سجل جتنی مطمیئن، خوش اور پُراعتماد اب ہیں، پہلے نہیں تھیں، اشنا شاہ کا انکشاف

پاکستانی شوبز اندسٹری کی خوب رو اداکارہ اشنا شاہ نے ساتھی اداکارہ سجل علی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

اشنا شاہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی، جس میں میزبان نے ایک گیم کھیلتے ہوئے اشنا شاہ سے سجل علی کو کوئی مشورہ دینے کا کہا، جس پر اداکارہ نے سجل علی کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے انہیں جینئس اور پروفیشنل قرار دیا اور ان کی اداکاری کو خوب سراہا۔

انہوں نے سجل علی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ آپ اسٹار ہیں، جان لیں تسلیم کر لیں اور اب لگتا ہے کہ سجل کو اس چیز کی سمجھ آگئی ہے۔

میزبان کے ایک اور سوال کے جواب میں اشنا شاہ نے ماضی کی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سجل کو اپنے پہلے ڈرامے سے جانتی ہیں، اگرچہ کئی برسوں سے جانے کے باوجود ہماری اتنی ملاقات نہیں ہوتی تاہم میری سجل سے حال ہی میں ملاقات ہوئی، جتنا مطمیئن ، خوش اور پُر اعتماد سجل کو میں نے ابھی دیکھا ہے اس سے قبل کبھی نہیں دیکھا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ سجل اپنی زندگی سے اب بہت خوش ہیں اور بہت اچھی جگہ پر ہیں، مجھے ان پر فخر اور ان سے بہت پیار ہے۔ اس دیکھ کر بہت کوشی ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ اشنا شاہ نے جیو کے ڈرامہ سیریل ’میرے خوابوں کا دیا‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا، جس میں انہوں نے نیلم جبکہ سجل علی نے ان کی چھوٹی بہن شبنم کا کردار نبھایا تھا۔