برج العرب کے ہیلی پیڈ پر طیارے کی تاریخی لینڈنگ

دبئی -پولینڈ کے پائلٹ اور ائیروبیٹ لیوک زیپیلا نے دبئی کے برج العرب ہوٹل کے 27 میٹر چوڑے ہیلی پیڈ پر تاریخ کی پہلی لینڈنگ کرتے ہوئے شاندار سٹنٹ کر کے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔ ویڈیو میں زیپیلا کے طیارے کو برج العرب کی 56ویں منزل پر 212 میٹر بلند ہیلی پیڈ کے قریب آتے اور ہیلی پیڈ پر چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دبئی میڈیا آفس نے پرواز اور لینڈنگ کی تصاویر بھی شائع کیں، اور کہا کہ زیپیلا نے لینڈنگ سے پہلے 650 سے زیادہ بار پریکٹس لینڈنگ مکمل کی۔ تاہم برج العرب کے ہیلی پیڈ پر اترنے کا مظاہرہ پہلی بار کیا۔زیپیلا اس کے لیے دو سال سے تیاری کر رہے تھے۔ اس ہیلی پیڈ کو بھی خصوصی طور پر تبدیل کیا گیا تھا۔
39 سالہ زیپیلا کا کہنا ہے کہ 200 میٹر کی بلندی پر لینڈنگ کی کوئی نشاندہی نہیں تھی، زمین پر اترنے سے بالکل مختلف ہےمجھے اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کرنا پڑا۔ ہیلی پیڈ پر غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں تھی،
میرا سب سے بڑا جنون ایروبیٹکس ہے۔ میں پلوں کے نیچے سے اڑ کر گھاٹوں پر اترا ہوں۔ لیکن برج العرب لینڈنگ مختلف اور انتہائی مشکل تھی۔
اس سٹنٹ میں استعمال ہونے والا طیارہ امریکی مینوفیکچرر کب کرافٹرز نے بنایا تھا جو ہلکے طیاروں کے لیے مشہور ہے۔ اس کا وزن 425 کلو گرام ہے، 7.1 میٹر لمبا، 2.54 میٹر اونچائی اور 10.44 میٹر اس کے پروں کا پھیلاؤ ہے۔

https://ummat.net/2023/03/16/811986/

===============