اس موقع پر مختلف اشیائ خوردونوش کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا دورے کے موقع پر انہوں نے سبزی فروٹ فروٹ پکوڑوں سموسوں گوشت دودھ دہی اور دیگر اشیائ ضروری کی قیمتوں کے متعلق آگاہی بھی حاصل کی نرخ ناموں سے تجاوز کرنے والے گراں فروشوں پر انہوں نےجرمانے بھی عائد کیے اسسٹنٹ کمشنر اسد اللہ سمالانی نے کہا کہ عوام کو معیاری اور سرکاری نرخ ناموں پر اشیائے خوردو نوش کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ ہرممکن دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس عمل میں ملوث افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لائی جائے گی ہمیں عوام کے مفادات عزیز ہیں ان کے برعکس کام کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1368/2023
ڈیرہ مراد جمالی 10اپریل :۔اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اسداللہ سمالانی کا UNWFP کے نمائندگان کے ساتھ ایک اجلا,س ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا اجلاس میں UNWFP کے نمائندوں سلطان محمود تنویر ہاشم درانی نعیم گل ایاز مہر سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عتیق اللہ کھوسہ سعید کھوسہ سکندر کھوسہ قائم خان بنگلزئی شریک تھے اجلاس کے موقع پر ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچنے کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا UNWFP اس حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کرے گی تاکہ کسی بھی ہنگامی حالات سے بچنے کے لیے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور ان کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اقدامات کرے گی اس حوالے سے علاقہ مکینوں کو مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے مشق بھی کروائے جائیں گے ایمرجنسی کی صورت میں اشیائے خوردنوش سمیت دیگر ضروری اشیا کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے بھی زور دیا گیا تھا کہ ان حالات میں عوام کی بہتر انداز سے مدد کی جاسکے اسسٹنٹ کمشنر اسد اللہ نے کہا کہ بالائی علاقوں سے آنے والے سیلابی ریلوں سے نصیرآباد کو کافی نقصان پہنچتا ہے اس کے تدارک کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے ہمیں پانی کو آسان راستہ فراہم کرنے کے لیے حکمت عملی پر کام کرنا ہوگا UNWFP اس حوالے سے محفوظ مقامات پر کمیونٹی ہال تعمیر کروائیں تاکہ ہنگامی حالات میں عوام کو وہاں پر شفٹ کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1369/2023
حب10اپریل :۔ڈسٹرکٹ بیت المال افسر کےجاری کردہ اعلامئے کے مطابق لسبیلہ بھر میں کینسر کے مریضوں کو علاج کے حوالے سے پاکستان بیتالمال مالی امداد فراہم کریگا اعلامیے کے مطابق کینسر کے مریض شہری دفتری اوقات میں آفس اسسٹنٹ سے فون نمبر 03343912487 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1370/2023
لسبیلہ 10اپریل :۔چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ماہ صیام میں شہریوں کو ریلیف فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ڈی سی لسبیلہ مرادخان کاسی کی کوششوں سے محکمہ خوراک بلوچستان کیجانب سے ضلعی انتظامیہ لسبیلہ کے زیر نگرانی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں لسبیلہ کے عوام کو سستے داموں معیاری آٹا فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ڈی سی کے حکم پر تحصیلدار اوتھل نے آٹا سیل پوائنٹ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا حکومت بلوچستان کے اقدامات پر عوام الباس نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیکہ موجودہ چیف سیکرٹری کی بہترین گورننس پالیسیوں کو بدولت اقلیتوں سمیت بلاامتیاز غریب عوام کو سیل پوائنٹ پر ریلیف مل رہا ہے واضع رہے کہ مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ بازار میں 2700 جبکہ سرکار کیجانب سے ریلیف کے طور پر 1550 روپے میں شہریوں کو فراہم کیا جارہا ہے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1371/2023
لسبیلہ 10اپریل :۔رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کے فنڈزسے سیلاب متاثرہ علی محمد دودا گوٹھ کے کو آبنوشی کی سولر بور فراہم کردی گءرکن قومی اسمبلی کےفنڈز سے گزشتہ روز سولر بور اسکیم کا کام کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچ گیا علاقہ مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے اور رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں علاقہ مکین پینے کے صاف پانی سے مستفید ہورہے ہیں رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کے اس احسن اقدام پر علاقے کے معززین وڈیرہ علی محمد دودا، رحمت اللہ دودا، مولا بخش دودا، رسول بخش دودا، محمد رحیم دودا، میر محمد دودا،عبدالحکیم دودا، پیر محمد دودا، محمد علی دودا اور دیگر نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد اسلم بھوتانی حلقے کی نمائندگی کا حق اداکررہے ہیں اور عوام سے کیے وعدے نبھا رہے ہیں موضع چھوڑ وڈیرہ علی محمد دودا گوٹھ کے مکینوں کا کہبا ہیکہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریاستی حکومت اور رکن قومی اسمبلی کی جانب سے بحالی اقدامات کو علاقہ مکین قدرکی نگاہ دیکھتے ہیں
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1372/2023
سبی 10اپریل :۔ڈی آئی جی پی سبی رینج علی شیر جکھرانی اور ایس ایس پی سبی یوسف کریم بھنگر کی ذاتی دلچسپی کی بدولت اور میونسپل کمیٹی کے تعاون سے دیوار شہداءکی تزئین و آرائش کا کام زور و شور سے جاری ہے شہداءکی تصاویر پر کا کام مکمل ہونے کے بعد لائٹنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے میونسپل کمیٹی کےعملہ نے دیوار شہداءپر لائٹنگ لگانے کا کام شروع کردیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس سبی کے اس احسن اقدام کو لواحقین شہداءسمیت سبی کے قبائلی سیاسی عمائدین، اور شہریوں نے خوب سراہا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1373/2023
سبی 10اپریل :۔کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے سبی ڈویژن کے تمام اضلاع میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیراتی کاموں میں سست روی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے انہوں نے پانچوں اضلاع کے اسپورٹس کمپلیکس کے ٹھیکیداروں کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار فوری طور پر اپنے ادھورے اسکیمات کو وقت مقررہ پر مکمل کریں اگر ٹھیکیداروں نے مقررہ مدت کے اندر کام مکمل نہیں کیا تو انھیں بلیک لسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ انکے شورٹی بونڈ بھی ضبط کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ان کاموں کو مکمل کرنے کے لیے اسکیمات کے ری ٹینڈر کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 10اپریل :۔ پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سیٹلا ئیٹ ٹاﺅ ن کوئٹہ نے سوشل میڈیا پر چلنے والے گمر اہ کن پروپیگنڈ اکو مستر د کرتے ہوئے تردیدی بیان جاری کیا ہے جس میں فنڈز کے ہونے اور بسیں نہ چلنے کے بیان کوگمراہ کن /غلط بیانی قرار دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ فیول کی قیمتیں گز شتہ ایک سال سے مسلسل بڑھنے کی وجہ سے فنڈز ہونے کی بناءپر بسیں نہیں چل رہی تھی جس کی اطلاع گز شتہ سال کے آخر میں حکام بالا کو صورت حا ل سے آگاہ کردی گئی تھی اور ایڈیشنل بجٹ کیلئے بار ہاڈ ائریکٹر کالجز و سیکرٹری کالجز کو بھجو ادی گئی تھی ۔ بروز جمعرات 06اپریل 2023ءکو سیکرٹری کے نوٹس لینے وہدایات پر ڈائریکٹر کالجز داکٹر کلیم اللہ زاہد لانگو نے کالج کادورہ کیا اور بسوں کے حوالے سے مسائل ،فنڈز کے نہ ہونے وڈیما نڈ کے بارے میں تفصیلی معلومات لی حافظ عبد الما جد سیکرٹری کالجز کی تعاون وفنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی پر ڈائریکٹر کالجز کے حکم سے تما م بسزمورخہ 07اپریل سے چل رہی ہیں ۔ اگر حکام بالا کے یقین دہانی وفنڈز کی فراہمی بروقت نہ ہو ئی تو بسیں دوبارہ عدم ادائیگی کی وجہ سے روک دی جائینگی لہذا حکام بالا سے درخواست کی جاتی ہے کہ فیول کی مد میں بجٹ فوری طور پر ریلیز کی جائے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 10اپریل :۔ڈاکٹر سید حبیب اللہ شاہ بخاری ڈپٹی ڈائریکٹر ذراعت۔ سید عطاءاللہ شاہ بخاری ایگریکلچر آفیسر موسیٰ خیل۔ سید کلیم اللہ شاہ۔ سید محمود شاہ۔ سید مطیع اللہ شاہ کی والدہ ماجدہ جو کہ بقضائے الہی وفات پاگئیں ہیں جنکی فاتحہ خوانی آبائی گاوں محسن آباد کنگری ضلع موسیٰ خیل میں جاری ہے۔ بعدازاں مورخہ 16 اپریل 2023 بروز اتوار کو گلی نمبر 5 بخاری ولا (Bukhari Villa) فیصل ٹاون بروری روڈ کوئٹہ میں فاتحہ لی جائیگی۔رابطہ نمبر۔ 03352400184۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
===========

گورنر بلوچستان نے قرآن پاک کے نسخوں کی نمائش کا افتتاح

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد
10 اپریل 2023

اسلام آباد: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان نے کہا کہ آج کی ترقی یافتہ دنیا میں بھی قوموں کو مادی ضروریات کے ساتھ ساتھ روحانی تسکین کی ضرورت ہوتی ہے. اس ضمن میں سردار گروپ آف کمپنی اور سینٹورس مارکیٹ کے زیر اہتمام قرآن مجید کے قدیم نسخوں اور اسلامی نوادرات کی نمائش کا اہتمام قابل ستائش ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا. واضح رہے کہ اس نمائش میں قرآن مجید کے صدیوں پرانے نسخے رکھے گئے ہیں اور اسلام آباد میں موجود ہزاروں افراد ان نسخوں کی زیارت کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔

======
گورنر بلوچستان کا مذمتی بیان

کوئٹہ 10 اپریل : گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے قندھاری بازار میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی. گورنر بلوچستان نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو علاج معالجہ کے تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی. انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں. گورنر بلوچستان نے جان بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی.
=================
کوئٹہ شاہراہ اقبال(قندھاری بازار) پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں. ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ

-دہشتگردی کی بزدلانہ کاروائی سے فورسز اور عوام کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے. ترجمان

-ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا. ترجمان

عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے فورسز کی لازوال قربانیاں ہیں. ترجمان

-شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہوں. ترجمان صوبائی حکومت

لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ ان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین.

– زخمی افراد و اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں. ترجمان حکومت بلوچستان

صوبے کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے. ترجمان صوبائی حکومت

ماہ مقدس میں دہشتگردی کی بزدلانہ کاروائی افسوس ناک ہے. ترجمان
=======================
۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قندھاری بازار بم دھماکے کی مزمت

۔وزیراعلئ کا دہشت گردی کی کاروائی میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار

۔وزیراعلئ نے دہشت گردی کے واقعہ اور شہر کے سیکیورٹی اقدامات پر آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی

۔رمضان کے مقدس مہینہ میں معصوم لوگوں کا خون بہانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں۔وزیراعلئ

۔دہشت گرد عناصر اور انکے سرپرستوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جاۓ ۔وزیراعلئ کی ہدایت

۔ شہر میں سیکیورٹی اقدامات کو مزید موثر بنایا جاۓ۔وزیراعلئ

۔وزیراعلئ کا شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کااظہار

۔اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔وزیراعلئ کی ہدایت
==============================
بلوچستان حکومت کا احسن اقدام ایک لاکھ شہریوں کے لیئے راشن فراہم کرنے کے اعلان پر عملدرآمد شروع وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے مختلف اضلاع کے لیئے پہلی کھیپ روانہ کر دی تفصیل بتا رہے ہیں کوئٹہ سے ملک حسنین
=====================
محکمہ تعلیم نے یونیسف کی تعاون کام شروع کردیا گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جی او آر کالونی کے گرلز ہائی اسکول کے خستہ حالت کا نوٹس لے لیا اور اسکول کی عمارت پر کام شروع کردیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اسکول کے متعلق خبر چل گئی وزیر اعلی بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے نوٹس بھی لیا پیر کے روز اس پر باقاعدہ آغاز ہوا سکریٹری تعلیم نے یونیسف کے تعاون سے کام شروع کیا جس پر والدین اور اسکول انتظامیہ نے ان کا شکریہ ادا کیا

==========