خواتین کے عالمی دن پر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں تقریب

شارجہ (رپورٹ: اعجاز کھوکھر) پاکستان سوشل سینئر شارجہ میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا. پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ صارم رسول نے تلاوت قرآن پاک کا شرف حاصل کیا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض صائمہ نقوی نے انجام دیئے۔ ماجدہ خانم نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو خود کو پہچاننے کی ضرورت ہے۔اسماء سید نے عورت کے حقوق پر بات کی.

ناعمہ لاشاری جو کہ شارجہ ٹی وی سے منسلک ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خوبصورت شاعرہ بھی ہیں انہوں نے ماں پر ایک خوبصورت نظم سناتے ہوئے ماں جیسی انمول ہستی کو خراج تحسین پیش کیا۔ صائمہ رسول نے معاشرے میں عورت کی مظلومیت کی عکاسی کی۔ یاسمین کنول نے عورت کو کمزور سمجھنے اور اس کی حق تلفی پر نکتہ اٹھایا ۔ صبا سجاد نے عورت پر خوبصورت شاعری پیش کی۔ نورالصباح جو ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ چائے شائے ریسٹورنٹ کی مالک بھی ہیں انہوں نے عورتوں کی صحت سے متعلق انتہائی مفید معلومات فراہم کیں ۔

فریدہ بیگم نے ماں کی عظمت پر ایک نظم گا کر سنائی۔
معروف صحافی حافظ عبدالروف نے عورتوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عورت اور مرد دونوں لازم و ملزوم ہیں ۔ دبئی کے نوجوان اور نامور شاعر نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خوبصورت نظم سنا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ فریدہ نے اپنی خوبصورت اور دلکش آواز میں گیت سنا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔ پاکستان سوشل سینئر شارجہ کے ڈائریکٹر فراز احمد صدّیقی نے اور خواتین کی مردوں کے شانہ بہ شانہ چلنے اور مثبت انداز میں زندگی کے ہر شعبے میں اپنے قدم جمانے کی بات کی۔ پروگرام کے آخر ان تمام خواتین کو اسناد پیش کی گئیں جو عورتوں کی فلاح و بہبود کے لئے سر گرم عمل ہیں ۔
=====================