نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مئیوہسپتال میں اے وی ایچ روم نمبر4 میں آئی یوآئی سنٹرکاافتتاح کیا۔

لاہور(جنرل رپورٹر)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مئیوہسپتال میں اے وی ایچ روم نمبر4 میں آئی یوآئی سنٹرکاافتتاح کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمحمودایاز،ایم ایس مئیوہسپتال ڈاکٹرمنیراحمدملک،پروفیسراعجازحسین،پروفیسر زاہدہ عشرت،پروفیسرڈاکٹرعمران،پروفیسرڈاکٹرعائشہ ملک،پروفیسرسائرہ افضل، پروفیسرامیرافضل،پروفیسرفرح افضل،ڈاکٹرصومیہ،ڈاکٹربلال عزیز،ڈاکٹرسلمان کاظمی،ڈاکٹرزاہدپرویز،ڈاکٹرعیس محمدودیگر ڈاکٹرز موجود تھے۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی، مئیوہسپتال اور لیڈی ایچیسن ہسپتال میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ واکس کی قیادت کی اور تقاریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت بھی کی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے لیڈی ایچیسن ہسپتال میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ میرے لئے وزیربننے سے زیادہ ایک ڈاکٹرہونازیادہ اہم ہے۔آج مئیوہسپتال کے اے وی ایچ روم نمبر4سے جڑی تمام یادیں تازہ ہوگئیں۔ہم نے اے وی ایچ روم نمبر4میں بیٹھ کرکئی ریسرچزکی شروعات کی ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ اللہ پاک حقوق اللہ تومعاف فرماسکتاہے لیکن حقوق العبادکبھی معاف نہیں کرے گا۔ ہمارے اندرخدمت انسانیت کا جذبہ ہوناچاہئے۔اسی جذبہ کے تحت جسٹس(ر)اکرم روڈ پر اپنا کلینک کے نام سے فری ہسپتال چلارہے ہیں۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پردل کے تمام ہسپتالوں میں پرائمری انجیوپلاسٹی کی 24/7سہولت فراہم کررہے ہیں۔پنجاب میں ابھی تک1800سے زائدافراد کی پرائمری انجیوپلاسٹی کرچکے ہیں۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پنجاب میں انسانیت کے دشمن اتائیوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجارہاہے۔ڈاکٹرزکے حقوق کی جنگ لڑتے ہوئے تین سال تک دہشتگردی کا مقدمہ بھی بھگتاہے۔پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن 10سے12مارچ تک لاہورمیں بین الاقوامی کانفرنس منعقدکروارہی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے مئیوہسپتال میں ٹیٹنس وارڈبھی قائم کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر صحت نے مئیوہسپتال میں آنے والے مریضوں کیلئے مختلف پراجیکٹس کے انعقادپرفرینڈزآف مئیوکو خراج تحسین پیش کیا۔
بعدازاں نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے خواتین کے عالمی دن کے حوالہ سے کہاکہ آج پوری دنیامیں خواتین کا عالمی دن منایاجارہاہے۔پاکستان کی ترقی میں خواتین انتہائی شاندارخدمات سرانجام دے رہی ہیں اور خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ملک کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔دین اسلام میں خواتین کو بڑی عزت کادرجہ حاصل ہے۔ نبی کریم ﷺ اپنی بیٹی حضرت فاطمہ ؓ کے احترام میں کھڑے ہوجاتے تھے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ملک کی ترقی کیلئے خواتین کو مردوں کے برابریکساں مواقع مہیاکرنے چاہئیں۔دین اسلام نے ایک عورت کی عظمت بڑے واضع الفاظ میں بیان کی ہے۔عورت کی شکل میں ہررشتہ قابل عزت اورقابل احترام ہوتاہے۔
====================