روزہ ڈھال ہے جس کے ذریعے انسان ضبط نفس اور تحمل کا عادی ہوجاتا ہے

لاہور()مذہبی اسکالر خالدہ جمیل چوہدری نے فلسفہ روزہ پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپﷺنے فرمایا روزہ ڈھال ہے جس کے ذریعے انسان ضبط نفس اور تحمل کا عادی ہوجاتا ہے،انسان روزے کے ذریعے اپنے طبعی تقاضوں کی اصلاح کرلیتا ہے اخلاقیات اور روحانیت کی جھلک اس میں نظر آتی ہے جس کے باعث اس کی دعاوں میں اثر پیدا ہوجاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہر عمل صالح کی ایک جزائے خیر ہوتی ہے اور روزہ کی جزا اللہ تعالی کی رحمت کاملہ یعنی دعاوں کی قبولیت ہے۔خالدہ جمیل چوہدری جو عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کی سینئر نائب صدر ہیں انھوں نے اس موقع پر دعا بھی کی کہ اللہ تعالی اپنی رحمت کاملہ اور حکمت بالغہ سے ہمیں تقوی کی باریک در باریک راہوں تک پہنچنے کے لیے روزہ کو اپنا آلہ کار بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔
================